Everything by Abida

Everything by Abida Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Everything by Abida, Women's clothes shop, Dipalpur.

✨ Everything by Abida ✨
🍴 کھانے پینے کی ویڈیوز | 🎥 روزمرہ کی جھلکیاں
✍️ شاعری | 😂 فنی پوسٹس | 🛍️ شاپنگ
👗 New & Pre-Loved کپڑوں کی خرید و فروخت
💕 ہر رنگ کی دلچسپ چیزیں، ایک ہی جگہ
🚫 No Return • No Exchange

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ رات کی خاموشی میں بس ایک خوبصورت سی دعا ہےاللہ پاک سب کے دلوں کو سکون دے، پریشانیاں دور ...
30/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رات کی خاموشی میں بس ایک خوبصورت سی دعا ہے
اللہ پاک سب کے دلوں کو سکون دے، پریشانیاں دور کرے اور زندگی میں خوشیاں بھر دے۔
اپنوں کے لیے دعائیں کرتے ہوئے سوئیں،
کیونکہ خوبصورت رات وہی ہے جس میں دل مطمئن ہو۔
شب بخیر، میٹھی نیند اور خوبصورت خواب!

30/08/2026

آج ٹیوب ویل پر گئے تو اس بچے کو موٹر سے پانی پیتا دیکھ کر بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں... کیا ہی وہ دن تھے
​نہ فلٹر کا جھنجھٹ، نہ بیماری کا ڈر۔ بس کڑکتی
دھوپ، موٹر کا ٹھنڈا پانی اور بے فکر بچپن!

دنیا کا المیہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے عیبوں سے نہیں، آپ کے معیار سے جلتے ہیں۔ لوگ ہماری خامیوں سے زیادہ ہماری خوبیوں، خودداری...
30/08/2026

دنیا کا المیہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے عیبوں سے نہیں، آپ کے معیار سے جلتے ہیں۔
لوگ ہماری خامیوں سے زیادہ ہماری خوبیوں، خودداری اور اصولوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔
آپ کی خاموشی، آپ کا وقار اور بغیر کسی کا برا چاہے اپنی جگہ بنانا بھی کچھ لوگوں کو کھٹکتا ہے۔
اس لیے لوگوں کی سوچ کے مطابق خود کو بدلنے کے بجائے اپنی قدر پہچانیں، معیار بلند رکھیں اور دل صاف رکھیں۔

ابلتا ہوا پانی بھی شاید یہی سوچتا ہوگا کہ اگر درمیان میں یہ برتن نہ ہوتا تو آج آگ کو اس کی اوقات دکھا دیتا۔ کچھ ایسا ہی ...
30/08/2026

ابلتا ہوا پانی بھی شاید یہی سوچتا ہوگا کہ اگر درمیان میں یہ برتن نہ ہوتا تو آج آگ کو اس کی اوقات دکھا دیتا۔
کچھ ایسا ہی انسان کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ طاقت ہونے کے باوجود وہ ہر بات کا جواب نہیں دیتا، کیونکہ درمیان میں کچھ رشتے، مجبوریاں اور اخلاق کی حدیں آ جاتی ہیں۔
کبھی کبھی خاموش رہنا ہار نہیں، بلکہ اپنے ظرف اور وقت کی قدر کرنا ہوتا ہے۔

السلام علیکم!​تصویر میں جو ہماری دھان (مونجی) کا سٹا ہے، وہ بالکل سفید اور خالی ہو گیا ہے اور یہ مسئلہ ہماری فصل میں کاف...
30/08/2026

السلام علیکم!
​تصویر میں جو ہماری دھان (مونجی) کا سٹا ہے، وہ بالکل سفید اور خالی ہو گیا ہے اور یہ مسئلہ ہماری فصل میں کافی زیادہ ا رہا ہے۔ ہماری طرف اس طرح کے بہت سے مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں، ہم نے سپرے وغیرہ بھی کرواے ہیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا
​آپ میں سے کون کون زمینداربھائی ہیں؟
کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آیا ہے؟
یہ ہائبرڈ دھان کا بیج ہے




30/08/2026

With Afzal Hussain – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

السلام علیکم ایوری ون! 🌸​میں کل شام سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کر سکی اور نہ ہی آپ سب کی پوسٹس پر انگیج ہو پائی، کیونکہ ہم گ...
30/08/2026

السلام علیکم ایوری ون! 🌸
​میں کل شام سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کر سکی اور نہ ہی آپ سب کی پوسٹس پر انگیج ہو پائی، کیونکہ ہم گاؤں آئے ہوئے ہیں
​یہ میرے ہاتھ میں دیکھیے، ہماری زبان میں تو اسے "چِھبڑ" کہتے ہیں۔ آپ کی زبان میں اسے کیا کہا جاتا ہے؟
میں نے تو اپنے بچپن میں یہ بہت کھائے ہیں! 😋 کیا آپ میں سے بھی کسی نے یہ کھائے ہیں؟

29/08/2026

آج لنچ میں بنایا آلو کا سالن
کل فرائیڈ رائس کے لیے بون لیس الگ کیا تھا، اس میں جو تھوڑی بہت ہڈیاں رہ گئی تھیں، وہ بھی شامل کر دیں۔
الحمدللہ، سالن بہت ہی مزے کا بنا!
آپ لوگوں نے آج کھانے میں کیا بنایا؟

29/08/2026

کل بیٹی گھر آئی تو میٹھے میں کچھ بنایا نہیں تھا
کہنے لگی: "چلیں، آج میں آپ سب کو فالودہ کھلاتی ہوں!"
بس پھر کیا تھا، میٹھا بھی ہو گیا اور بیٹی کے ساتھ outing بھی! 🥰

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہصبح بخیر              "یا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ""اے دلوں ...
29/08/2026

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
صبح بخیر
"یا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"
"اے دلوں کو پھیرنے والے (اللہ)! میرے دل کو اپنے دین پر مضبوطی سے قائم رکھ۔" 🤲
(حوالہ: جامع ترمذی 3522)
اللہ تعالیٰ آپ کی اس صبح کو برکتوں، سکون اور ہدایت کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️






Address

Dipalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Everything by Abida posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share