G bees organics

G bees organics One of old market in GILGIT city..hub of dry fruits sellers and second hand shoes .

Sir ♥️
09/12/2020

Sir ♥️

تحریر: عنایت ابدالی

آج بھی کچھ ایسے نوجوان ہیں جو منافع کی پرواہ کیے بغیر نوجوانوں کو مثبت شہری بنانے اور کھلیوں کی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آج ہم آپ کو مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے کھلاڑی علیم صابر سے ملاقات کرواتے ہیں۔ علیم صابر میڈیا میں آنا زیادہ پسند نہیں کرتا ہے اور نہ ہی معمولی کامیابیوں پہ پریس ریلیز لے کر اختبارات کے دفتروں جا چکر لگاتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ نوجوان اپنے سرگرمیوں کےلیے بجٹ مانگ کے نہ کسی سرکاری افسر کے پاس جاتا ہے اور نہ ہی این جی آوز کے زیر سایہ کام کرتا ہے۔ موصوف نہ تو کسی ٹی وی چینل کے اشتہار میں آنا پسند کرتا ہے اور نہ ہی کسی ادارے کے سفیر بن کے اپنا فن بھیجتا ہے بلکہ خاموشی اور دلجمعی سے نوجوان نسل کی تربیت میں مصروف ہیں۔

علیم صابر کا تعلق ہنزہ کے گاؤں چپورسن سے ہیں۔ابتدائی تعلیم خیبر گوجال سے حاصل کرنے کے بعد کراچی کا رخ کیا جہاں آپ نے کراچی بانڈو کراٹے سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔

پچپن سے مجھے ڈرائنگ کا بہت شوق تھا گھر والے سمجھ رہے تھے کہ ڈرائنگ پڑھائی سے ہٹ کے کوئی چیز ہے جو پڑھائی کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔ اس وجہ سے مجھے وہ کام ترک کرنا پڑا۔ جب میں نے میٹرک پاس کیا تو میں نے کراٹے کی جانب دھیان دیا اور ملازمت کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تربیت حاصل کی.

2013 میں تھری جی ایم ایم اے کراچی جوائن کیا۔
2015 کو اپنا پہلا مکس مارشل آرٹس ( ایم ایم اے ) مقابلہ لاہور میں کیا جس میں مخالف کھلاڑی کو ہرایا کر پہلا کامیابی حاصل کی۔

2017 میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل کرپلنگ چمپین شپ میں ایک سلور اور براؤن میڈل حاصل کی۔

علیم کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ گلگت میں سنٹر کھول کے نوجوانوں کو جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے کیونکہ جب نوجوان فارغ رہتے ہیں تو وہ منشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کی جانب چلے جاتے ہیں۔

علیم کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے، مثبت سوچ کے حامل شہری بنانے اور جسمانی طور پر تندرست رکھنے کےلئے ہم کام کر رہے ہیں اس کام کےلیے اپریل 2018 کو "Sento Fight Club"کا قیام عمل میں لائے اب تک ایم ایم اے کے 5 نینشل ایونٹس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں ہم نے اپنے ذاتی اخراجات سے تمام تر سرگرمیاں سرانجام دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم نے بہت کم عرصے میں اچھے کھلاڑی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اگر اس کام میں حکومت کی جانب سے معاونت ہو تو گلگت بلتستان سے عالمی سطح کے کھلاڑی پیدا کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ"ابھی تک میں نے جو کمایا ہے وہ اسی پہ لگایا ہے۔ محدود وسائل کی وجہ سے آج تک میں نے اس سنٹر سے کوئی مالی فائدے تو حاصل نہیں کرسکا ہوں مگر بہت سارے نوجوانوں کی بہتر تربیت کرکے معاشرے کے مثبت شہری بنانے میں کسی حد تک کامیابی حاصل کر چکا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ" پچھلے دو سالوں میں سو سے زیادہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی تربیت مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین اور بچوں نے بھی اس سنٹر سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں۔

علیم صابر نے کہا ہے کہ "آج کل جسمانی تندرستی کا بہت زیادہ مسلہ درپیش ہے۔ اس آرٹ سے جہاں آپ ان مسائل کو کم کرسکتے ہیں وہاں ذاتی حفاظت کےلیے بھی یہ ایک کار آمد ثابت ہوتا ہے خصوصاً خواتین کے" سلف ڈیفینس " کےلیے یہ آرٹ بہت ہی کارگر ثابت ہوتا ہے۔

نوجوانوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا ہے "مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور جسمانی طور پر تندرست رہنے کےلیے اس آرٹ کی جانب آنے کی کوشش کریں۔ بین الاقوامی سطح پر ایم ایم اے کے کھیلوں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ تندرست جسم اور ذہن کےلیے بھی یہ کھیل بہت ہی اہم ہے۔

(نوٹ) آپ اور ہم علیم صابر کی مدد یہ پوسٹ شئیر کرکے کرسکتے ہیں تاکہ مزید نوجوان اس آرٹ کی جانب راغب ہو جائے اور علیم صابر اپنے مشن میں کامیاب ہوسکیں۔

Address

MAIN GHARI BAGH GILGIT
Gilgit
15

Telephone

+923554366973

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G bees organics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share