29/12/2025
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں مقرر تھی جہاں رجب بٹ یوٹیوبر ندیم نانی والا کے ہمراہ پہنچے تھے۔
سٹی کورٹ پہنچے پر وکلاء کی جانب سے یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کیا گیا جس دوران رجب بٹ کی شرٹ پھٹ گئی، جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا۔
عدالت نے رجب بٹ کی درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی اور ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔