21/06/2026
لمبے عرصے کی غیر حاضری کے بعد آپ سب کو میرا دل کی گہرایوں سے اسلام علیکم۔
آج چونک فادرز ڈے ھے تو اس حوالے سے والد کی قربانیوں کا ذکر ضروری سمجھامیں نے بچپن سے ہی والد کو رعب اور غصے والا ھی دیکھا۔گھر میں موجود ھوتے تو مجال ھے کے ھم تینوں بھن بھای کسک بھی جاتے۔ابو جی نے ھمیں کبھی بھی نا مارا اور نا ھی ڈانٹا۔بس ان کا رعب ھی بڑا ھے۔باہر سے وہ جتنے مرضی رعب والے ھیں لیکن اندر سے وہ ایک محبت کرنے والے اور دل کے نہایت نرم انسان ھیں۔انہوں نے اپنی پوری زندگی مہینے اور مشقت والی گزاری لیکن ھمیں شہزادیوں والی زندگی دی۔مجھے نہیں یاد کے میں نے کوئی فرمائش کی ہو اور وہ پوری نا ھوئئ ھو۔ابو اجی نے اپنے لیے کبھی کوئی خواہش ھی نا کی۔میں نے ھمشا ان کو سادہ لباس پہنے دیھکا۔انکو اپنے اوپر کبھی خرچ کرتے نہیں دیھکا ۔انھوں نے کبھی دکھاوا نہیں کیا حتی کے پیار کا بھی دکھاوا نہیں کیا۔لیکن ان کا دل ھمارلیے ھمیشہ محبت سے بھرا رہتا ھے۔ان کا مجھے روزانا فون کر کے میرا اور بچوں کا حال پوچھنا ان کی شدید محبت کو ظاھر کرتا ھے۔مجھے پوچھے بغیر میرے اکاؤنٹ میں وقتا فوقتاً کچھ نا کچھ بجھتے رھنا ہے ظاہر کرتا ہے کے ان کو میری کتنی فکر ھے۔
میرے اللہ سے دعا ھے کے میرے ابو جی کا سایا ھمارے سروں ہے قائم رکھے۔ان کو تندرستی والی زندگی عطا فرما۔امین ثم امین۔ نے