27/04/2026
محمد رضوان کے ایک جواب نے میڈیا کے سر شرم سے جھکا دیے 🎤🔥
کل راولپنڈی کی ٹیم کے آخری میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک اینکر نے محمد رضوان سے سوال کیا کہ آپ نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی پرفارمنس دیکھ لی، تو کیا اب نیگیٹوٹی کو دیکھتے ہوئے آپ ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
اس پر محمد رضوان کا جواب واقعی سننے کے قابل تھا 👇
رضوان نے کہا: یہی میڈیا باکس تھا جہاں آپ لوگوں نے مجھے کہا تھا کہ رضوان چھکا نہیں مار سکتا، مگر میں نے آپ کی باتوں پر دھیان نہیں دیا، اور پھر اللہ نے مجھے کہاں سے کہاں پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ملتان سلطانز کو چار بار فائنل کھلوایا، مگر اگر دو سال اچھے نہیں گئے تو اب آپ لوگ مجھے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں؟
رضوان کا کہنا تھا: سوال کرنا آپ کا حق ہے، مگر جواب دینا میرا حق ہے، اور میں کسی کے کہنے پر اپنے کیریئر کے فیصلے نہیں کر سکتا۔
سچ تو یہ ہے کہ یہی وہ لوگ تھے جو رضوان کو "چھکا نہ مارنے" کا طعنہ دیتے تھے، اور آج وہی رضوان ٹی ٹوئنٹی میں تقریباً سو چھکے لگا چکے ہیں 💪
آپ بتائیں، کیا رضوان نے صحیح جواب دیا؟
میری نظر میں تو سو فیصد درست، اور یہی وجہ تھی کہ میڈیا والے بھی خاموش ہو گئے 🤐