𝘈𝘺𝘦𝘴𝘩𝘢 𝘴𝘩𝘢𝘪𝘬𝘩 𝘍𝘢𝘯𝘴

𝘈𝘺𝘦𝘴𝘩𝘢 𝘴𝘩𝘢𝘪𝘬𝘩 𝘍𝘢𝘯𝘴 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝘈𝘺𝘦𝘴𝘩𝘢 𝘴𝘩𝘢𝘪𝘬𝘩 𝘍𝘢𝘯𝘴, Women's clothes shop, 𝘓𝘢𝘩𝘰𝘳𝘦, Lahore.

29/05/2024
گرمی سے لوگ بیہوش ہوتے یہاں میرے کیچر مر رہے 😕چند دنوں کے اندر کوئی تیسری بار انا للہ ہوا ہے ۔ 🤦اور لو 🫠 اتنی کہ گھر سے ...
27/05/2024

گرمی سے لوگ بیہوش ہوتے یہاں میرے کیچر مر رہے 😕
چند دنوں کے اندر کوئی تیسری بار انا للہ ہوا ہے ۔ 🤦
اور لو 🫠 اتنی کہ گھر سے نکلنا مشکل ۔
ناں میں بازار جاؤں ناں خرید کے لاؤں 😑☹️
چڑی وچاری کی کرے ٹھنڈا پانی پی مرے ہن🤷🥺
ہائے میرے نکے نکے دُکھ 😩

‏توجہ کے پیچھے محبت کے تمام معنی چھُپ جاتے ہیں ہر وہ شخص جو تمہاری پرواہ کرتا ہے پورا بھروسہ رکھو کہ وہ تُم سے محبت کرتا...
06/05/2024

‏توجہ کے پیچھے محبت کے تمام معنی چھُپ جاتے ہیں
ہر وہ شخص جو تمہاری پرواہ کرتا ہے پورا بھروسہ رکھو کہ وہ تُم سے محبت کرتا ہے۔

اللّہ تعالیٰ سے باتیں کرنا سیکھیں۔ اللّہ تعالیٰ سے جب درد دل بیان کرو گے تو سکون محسوس کرو گے۔ کیونکہ شرمندگی محسوس نہیں...
29/04/2024

اللّہ تعالیٰ سے باتیں کرنا سیکھیں۔ اللّہ تعالیٰ سے جب درد دل بیان کرو گے تو سکون محسوس کرو گے۔ کیونکہ شرمندگی محسوس نہیں ہوگی۔ اسے تو یہ بات بہت پسند ہے کہ اسکا بندہ اسے سناتا ہے۔ وہ پھر اپنے بندے کی امید نہیں توڑتا۔ اللّہ تعالیٰ ہی بہترین دوست ہے۔ اور محبت ہے۔ بس اللّہ تعالیٰ ہی ہونا چاہیے ہمیشہ وہ ہے سب ہے وہ راضی سب راضی بس اللّہ تعالیٰ ہم سب سے راضی ہو جائے پھر ہمیشہ رہے۔

13/03/2024

اصل روح ۔۔۔۔اور ہم۔۔؟

روزہ ہم کیوں رکھتے ہیں کیا صرف یہ اللہ کا حکم ہے ۔۔۔؟ یا کچھ اور ۔۔۔
اس میں رب کی بڑی حکمت پوشیدہ ہے اگر غور کریں تو سوچ کے نئے در وا ہوتے ہیں ۔ روزے کا مطلب ہے رک جانا ، ٹھہر جانا کے ہیں ۔ مگر اصلی پس پردہ جو مقصد ہے وہ یہ ہے کہ یہ مہینہ ایک ایسی پریکٹس ہے ہمارے لیے پورے سال میں جو جو ہم غلطیاں ، کوتاہیاں کرتے اس میں رک جاتے اور اگر صحیح معنوں میں رکیں رہیں ان سب کوتاہیوں سے تو اس پورے مہینے کی برکت اور عمل سے ان شاءاللہ تعالیٰ اس کی اصلی روح کو پہنچ ہی جائیں گے مگر شرط یہ ہے کہ مخلص کوششیں کی جائیں ۔
کچھ چیزیں ہیں جن پہ اس مہینے خاص طور پہ از سر نو کام کرنے کی ضرورت ہے اور فکر و تدبر سے اس پہ محنت کرنے کی اشد ضرورت ہے جیسے کہ:-

روزہ رکھنے کا مقصد۔۔۔۔جھوٹ چوری چکاری و بدکاری سے پرہیز ہے کیا اس پر پورا عمل ہو رہا۔۔۔۔؟

روزے کا مقصد زبان کو فحش گوئی ، لہو و لعب کی باتوں سے روکنا اور ہر اس برائی سے اجتناب کرنے کا حکم ہے جو رب نے بتا دیا ۔۔۔۔کیا ہم یہ شرط بھی پوری کر رہے؟

ناپ تول میں کمی۔۔۔۔سود خوری سے توبہ کیا یہ سب بھی ہم کر رہے ہیں ؟ کہ نہیں ۔!

بد خوئی اور غیبت جس سے سختی سے منع فرمایا ۔۔۔کیا ہم مسلمان روزے کی حالت میں بھی اس سے پرہیز کر رہے ۔؟

امانت میں خیانت کیا ہے چاہے فرائض منصبی میں ہو یا عمومی معاملات میں ۔۔۔کیا ہم ان خیانتوں سے بھی بچ رہے روزے کی حالت میں ۔

بد کلامی اور دلوں کو توڑنا ۔ کیا ہم روزے کی حالت میں ان برائیوں سے بھی بچ رہے کہ نہیں ۔۔۔؟ کہ جوں کے توں جاری و ساری ہے۔

صدقات کرنا اور ایسے کرنا کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نا ہو مگر بد قسمتی سے اس مہینے میں چونکہ لوگ زیادہ صدقات و خیرات تو کرتے مگر تشہیر عام بھی کرتے چاہے سوشل میڈیا کے تحت ہو یا عمومی گفتگو میں ۔۔۔اپنی میں اور اپنے آپ کو برتر پیش کرنے کی دوڑ کا سا عالم نظر آتا ہے

یاد رکھیں روزہ سے نا رب کو آپ کی بھوک پیاس سے کوئی فرق پڑتا ہے اور قربانیوں کے خون سے ۔۔۔سواۓ تقوی کے ۔۔۔۔کیونکہ اللہ کو آپ کے اخلاص کی ضرورت ہے نا کے دکھاوے کے چڑھاوں کی۔

اس کے علاؤہ معزرت کے ساتھ ہمارے بہت سے مسلمان بھائی جو بظاہر بڑے نیک ، پرہیز گار لگتے چہروں مہروں سے سفید باریش داڑھیوں والوں کو بھی سر عام دھوکہ دیتے دیکھا ایسے برے افعال کرتے دیکھا کہ دل دکھی ہو گیا ۔

اور اپنی ان بہنوں سے بھی گلہ و شکوہ ہے حجاب کا اہتمام تو کرتیں گفتگو سے بھی بڑی پاکبازی جھلکتی مگر کچھ بشری خامیوں کیوجہ سے وہ کچھ ایسے فعل ان سے بھی سر زد ہو جاتے کہ لوگ انگشت بدنداں رہ جاتے اور معاشرے میں برا تاثر چھوڑ جاتے یہ خیال کیے بغیر کہ جب آپ اس حلیے میں ہیں تو آپ پر زمہ داری زیادہ عائد ہو جاتی اس روپ کی ۔

بہرحال سب بندہ بشر ہیں۔اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عظیم عطا فرمائے اور روزہ کی اصل روح کو سمجھ کر اس کے مطابق ایسے اعمال و افعال کی توفیق دے کہ رب کی رضا کا حصول ممکن ہو اور اس مہینے کی اصل برکات کو بھی ہم سمیٹ کر روزے کا اصلی حق ادا کریں۔

12/03/2024

ایک "مرد" عورت سے کبھی بحث نہیں کرتا

بھلا کیوں؟

کبھی کبھی دل میں خیال آتا ہے کاش معاشرے کا نظام الٹ ہو جائے میں بھی کسی لڑکوں والے کالج کے باہر کھڑی ہو جاؤ اور لڑکوں کو...
08/03/2024

کبھی کبھی دل میں خیال آتا ہے کاش معاشرے کا نظام الٹ ہو جائے
میں بھی کسی لڑکوں والے کالج کے باہر کھڑی ہو جاؤ اور لڑکوں کو ایسے تاڑو کہ وہ مجھے گالی دے کر کہے بے شرم کہیں کی گھر میں باپ بھائی نہیں ہے
بازار جاتے ہوئے کسی بھی لڑکے کو ہراساں کردوں تاکہ دوبارہ بازار کا رخ کرتے وہ لڑکا سو بار سوچے
اوپر سے نیچے تک پورے جسم کا ایسا جائزہ لوں کہ بس دل کو قرار آ جائے
میری جنسی ہوس مجھے سکون نا لینے دیں میں کم سن لڑکوں کو ریپ کردوں اور قبر میں پڑے مردوں کو بھی نا چھوڑو
میں بھی یونیورسٹی جا کر لڑکے پھنسا لوں پھر انکا استعمال کر کے پھینک دوں
یہ مردوں والے برقعے ایجاد ہو جائے اس میں بھی پورا سکین کر لوں
میں بھی ایک شادی کروں جس میں افضلیت کے درجے پر مجھے فائز کردیا جائے میں حاکمیت کو اتنا سر پر سوار کر لوں کہ مقابل حقیر اور غلام سے بھی نچلے درجے پر سمجھوں
جب جب کھانے میں نمک کم ہو مرچ زیادہ ہو جائے مار پیٹ کروں
اسے ماں باپ سے ملنے پر پابندی لگادوں کہ میری اجازت کے بغیر تم مرے ہوئے ماں باپ کا منہ بھی نہیں دیکھ سکتے
اپنے ماں باپ کی خدمت کرواؤ
اور جب جب میرے ماں باپ اسے ذہنی اذیت دیں تب تب کہو تمہارے کان کالے ہو گئے جو کچھ کہہ دیا
اسکے دوستوں سے ملنے پر پابندی لگا دو اسکے ہنسنے پر رونے پر غصہ ہونے پر یہاں تک کہ سانس لینے پر پابندی لگا دوں
طلاق کا حق اپنے پاس رکھو زرا سی بات پر تین لفظ بول کر فارغ کھلا مال پڑا ہے مارکیٹ میں کاش چار کا حق مجھے مل جائے پھر اسے کھلے مال سے کسی اور کو ذندہ لاش بناؤ گی
بیمار ہونے کا حق نہیں دوں گی تب بھی گھر کے سارے کام کرے گا کیونکہ ڈرامے برداشت نہیں کرسکتی میں
خود بس جنسی لذت والا کام لوں باقی وہ میرے گھر والوں کے لیے پورے وقت کا نوکر ہوگا اور اگر ذرا سی کوتاہی ہوئی تو خوب سناؤ گی یہی سکھایا تمہارے ماں باپ نے
میرے گھر کے مرد صرف مرد ہونگے وہ کوئی بھیڑ بکری ہوگا جسے صرف سوٹے مار مار ہانکنا ہے
خرچہ نہیں دو گی یا پھر بہت کم دوں گی اور پائی پائی کا حساب لوں گی کیونکہ میرے ماں باپ کا حق ہوگا میری کمائی پر ساری تنخواہ انہیں دوں گی اسے کوئی دو پانچ دے کر ٹھرکا دیا کروں گی
اسکے ماں باپ بھی کیڑے مکوڑے ہونگے اگر اپنے بیٹے کے ساتھ ناروا سلوک پر آواز اٹھائی تو طلاق دے کر فارغ
کیوں مجھے غلام چاہیئے جو نا سوچتا ہو نا ظلم پر آواز اٹھاتا ہو نا ظلم محسوس کرتا ہو میں مجازی خدا ہونگی نا لیکن اسے مجھے پورا خدا ماننا ہوگا
ورنہ مارکیٹ میں مال کی کیا کمی ہے دینے والے بھی تو لڑکے والے ہونگے انہیں کیا لگے میرا پہلے والے سے کیسا سلوک تھا یا پھر میں کیسی جہالت کا مظاہرہ کرتی تھی آخر کو سب اس مرد کو ہی برا کہے گئے اسے ہی ٹھیک سے فرمابردار بننا نہیں آیا
کاش ایک زندگی ایسی ملے جس میں نظام الٹ ہو جائے کاش !!!!!!

05/03/2024

اپنے مقاصد کو حقیقی شکل دینے کے لیے محنت آپ نے ہی کرنی ہے ..
صبح بخیر

آسانیاں بانٹیں ، آپ نہیں جانتے اگلا اپنے اندر کتنا غبار لیے پھر رہا ہے ، آپ نہیں جانتے اگلا اپنے اندر کتنی جنگیں لڑ رہا ...
03/02/2024

آسانیاں بانٹیں ، آپ نہیں جانتے اگلا اپنے اندر کتنا غبار لیے پھر رہا ہے ، آپ نہیں جانتے اگلا اپنے اندر کتنی جنگیں لڑ رہا ہے ۔ نرمی سے پیش آئیں ، مسکراہٹ بکھیرنے والے دعائیں سمیٹنے والے بنیں ۔۔۔

In a world where you can be anything, choose to be kind,
آسانیاں تقسیم کرنے والے بنیں ۔۔۔
نرمی کا معاملہ رکھیں ۔۔۔
لوگوں کو دکھ نہ دیں ۔۔۔
لوگوں کو سن لیں ۔۔۔
لوگ مر جاتے ہیں !

Rantings.by.Ayesha I am from pakistan 🇵🇰. I stand with palestine 🇵🇸 free free palestine from the river to the sea palest...
13/12/2023

Rantings.by.Ayesha I am from pakistan 🇵🇰. I stand with palestine 🇵🇸 free free palestine from the river to the sea palestine will be free.

شکایتیں کرنے کے بجائے شکر ادا کیجیے۔۔کیا آپ کے پاس کوئی نعمت نہیں جس پر شکر ادا کر سکیں؟شکایتیں کرنا بری عادتوں میں سے ہ...
01/12/2023

شکایتیں کرنے کے بجائے شکر ادا کیجیے۔۔

کیا آپ کے پاس کوئی نعمت نہیں جس پر شکر ادا کر سکیں؟
شکایتیں کرنا بری عادتوں میں سے ہے، اور بری عادتوں کو ختم کرنے کے لیے انہیں اچھی عادتوں سے تبدیل کیا جاتا ہے۔

Bad habits ➜Good habits
Complaining ➜Show Gratitude

ہم انسانوں کو اور خاص کر مسلمانوں کو اللہ پاک نے اس قدر نوازا ہے کہ جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ الحمدللہ!

♥️ صرف اللہ پاک کا ہی شکر ادا نہیں کرنا
بلکہ لوگوں کا بھی شکریہ ادا کریں۔
کیونکہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر ادا نہیں کرتا"

والدین کا شکر ادا کریں کہ انہوں نے آپ کو پالا اور تربیت کی۔ بہن بھائیوں کا شکر ادا کریں کہ وہ آپ کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے ہونے سے زندگی خوبصورت ہے۔ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا شکریہ ادا کریں کیونکہ وہ خوشی غمی میں سب سے پہلے آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔۔دوستوں کا شکریہ ادا کریں جو آپ کے کام آتے ہیں، اور دکھی ہونے پر ڈھارس بندھاتے ہیں، بہترین مشورے دیتے ہیں۔

اگر آپ کو ان سب سے شکایتیں ہیں
تو بھی شکایت مت کریں،
ڈھونڈیں ۔۔
شاید شکریہ کا اظہار کرنے کے لیے کچھ مل ہی جائے۔
اگر کچھ نہ ملے تو توجہ ان کی طرف مرکوز کر لیں جنہوں نے آپ ک کبھی ساتھ دیا۔ ان کا شکریہ ادا کرنے میں وقت صرف کریں۔۔۔۔ نہ کہ شکایتیں کرنے میں۔۔!

احسان کریں اور دوسروں کو شکریہ کا موقع دیں۔
اور کسی کا آپ پر احسان نہ سہی،
اللہ پاک کے بے شمار احسانات ہیں،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات ہیں،
صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین کے احسانات ہیں،
محدثین کے احسانات ہیں، مفسرین کے احسانات ہیں،
اولیاء اللہ کے احسانات ہیں، اس ملک کو آزاد کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے احسانات ہیں۔۔
ہم پر بہت سوں کے احسانات ہیں۔

🌹♥️
شکایتیں کرنا آپ کی انرجی ختم کرتا ہے،
جینے کی امید ختم کرتا ہے،
زندگی کو بدصورت بناتا ہے۔
اس لیے بس شکر گزار بن جائیں۔
اور زندگی کو خوبصورتی سے جئیں۔

یہ چیلنج میں نے خود کو دیا ہے،
شکایتیں نہیں کرنی بس شکر ادا کرنے والا بننا ہے۔
مجھے امید ہے کہ ہم سب ایسا ہی کریں گے۔
زندگی چاہے جتنے بھی دکھ دے،
شکر کرنا مت بھولیں۔
کیونکہ شکر ادا کرنے سے زیادہ ملے گا۔۔۔

سورۃ الکہف پڑھنا مت بھولیں۔
اس میں بھی باغ والوں کا واقعہ اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے متعلق ہے۔۔۔جس کی تفصیل پھر کبھی لکھوں گی ان شاءاللہ!

ابھی کے لیے بس یہ کرنا ہے کہ دل سے شکر گزار رہنا ہے۔
الحمدللہ کا کثرت سے ورد کرنا ہے۔
شکایتیں نہیں کرنی۔۔ اور ہر حال میں راضی رہنا ہے۔
ان شاءاللہ!

"الحمدللہ علی کل حال"

درودشریف اور سورۃ الکہف پڑھنا مت بھولیں۔

پہلا کمنٹ۔۔بھی دیکھیں☺️♥️

Address

𝘓𝘢𝘩𝘰𝘳𝘦
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝘈𝘺𝘦𝘴𝘩𝘢 𝘴𝘩𝘢𝘪𝘬𝘩 𝘍𝘢𝘯𝘴 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share