Trail Tigers -Hiking Community

Trail Tigers -Hiking Community Discover The Beauty Of Pakistsan. Promoting Tourism.

26/05/2026
آج کا ٹریک ایوبیہ پائپ لائن بہت مزے کا تھا۔لیکن مشکپوری ٹریک بہت سخت تھا۔ہم نے 20 کلو میٹر پہاڑوں میں پیدل سفر کیا۔وہ بھ...
18/05/2026

آج کا ٹریک ایوبیہ پائپ لائن بہت مزے کا تھا۔
لیکن مشکپوری ٹریک بہت سخت تھا۔
ہم نے 20 کلو میٹر پہاڑوں میں پیدل سفر کیا۔
وہ بھی بغیر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے۔

آج کے ٹریک کی سب سے خُوبصورت ہستی اختر خان نیازی گُڈی خیل تھے۔
جو میرے ساتھ موبائل تھامے کھڑے ہیں۔

اوپن ہرٹ سرجری کے باوجود اتنے سخت ٹریک پہ اپنی گاڑی کا ڈیزل جلا کے اتنی دور آئے تھے۔

آج کا ٹریک ایوبیہ پائپ لائن بہت مزے کا تھا۔لیکن مشکپوری ٹریک بہت سخت تھا۔ہم نے 20 کلو میٹر پہاڑوں میں پیدل سفر کیا۔وہ بھ...
18/05/2026

آج کا ٹریک ایوبیہ پائپ لائن بہت مزے کا تھا۔
لیکن مشکپوری ٹریک بہت سخت تھا۔
ہم نے 20 کلو میٹر پہاڑوں میں پیدل سفر کیا۔
وہ بھی بغیر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے۔
مشکپوری پہنچ کے ہم بیٹھے ہی تھے کہ اچانک تین لڑکے ملے۔
پتہ چلا 1309 اور 1412 کے کسی دور کے شاگرد تھے۔۔۔
بھلا ہو کہ مل لیا ورنہ وہ منہ دوسری طرف کر کے نکل جاتے تو انکا کیا جاتا۔

واپسی پہ دوبارہ پائپ لائن پہ ایک شاگرد کسی کے ساتھ ہائیک کرتا پایا۔
وہ مجھے دیکھ کے شدید بوکھلا سا گیا اور مکمل کنفیوز ہو گیا۔
میں اسکی فلائیٹ تک جانتا ہوں۔
آخری اس نے سہمے انداز میں سر جھٹک کے سلام کیا لیکن ہاتھ ملانے کی زحمت نہیں کی اور ہم بھی تھکے ہوئے تھے اسلئے شکر کرتے آگے نکل گئے۔

کل کے سب سے یادگار لمحات جب ہم بارہ کہو پہنچے اور تصویر میں نظر آنے والی کمپنی نے ایک کوئٹہ ہوٹل پہ بیٹھ کے اکٹھی گپ شپ ...
18/05/2026

کل کے سب سے یادگار لمحات جب ہم بارہ کہو پہنچے اور تصویر میں نظر آنے والی کمپنی نے ایک کوئٹہ ہوٹل پہ بیٹھ کے اکٹھی گپ شپ لگائی اور اکٹھا کھانا کھایا۔

یہاں ایک بات قابلِ غور ہے۔

ہم نے شدید طلب کے باوجود مری میں چائے تک نہیں پی۔

150 کا کپ لگایا ہوا ہے وہاں لوگوں نے۔

اور وہ بھی برائے نام چائے۔

بات یہ نہیں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔

بات یہ ہے کہ حرام کے نہیں تھے۔

مری کے کاروباری حضرات کو اپنہ قبلہ درست کرنا چاہئے۔

اگر وہ مارکیٹ کے برابر ریٹ رکھیں تو ان کے ہوٹلوں کی رونقیں ختم ہی نہ ہوں۔

چند سال پہلے مری کے مافیا کی موقع پرست سفاکی کی وجہ سے برفانی طوفان میں ایک دم کمروں کے کرایہ زیادہ کرنے کی وجہ سے کتنے لوگ گاڑیوں میں ہی دم گُھٹنے سے مر گئے لیکن مجال ہے کہ کسی کو ہوش آیا ہو۔۔۔۔

انسانیت سب سے پہلی چیز ہے۔

باقی سب کچھ کاروبار تک بعد میں ہے۔

ورنہ جن کیلئے ہم تین وقت کا کماتے ہیں بُڑھاپے میں ہم ان کی سفاکی کا شکار ہوں گے۔

Sunday.16 May 2026.Morning 5 AM.
16/05/2026

Sunday.
16 May 2026.
Morning 5 AM.

دل والوں کیلئے ہر سفر ایک سبق اور ایک موقع ہے دل کو زندہ رکھنے کا۔ہر ہفتے کی رات دل میں ایسی عجیب سی خُوشی ہوتی ہے جیسے ...
16/05/2026

دل والوں کیلئے ہر سفر ایک سبق اور ایک موقع ہے دل کو زندہ رکھنے کا۔

ہر ہفتے کی رات دل میں ایسی عجیب سی خُوشی ہوتی ہے جیسے صبح ہائیکنگ نہ ہو بلکہ عید ہو۔

یہ اہتمام یونہی نہیں ہیں۔
ہائیکنگ کی انسانی زندگی میں کوئی اہمیت ہے تو ہم جاتے ہیں۔

آیا کریں۔

دل زندہ رہتا ہے۔

Join 👇

https://chat.whatsapp.com/GvA5iIpmprZEs3PEr9qRrz

جس نے آنا ہو اتوار صبح پانچ بجے حبینی ریسٹورنٹ آئی 8 مرکز اسلام آباد ۔وہاں سے ایوبیہ تک گاڑی میں اور آگے پہاڑوں میں مشکپ...
16/05/2026

جس نے آنا ہو اتوار صبح پانچ بجے حبینی ریسٹورنٹ آئی 8 مرکز اسلام آباد ۔
وہاں سے ایوبیہ تک گاڑی میں اور آگے پہاڑوں میں مشکپُوری ٹاپ تک پیدل ہائیکنگ۔
اور اتوار کو ہی شام کو واپسی۔

*ٹریک ڈیٹیلز۔*اتوار کو روانگی اور اتوار کو ہی واپسی۔یہ ٹریک ان لوگوں کیلئے بالکل فری ہے جو اپنی سواری ،اپنے اخراجات پہ آ...
13/05/2026

*ٹریک ڈیٹیلز۔*
اتوار کو روانگی اور اتوار کو ہی واپسی۔

یہ ٹریک ان لوگوں کیلئے بالکل فری ہے جو اپنی سواری ،اپنے اخراجات پہ آئیں گے۔

اور جو لوگ دوسرے شہر سے آ رہے ہیں اور اپنی سواری ،ناشتا،لنچ اور ڈنر خود سے مینیج نہیں کر سکتے وہ 4500 فی فرد کے حساب سے فرحان بھائی یا ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کروا کے اتوار کی صبح 5 بجے حبیبی ریسٹورنٹ آئی 8 مرکز وقت پہ پہنچ جائیں گے۔

اور وہاں سے ہم ایوبیہ روانہ ہو جائیں گے۔

یہ شیڈول فائنل ہے۔

جو لوگ فری ٹُوور کیلئے اپنی سواری پہ آئیں گے وہ کوشش کریں اپنے ہمراہ کھانے کا سامان بھی لیتے آئیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

اور جو لوگ 4500 فی فرد سے گروپ کولیبوریشن کے کوسٹر میں سیٹ بُک کروانے کے ساتھ ساتھ ناشتا ، لنچ ، اور ڈنر بھی انجوائے کرنا چاہتے ہیں وہ آج شام تک 4500 فی فرد کے حساب سے جمع کر کے انباکس میں آجائیں۔

*لیکن ہماری خواہش یہ ہے کہ آپ اپنی سواری پہ اور اپنے خرچے پہ ہی تشریف لائیں ۔*

*السلام و علیکم۔*اتوار کو جو جو بھائی یا بہنیں ایوبیہ سے مشک پوری ٹاپ تک گروپ ہائیک پہ آ رہے ہیں۔وہ انباکس میں ٹائپنگ می...
13/05/2026

*السلام و علیکم۔*

اتوار کو جو جو بھائی یا بہنیں ایوبیہ سے مشک پوری ٹاپ تک گروپ ہائیک پہ آ رہے ہیں۔

وہ انباکس میں ٹائپنگ میں میسیج کر دیں Yess کا۔

اور جن کو سواری کا مسئلہ ہے اسلئے نہیں آ رہے وہ فیول شیئر پہ ہمارے ساتھ گاڑی میں آ سکتے ہیں بشرطیکہ کل شام مغرب سے پہلے پہلے آگاہ کرنے کیلئے انباکس میں آجائیں۔

موٹر سائیکل والے بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر وہ پہاڑی علاقوں میں پہلی دفعہ جا رہے ہیں تو پہاڑوں میں موٹر سائیکل چلانے کی تیکنیک کسی پہاڑی بھائی سے پہلے پوچھ لازمی لیں کیونکہ
The men behind the machine matter the most.

بلاشبہ موٹر سائیکل پہ ایسا سفر مزید یادگار ہوتا ہے لیکن حفاظت کے پیشِ نظر انتظامات لازم ہیں۔

2013 میں بالکل نیا 125 میرے پاس تھا اور نتھیا گلی کی پہاڑیاں پہلے گیئر میں بھی نہیں چڑھ رہا تھا۔

وہاں کچھ وقت رُک کے لوکل بھائیوں کے موٹر سائیکلوں کو روڈ پہ خراماں خراماں دوڑتا دیکھ کے ان کا انداز اور تیکنیک سمجھا اور تب ایبٹ آباد سے مری تک پہنچ سکا تھا۔

پہاڑوں کے روڈوں کی الگ سائنس ہوتی ہے۔

آج کا دن کیپیٹل ہائیک کے ساتھ بہت شاندار گُزرا۔یہ ہائیک بہت سخت ہونے والی تھی لیکن خواتین کی زیادہ شرکت اور معصوم بچوں ک...
10/05/2026

آج کا دن کیپیٹل ہائیک کے ساتھ بہت شاندار گُزرا۔

یہ ہائیک بہت سخت ہونے والی تھی لیکن خواتین کی زیادہ شرکت اور معصوم بچوں کی وجہ سے گرمی کی شدت سے پہلے پہلے ختم کرنے کیلئے ہائیک کا رُخ بوسٹر اور چشمے کی بجائے بری امام سرکار کی چِلہ گاہ کی طرف موڑ دیا گیا۔

اتنی صبح کے باوجود تمام لوگ پسینے سے شرابور تھے ۔

سیلفی پووائنٹ پہ چند بزرگ موجود تھے جو کہ الگ ہائیک کرنے آئے تھے۔

ہم لوگوں نے ان کی بے سُری آواز میں گانا بھی سنا۔

چند یادگاروں کے ساتھ واپس اتر آئے جہاں آدھا گھنٹہ جوتے اتار کے چشمے کے پانی میں پاؤں رکھ کے بیٹھنے کا الگ ہی مزہ تھا۔

آج کی ہائیک میں صرف ایک چیز کی کمی تھی۔

"چائے"

کیونکہ فری سرگرمیوں میں چائے غیر حاضر رہنے کے قوی چانس ہوتے ہیں۔

اگلی ہائیک میں چائے کی حاضری کی کوشش کی جائے گی۔

شکریہ۔

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 13:00
15:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923066021463

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trail Tigers -Hiking Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Trail Tigers -Hiking Community:

Share