20/06/2024
اربوں روپے کی کمپنیز سے لاکھوں روپے لے کر ایک ٹی وی اینکر ایڈ میں آتا ہے اور کہتا ہے کہ ڈبے کا دودھ پئیں تازہ دودھ آپکی صحت خراب کرتا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ ان کمپنیز کے بڑے بڑے بجٹ سے چلنے والی ایڈورٹائزنگ کے سامنے میری یہ حقیر سی کوشش بہت زیادہ چھوٹی ہے مگر اسکے باوجود میں یہ لکھ رہا ہوں کہ یہ بکواس کرتا ہے پیسے لے کر سیٹھوں کی کمپنیز کے کاروبار چمکا رہا ہے(جو کہ ہر ماڈل کیا کرتا ہے)
تازہ دودھ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اس میں پانی کی ملاوٹ ضرور ہوتی ہے اسکے علاؤہ اس دودھ کو ابال کر پینے میں کوئی قباحت نہیں جبکہ ڈبے کے دودھ زیادہ تر دودھ ہوتے ہی نہیں ۔ ان میں سے کئی ایک تو نان ڈیری وائیٹنرز ہیں جبکہ باقی لمبا عرصہ محفوظ رکھنے کے لیے اتنے زیادہ ٹمپریچر پر ابالے جاتے ہیں کہ وہ اپنی نیوٹریشن ہی ظائع کر دیتے ہیں۔
صدیوں سے لوگ تازہ دودھ پیتے آئے ہیں اور اب بھی پاکستان بھر میں اسی فیصد سے زیادہ لوگ تازہ دودھ ہی پی رہے ہیں انکی بکواس میں مت ائیں۔
یہی پروپیگنڈہ کر کر کے انہوں نے پاکستان میں دودھ کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔
یہ سب کاروباری سٹنٹ ہیں۔
فریش دودھ پیو مست جیو۔