28/08/2026
بچوں کو ان کی نانو کے گھر بھیج کر ابھی سکون سے لیٹی ہی تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ 🚪😄
دروازہ کھولا تو سامنے ڈاکیا ایک بڑا سا پارسل لیے کھڑا تھا۔ میں حیران ہو کر سوچنے لگی، "یہ اچانک کہاں سے آ گیا؟" 🤔📦
خیر، جب پارسل پکڑنے لگی تو ایک ہاتھ سے اٹھایا ہی نہیں گیا۔ اتنا وزنی تھا کہ دل میں فوراً خیال آیا، "یا اللہ خیر! آخر اس میں ہے کیا؟" 😅🙈
جلدی سے ڈاکیے کو دستخط اور نمبر دیے، پارسل اندر لائی اور نام دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی اور تجسس کے عالم میں کھولنا شروع کیا تو کھولتے کھولتے ہی آدھا گھنٹہ لگ گیا ۔ 😍🥹❤️
الحمدللہ ❤️
مجھے ہنرکار پاکستان کی بیسٹ سیلر 2025 ایکٹیویٹی پول میں ونر ہونے پر ایک خوبصورت گفٹ موصول ہوا۔ ویسے تو مجھے گفٹ کا کوئی لالچ نہیں تھا، میرے لیے یہی اعزاز کافی تھا کہ اتنے سارے سیلرز میں سے میرا نام منتخب ہوا۔ 🏆✨
سب سے پہلے میں دل کی گہرائیوں سے دعا عنبرین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ایسا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں محنت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، عزت دی جاتی ہے اور ان کے کام کو سراہا جاتا ہے۔ ان کی اس کاوش کی بدولت نہ صرف مجھے یہ اعزاز ملا بلکہ بہت سے ایسے ریویوز بھی دیکھنے کو ملے جو ابھی تک پینڈنگ تھے اور جنہوں نے میرے حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔ 🌹🤍
یہ کامیابی صرف میری محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ میرے تمام معزز کسٹمرز کی محبت، اعتماد، مخلصانہ اور جاندار ریویوز کا ثمر ہے۔ آپ سب نے اپنے قیمتی وقت میں مجھے ریویوز دیے، میری حوصلہ افزائی کی، عزت دی اور میرے کام کو اہمیت دی۔ آپ لوگوں کے اعتماد کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ ❤️
میں ایک Certified Professional Formulator & Manufacturer ہوں اور اپنی فارمولیشنز میں معیاری خام مال، مناسب فارمولیشن اور پروڈکٹ کی افادیت کو خاص اہمیت دیتی ہوں۔
الحمدللہ، میں گزشتہ 5 سال سے آن لائن کام کر رہی ہوں جبکہ اپنے ہربل پروڈکٹس کے سفر کو شروع کیے 2 سال ہو چکے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ میں اپنی پروڈکٹس کی فارمولیٹر بھی ہوں اور مینوفیکچرر بھی، کیونکہ ہر پروڈکٹ اپنے ہاتھوں سے تیار کرتی ہوں۔ 🌿✨
ہر بوتل، ہر کریم اور ہر پروڈکٹ میں صرف اجزاء ہی شامل نہیں ہوتے بلکہ میری محنت، وقت، تجربہ اور اپنے کسٹمرز کے لیے بہترین دینے کی خواہش بھی شامل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب کوئی کسٹمر خوش ہو کر اپنا تجربہ شیئر کرتا ہے تو وہ میرے لیے کسی ایوارڈ سے کم نہیں ہوتا۔ 🥰
اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ اس نے مجھے ایسے مخلص کسٹمرز، عزت اور اعتماد سے نوازا۔ دعا ہے کہ یہ سفر اسی محبت، خلوص اور برکت کے ساتھ آگے بڑھتا رہے۔ 🤲❤️
یہ گفٹ میرے لیے صرف ایک تحفہ نہیں بلکہ میرے کسٹمرز کے اعتماد، محبت اور میری محنت کی خوبصورت پہچان ہے۔ 🏆🌿💝✨
#دعاعنبرین
Nature Delight
Zimal Zimal Zimal collection