05/08/2023
"بہت برا وقت چل رہا ہے۔"
پیشی پر آئے ہوئے لیڈر نے دکھی لہجے میں کہا،
"یہ لوگ میری پارٹی پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔
مجھے الیکشن کے لیے نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
میرے ساتھی مجھے چھوڑ گئے ہیں۔
جو ساتھ ہیں، ان کا بھروسا نہیں رہا۔"
میں نے لیڈر کی آواز میں شکست محسوس کی۔
"افسوس۔"
میں بس اتنا کہہ سکا۔
"بہت برا وقت چل رہا ہے۔"
گرمی سے بے حال لیڈر نے پسینہ پونچھا،
"پتا نہیں اچھی گھڑی کب آئے گی۔"
میں نے کہا،
"اچھی گھڑی آئی تھی کپتان،
لیکن وہ آپ نے بیچ دی۔"