Ideal Collection

Ideal Collection A Budget-Friendly Fashion Store

رسول الله ﷺ نے فرمایا:اے عثمان! اگر الله تعالیٰ کسی دن تمہیں اس امر (خلافت) کی ذمہ داری سونپے، پھر منافقین تم سے وہ قمیص...
20/06/2025

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

اے عثمان! اگر الله تعالیٰ کسی دن تمہیں اس امر (خلافت) کی ذمہ داری سونپے، پھر منافقین تم سے وہ قمیص (خلافت) اتروانا چاہیں جو الله تعالیٰ نے تمہیں پہنائی ہو، تو تم اُسے ہرگز مت اتارنا.

ماجہ 112
(ترمذی 3705؛ حاکم 4544؛ حبان 6915؛ احمد 25073؛ مشکوٰۃ 6077)

ایک آدمی نے عرض کیا:"یا رسول الله! آپ کیا فرماتے ہیں اُس شخص کے بارے میں جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہو لیکن (صحبت، علم و ع...
25/04/2025

ایک آدمی نے عرض کیا:

"یا رسول الله! آپ کیا فرماتے ہیں اُس شخص کے بارے میں جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہو لیکن (صحبت، علم و عمل کے لحاظ سے) اُن سے میل نہیں ہو سکا؟" تو رسول الله ﷺ نے فرمایا: "انسان اُس کے ساتھ ہوگا جس سے اُس نے محبت کی."

بخاری 6169، 6170
(مسلم 6718؛ مشکوٰۃ 5008)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ (6) روزے رکھے تو یہ (پورا سال) مسلسل روزے رکھنے...
03/04/2025

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ (6) روزے رکھے تو یہ (پورا سال) مسلسل روزے رکھنے کی طرح ہے.

مسلم 2758
(ترمذی 759؛ ابوداؤد 2433؛ ماجہ 1716، 1715؛ مسند احمد 14353، 14531، 14767؛ دارمی 1795؛ مشکوٰۃ 2047)

حضرت بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں:نبی کریم ﷺ عید الفطر کے دن اُس وقت تک (گھر سے) نہیں نکلتے تھے جب تک کچھ کھا نہ لیتے، اور عید ...
28/03/2025

حضرت بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں:

نبی کریم ﷺ عید الفطر کے دن اُس وقت تک (گھر سے) نہیں نکلتے تھے جب تک کچھ کھا نہ لیتے، اور عید الاضحیٰ کے دن اُس وقت تک کچھ نہیں کھاتے تھے جب تک (عید کی) نماز نہ پڑھ لیتے.

ترمذی 542
(ماجہ 1756؛ مسند احمد 23371، 23372، 23430؛ دارمی 1641؛ مشکوٰۃ 1440)

‏حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں:

رسول الله ﷺ عید الفطر کے روز طاق عدد میں کھجوریں تناول فرما کر عید گاہ جایا کرتے تھے.

مشکوٰۃ 1433
(بخاری 953؛ ترمذی 543؛ ماجہ 1754؛ المستدرک للحاكم 1090)

‏حضرت جابر بن عبدالله ؓ بیان کرتے ہیں:

نبی ﷺ عید کے دن ایک راستے سے (عید گاہ) جاتے، پھر دوسرا راستہ بدل کر آتے.

بخاری 986
(ترمذی 541؛ ماجہ 1301؛ مشکوٰۃ 1434، 1447)

حضرت انس ؓ سے سفر میں رمضان کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا:ہم نے رسول اللهﷺ کےساتھ سفر کیا ہے، تو کوئی...
14/03/2025

حضرت انس ؓ سے سفر میں رمضان کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا:

ہم نے رسول اللهﷺ کےساتھ سفر کیا ہے، تو کوئی روزہ رکھنے والا روزہ چھوڑنے والے کو ملامت نہیں کرتا تھا، اور نہ ہی روزہ چھوڑنے والا روزہ رکھنے والے کو ملامت کرتا تھا.

مسلم 2620
(بخاری 1947؛ ابوداؤد 2405)

حضرت جابر بن عبدالله ؓ بیان کرتے ہیں:

رسول الله ﷺ ایک سفر میں آدمی کے پاس سے گزرے جسے ایک درخت کے سائے تلے لٹایا گیا تھا اور اس پر پانی کے چھینٹے مارے جا رہے تھے. آپ نے فرمایا: "تمہارے اس ساتھی کو کیا ہوا ہے؟" لوگوں نے کہا: اے الله کے رسول! اس نے روزہ رکھا ہے.

آپ ﷺ نے فرمایا: "یہ نیکی نہیں کہ تم سفر کے دوران میں روزے رکھو، بلکہ جو الله تعالیٰ نے تمہیں رخصت دی ہے، اس سے فائدہ اٹھاؤ اور اسے قبول کرو."

نسائی 2260
(بخاری 1946؛ مسلم 2612؛ ابوداؤد 2407؛ نسائی 2259؛ مشکوٰۃ 2021)

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں:رسول الله ﷺ خیر و بھلائی میں سب سے زیادہ سخی تھے، اور جب رمضان میں جبریل ؑ آپ ﷺ سے ملاقات ...
07/03/2025

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں:

رسول الله ﷺ خیر و بھلائی میں سب سے زیادہ سخی تھے، اور جب رمضان میں جبریل ؑ آپ ﷺ سے ملاقات کرتے تو آپ ﷺ کی سخاوت بڑھ جاتی. وہ رمضان کی ہر رات آپ ﷺ سے ملاقات کرتے تو نبی ﷺ اُنہیں قرآن سنایا کرتے تھے، جب جبریل ؑ آپ ﷺ سے ملاقات کرتے تو آپ خیر و بھلائی اور سخاوت کرنے میں کھلی ہوا (تیز رفتار آندھی) سے بھی بڑھ کر ہوتے تھے.

مشکوٰۃ المصابيح 2098
(بخاری 1902، 6، 3220، 4997؛ مسلم 6009؛ نسائی 2097؛ مسند احمد 2616، 3425، 3469؛ الادب المفرد للبخاری 292)

راوی: ابواُمامہ ؓرسول ﷺ کے اصحاب ؓ نے ایک دن آپ ﷺ کے سامنے دنیا کا ذکر کیا، تو رسول الله ﷺ نے فرمایا:کیا تم سنتے نہیں؟ ک...
28/02/2025

راوی: ابواُمامہ ؓ
رسول ﷺ کے اصحاب ؓ نے ایک دن آپ ﷺ کے سامنے دنیا کا ذکر کیا، تو رسول الله ﷺ نے فرمایا:

کیا تم سنتے نہیں؟ کیا تم سنتے نہیں؟ (یعنی سنو اور یاد رکھو):
بیشک سادگی ایمان کا حصہ ہے،
بیشک سادگی ایمان کا حصہ ہے.

ابوداؤد 4161
(ماجہ 4118؛ مسند احمد 24274؛ مشکوٰۃ 4345)

Exquisite, Luxurious, Glamorous & Stylish
23/02/2025

Exquisite, Luxurious, Glamorous & Stylish


حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ  ﷺ  کبھی نہیں چھوڑتے ت...
13/12/2024

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے :

’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘

(سنن نسائی،۵۴۵۱)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:الله تعالیٰ نے ایک آدمی کو اس بنا پر جنت میں داخل کر دیا کہ وہ خریدتے، بیچتے، ادا کرتے، اور طلب کر...
29/11/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

الله تعالیٰ نے ایک آدمی کو اس بنا پر جنت میں داخل کر دیا کہ وہ خریدتے، بیچتے، ادا کرتے، اور طلب کرتے وقت نرم رویہ رکھتا تھا.

نسائی 4700
(مسند احمد 485، 414، 508، 6963؛ ماجہ 2202)

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا:مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ ت...
08/11/2024

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔

(مسنداحمد،۵۷۰۷)

04/10/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جو کوئی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، تو الله اُس پر:
1) دس رحمتیں نازل فرماتا ہے،
2) اُس کے دس گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں، اور
3) اُس کے دس درجات بلند کر دیئے جاتے ہیں.

نسائی 1298
(المستدرک للحاكم 2018؛ مسند احمد 5710؛ السلسلة الصحيحة 2960؛ مشکوٰۃ 922)

Address

House#88 Ring Road Satellite Town Mirpur-Khas
Mirpur Khas
69000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ideal Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ideal Collection:

Share

Category