07/05/2025
رات ایک بجے آنکھ کھلی تو عادتاً موبائل دیکھا ۔
موبائل پر بہاولپور حملے کی خبریں تھیں ۔
بہاولپور کے ایک دو دوستوں سے خیریت دریافت کرکے میں پرسکون ہوکر دربارہ سوگیا۔
کیونکہ مجھے پورا اطمینان اور یقین تھا کہ میری بہادر فوج صبح تک دشمن کو دندان شکن جواب دے کر دھول چٹوا چکی ہوگی۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا یقین نہیں ٹوٹا ۔
ہم سنتے تھے ناں کہ ہم اپنے گھروں میں اس لئیے اطمینان سے سوتے ہیں کیونکہ ہمارے بھائ ، ہمارے سپاہی جاگ رھے ہوتے ہیں ۔
رات اس احساس کو دل سے محسوس کیا ۔
اللہ کا رب العزت کا بے حد شکر ہے کہ جس نے ہمیں بہترین فوج اور ایک دلیر سپہ سالار عطا فرمایا ۔
شکریہ افواج پاکستان
ہمارے فخر اور ہماری جانوں کی حفاظت کیلئے ۔
افواج پاکستان زندہ آباد 🇵🇰