Hashir Fabrics Anaar Kali Bazar Kot Murad Khan Kasur

Hashir Fabrics Anaar Kali Bazar Kot Murad Khan Kasur Ladies & Gents unstitched cloths

28/04/2026

اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کی حفاظت فرمائے آمین
یہ تلاوت سن کر ماضی یاد آجاتا ہے
اجتماعات کے موقع پر یا جب آپ کی رہائش مرکز میں ہوتی تھی تو اکثر مرکز میں آتے رہتے تھے مغرب عشاء اور فجر کی جماعت خود کرواتے، انتہائی سادہ اور پرسوز انداز میں تلاوت کرتے مرکز میں آپ کی آواز سے عجیب سماں بندھ جاتا اور کبھی تو قنوت بھی کرواتے سبحان اللہ عجیب،پرلطف منظر ہوتا ہے
باری تعالیٰ وہ رونقیں دوبارہ نصیب فرمائے

مسجد ام القریٰ میں فجر کی نماز پڑھانے کے بعد عموما اشراق تک مصلے پر بیٹھے رہتے ہمارے شیخ بھٹوی صاحب رحمہ اللہ بھی ساتھ بیٹھ جاتے

دونوں بزرگ نہایت ہی خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے رہتے

بھٹوی صاحب رحمہ اللہ بروقت کلاس میں تشریف لانے کے بہت پابند تھے کبھی لیٹ نہ ہوتے تھے ہاں جس دن بڑے حافظ صاحب تشریف لاتے تو کبھی کلاس میں تاخیر سے پہنچتے

ایک دن ہم نے سوال کیا کہ استاد محترم جس دن امیر صاحب آتے ہیں تو اس دن کبھی آپ لیٹ ہو جاتے ہیں
کہنے لگے
یہ سوچ کر ان کے پاس بیٹھا رہتا ہوں کہ اس مجاہد سے دنیا کفر ڈرتی ہے تو ہمیں چند لمحے قریب بیٹھنے کی سعادت مل جائے

بھٹوی صاحب رحمہ اللہ کا انداز تدریس بھی بہت کمال کا تھا بارعب شخصیت تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انتہائی دلچسپ اور پرکشش بھی تھے

اپنا رعب بھی قائم رکھنا اور ہنسی مزاح کے ساتھ طلبہ کے لیے دلچسپ اور جاذب بننا
یہ بڑے فن کی بات ہے

آپ کا سبق اتنا دلچسپ ہوتا تھا کہ ہمارا دل ہوتا کہ اس پیریڈ کا وقت اور زیادہ ہو جائے
بلکہ کبھی وقت پورا ہونے پر اٹھنے لگتے تو ہم خود ہی کہہ دیتے کہ استاد محترم بیٹھے رہیں

ایسے استاد کا مل جانا بڑے نصیب کی بات ہے

رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ
__________________________اسٹیٹس___________________________
شیخ محترم فضیلۃ الشیخ عمران محمدی صاحب عفالله عنه

21/11/2025

اسکول میں 100 بار اٹھک بیٹھک کی سزا؛ معصوم طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

20/11/2025

3074 likes, 189 comments. “پیرو مرشد ولی ابن ولی سید ضیاءاللہ شاہ صاحب بخاری کا خوبصورت کلپ سماعت ۔فرمائیں اور ساتھ شئر لازمی کریں ”

20/11/2025

اس نوجوان کا نام شبیر احمد ہے اور والد کا نام بشیر احمد ہے۔
شبیر کا تعلق چترال سے ہے۔
سال 2018 میں شبیر احمد کراچی کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔
گھر میں شبیر احمد کا رشتے کے معاملے میں ناراضگی ہوئی تھی۔
ناراض ہوکر شبیر گھر سے نکل گیا اور تاحال واپس نہیں لوٹا۔
والدین اور عزیز و اقارب نے بہت کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔
چند سال قبل فیس بک پر شبیر کی آئی ڈی نظر آئی تھی۔
گھر والوں جب رابطے کی کوشش کی تو اس نے آئی ڈی ڈلیٹ کردی۔
شبیر کراچی میں کہیں کام کررہا ہے لیکن کسی کو سراغ نہیں مل رہا۔
ماں باپ اپنے بیٹے کی راہ تکتے تکتے ضعیف ہوچکے ہیں،شبیر سے ملنا اب والدین کی خواہش بن کر رہ گئی ہے۔
وہ چاہتے ہیں کہ ہم مرنے سے پہلے اپنے بیٹے کو دیکھیں اور ہمیں تسلی ہو۔
شبیر تک اگر میری پوسٹ پہنچے تو ان سے التجا ہے کہ بھائی بس اب بہت ہوگیا ایسا نا کرو۔یہ والدین ابھی زندہ ہیں انکے جانے کے بعد زندگی بھر خود کو معاف نہیں کرسکوگے۔والدین کے سفید بالوں لحاظ رکھ کر لوٹ آؤ وہ تمہارے لئے بہت غمگین ہیں وہ دن رات بہت کرب میں گزار رہے ہیں۔

کوئی بھی دوست انکے متعلق جانتا ہو تو نیچے درج نمبر پر رابطہ کریں
03162529829

19 Nov 2025

19/11/2025

معاشرے کو تیزاب سے غسل کی ضرورت ہے!!
ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا تھا..اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا...بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص .... اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کاکام ہے حال احوال پوچھنے کے بعد .... وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں....یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا. کہنے لگا . ... آج کل کام کوئی نہیں چل رھا. ابھی پرسوں کی بات ھے،ایک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا .....پنتیس سو بل بنا....اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا.....بعد میں پتا چلا کہ ایک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا... اوہ..میرے منہ سے نکلا، پھر ؟؟؟ پھر کیا....بڑی گالیاں نکالی اسے....پتا نھیں کون تھا پہلی بار آیا تھا. وہ تو شکر ھے میں نے آئل ھی" جعلی" ڈالا اس کی گاڑی میں،،،،ورنہ میں تو مارا جاتا. اسی دوران “کھانا کھل گیا” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا..وہ مرغی کے قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لیے واپس آگیا...میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا..کہنے لگا،پاجی لے آو آپ بھی ....بعد میں تو شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں. میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا. اور اس سے پوچھا،اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا کیا تم نے؟؟ کرنا کیا ھے.....لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے.....دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ نوٹ.....اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کر دی... اور چھے سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھاتھ جوڑے....عقیدت سے آنکھیں بند کیں اور بولا.... شکر الحمداللہ
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطاء فرمائے آمین ثم آمین
منقول
بہر حال کچھ اچھے لوگ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔

18/04/2025

https://www.facebook.com/share/v/1AUdPrS5n1/

ہمارا لڑائی کسی مسلک یا گروہ سے نے بلکہ دو افسران کے ذاتی تعصب سے ہے
علامہ صاحب نے افسران کا متعصبانہ رویہ بے نقاب کردیا
18 اپریل کے و دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بتا دیا
۔
۔
۔
*p

Address

Opposite Jamia Masjid Mubarak Ahl Hadees Main Bazar
Pattoki

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00
Sunday 10:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hashir Fabrics Anaar Kali Bazar Kot Murad Khan Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share