Sher's lawn & linen

Sher's lawn & linen Sher's lawn collection is introducing unique lawns and linen of Faisalabad of your choice in varieties. Feel free to place order at 03082704569, 03332348935

18/06/2026
17/06/2026

پھول لیکر گیا آیا روتا ہوا

گزشتہ کچھ روز سے قیم جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم صاحب کی صحت کے حوالے سے تشویش بھی بڑھتی جا رہی تھی اور خبریں بھی کچھ ایسی ہی آ رہی تھیں ۔ جبکہ دو دنوں سے ان کی خرابی صحت اور ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع بھی مل رہی تھی ۔ تو آج نماز عشاء سے پہلے سابق ناظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر صدیق عابد صاحب کے ہمراہ منصورہ ہسپتال کے کمرہ نمبر 5 میں گیا ۔
خواہش تھی کہ امیر العظیم بھائی کی خیریت دریافت ہو جائے اور انہیں دیکھ کر دل کو اطمینان ہو جائے گا ۔ مگر کمرے کے باہر برادرم نورالعظیم سے ملاقات ہوئی کافی متفکر تھے ۔ اور اشارہ کیا کہ سامنے والے کمرے میں بیٹھیں ۔ کمرہ نمبر 5 کے باہر نوٹس آویزاں تھا کہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے ۔ تو دل بجھ سا گیا کہ وہ فرد جسے ملنے کیلئے کبھی بھی کسی تردد کی ضرورت نہیں ہوتی تھی ۔ اور جو فرد ہمیشہ سے سب کو آگے بڑھ کر گلے لگایا کرتا تھا ۔ جو سب کے دکھ درد کا سانجھی تھا ۔ جس کی مسکراہٹ بڑے بڑے غموں کو کافور کر دیتی تھی ۔ جس سے کسی کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی ۔ جو سب سب کیلئے عزم ہمت اور جرات کا استعارہ تھا ۔
جس سے جو بھی ملا اس کا گرویدہ ہو گیا ۔

مگر آج اسی سے ملاقات ممکن نہیں ۔ جو آج خود بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔ محترم برادرم نورالعظیم اور امیر العظیم صاحب کے برخوردان بھی بڑے ملول سے تھے ۔ نہ ان کے پاس کسی سوال کا جواب تھا نہ ان کے چہروں پر وہ سدا بہار مسکراہٹ تھی ۔ عجیب صورتحال میں زیادہ دیر رکنا ممکن نہیں رہا تو بوجھل قدموں کے ساتھ واپس آ گیا سارا رستہ اقبال عظیم کے شعر کا یہ مصرع گونجتا رہا
پھول لیکر گیا آیا روتا ہوا

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے بندوں پر رحم کرنے والا ہے ۔ وہی دکھی دلوں کا مداوا ہے ۔ وہی انسان کو امتحان میں ڈالتا ہے اور وہی اس سے سرخرو ہونے کا راستہ بھی پیدا کرتا ہے ۔ تو اے مالک کائنات یہ تیرا بندہ جس بچپن سے جوانی اور جوانی سے ادھیڑ عمری اور پڑھاپا سب کچھ تیرے کلمے کی سربلندی کیلئے اور اس مملکت خدادا میں اسلامی نظام کے احیاء و نفاذ کیلئے وقف کی رکھی ۔ جو اپنے اردگرد موجود تمام احباب کے غموں کا مداوا بنا رہا ۔ آج تو اس کے غموں کا مداوا بن جا۔ تو زمین کی تہوں میں زندگی بخشنے والا مہربان ہے
تیرے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے
تو ہمارے پیارے بھائی اور مربی کو اس موذی مرض سے نجات دلا دے اور صحت کاملہ عطا فرما۔ آمین

محمد آصف چوہدری 26-6-16

17/06/2026

سینیٹ میں سودی نظام پر سینیٹر دنیش کمار کی تنقید

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے سودی نظام اور ملکی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"قرآنِ مجید نے سود سے منع کیا ہے، لیکن پاکستان کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مالی وسائل کا بڑا حصہ قرضوں اور ان پر واجب الادا سود کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتا ہے، جو قومی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اپنی تقریر کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے سود سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اس مسئلے پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت پر زور دیا۔

💬 ان کے اس بیان نے معاشی پالیسیوں، قرضوں کے بوجھ اور سود سے پاک مالیاتی نظام کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Disclaimer:
This post is based on statements made during a public parliamentary session and media reports. The views expressed are those of the speaker. Readers are encouraged to consult official records and reliable sources for full context.

17/06/2026
17/06/2026

Address

P796 Street 16 Farooqabad
Faisalabad

Telephone

+923082704569

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher's lawn & linen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sher's lawn & linen:

Shortcuts

Share