11/04/2026
▪️ پردیس میں رہنے والے شوہروں کے نام… اور ان کی بیویوں کے لیے ایک خاموش سا سلام
میں یہ بات صاف کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوسری شادی کے خلاف نہیں…
یہ حق دین نے مرد کو دیا ہے، اور کچھ معاشروں میں یہ عام بھی ہے…
💡 جیسے میرے عمانی کلچر میں…
جہاں دوسری، تیسری شادی کو معمول سمجھا جاتا ہے…
یہاں تک کہ میرے اپنے خاندان میں بھی…
میرے والد نے تین شادیاں کیں… اور میرے بھائی نے بھی…
▪️ مگر ایک سچ یہ بھی ہے ✨
کہ ہر معاشرہ، ہر عورت، اور ہر رشتہ ایک جیسا نہیں ہوتا…
جیسے پاکستان میں 💔
➡️ کچھ عورتیں یہ سب برداشت کر لیتی ہیں…
اور کچھ کے لیے یہ ان کی پوری دنیا ہلا دیتا ہے ❗
▪️ میرے نزدیک پردیسی شوہروں کو اپنی بیویوں کی قدر سب سے زیادہ کرنی چاہیے 💔
کیونکہ وہ عورت… جو آپ کے بغیر گھر سنبھال رہی ہوتی ہے…
وہ صرف زندگی نہیں گزار رہی ہوتی… وہ ایک خاموش جہاد کر رہی ہوتی ہے…
➡️ وہ آپ کی غیر موجودگی میں
▪️ ساس سسر کی خدمت
▪️ گھر کی ذمہ داری
▪️ بچوں کی پرورش
▪️ اور آپ کی جدائی کا درد
سب کچھ ایک ساتھ سہہ رہی ہوتی ہے…
❗ اور پھر ایک دن اسے یہ معلوم ہو… کہ اس کا شوہر کسی اور کو اپنا کر، اسے ساتھ لے جا چکا ہے…
تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہوگی…؟
▪️ اگر ایک بیوی کا اخلاقی فرض تھا کہ وہ آپ کی مجبوری سمجھ کر آپ کو پردیس جانے دے…
تو کیا شوہر کا یہ اخلاقی فرض نہیں بنتا کہ وہ اس کی وفاداری اور صبر کا خیال رکھے؟ 💡
➡️ آپ ایک ایسی عورت کے حقوق ادا نہیں کر پا رہے جو پہلے سے آپ کی امانت ہے…
تو کیا اس کے صبر کا صلہ یہ ہونا چاہیے تھا…؟
▪️ کیا اس نے اپنی خواہشات قربان نہیں کیں؟
▪️ کیا اس نے آپ کی عزت اور گھر کی حفاظت نہیں کی؟
▪️ کیا وہ انسان نہیں… جس کے دل میں درد ہوتا ہے؟
💔 ایک شادی شدہ مرد… بیٹیوں کا باپ…
اگر چھپ کر کسی اور سے تعلق بنائے اور پھر نکاح کرے…
تو یہ صرف ایک رشتہ نہیں توڑتا… ایک پوری دنیا بکھیر دیتا ہے…
▪️ اور وہ عورتیں… جو یہ جانتے ہوئے بھی ایسے مردوں کے ساتھ جڑتی ہیں…
کسی کی بسائی ہوئی جنت اجاڑ کر اپنی دنیا بناتی ہیں ❗
➡️ اگر وہ واقعی اچھی ہوتیں…
تو ایسے مرد کو روکتیں… نہ کہ اس کے قدم بہکاتیں…
▪️ اسلام نے دوسری شادی کی اجازت دی ہے… مگر انصاف کی شرط کے ساتھ ⚖️
اور یہ شرط سب سے بھاری ہے…
❗ نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے:
"جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان کے درمیان انصاف نہ کرے، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا آدھا جسم مفلوج ہوگا۔"
💡 سنت کو اپنانا آسان ہے…
مگر انصاف کرنا ہی اصل امتحان ہے…
➡️ اور آخر میں…
وہ بات جو ہر مرد کو یاد رکھنی چاہیے…
❗ "عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو"
▪️ کیونکہ جب ایک ماں ٹوٹتی ہے…
تو صرف ایک دل نہیں ٹوٹتا…
پورا خاندان بکھر جاتا ہے… 💔
✍️ ہانیا اٹلی 🇮🇹