Zahran Awais H Online Shopping & Markiting

Zahran Awais H Online Shopping & Markiting ALVI RIZVI CLOTHES GARMENTS & GENERAL STORE

31/01/2024

حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کے پیر و مرشد تھے یہ اُن دِنوں کا واقعہ ہے جب حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ سے واقف کار نہ تھے ایک دن حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کے مکتب جا پہنچے وہاں حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیٹھے کچھ کتابوں کا مطالعہ کررہے تھے تو حضرت شاہ شمسؒ تبریز رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا ایں چیست ؟ یہ کیا ہے ؟ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ کو کوئی عام ملنگ سمجھ کر جواب دیا ایں آں علم است کہ تو نمی دانی یہ وہ علم ہے جس کو تو نہیں جانتا حضرت شاہ شمسؒ تبریز رحمتہ اللہ علیہ یہ جواب سن کر چپ ہو گئے تھوڑی دیر بعد حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کسی کام سے اندر کسی جگہ گئے واپس آئے تو اپنی وہ نادر و نایاب کتابیں غائب پائیں چونکہ حضرت شاہ شمسؒ تبریز رحمتہ اللہ علیہ وہیں بیٹھے تھے تو ان سے پوچھا حضرت شاہ شمسؒ تبریز رحمتہ اللہ علیہ نے مکتب کے اندر کے پانی کے تالاب کی طرف اشارہ کیا اور کہا میں نے سب کتابیں اس تلاب میں ڈال دیں ہیں یہ بات سن کر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ حیران و پریشان رہ گئے جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں اتنی قیمتی کتابوں کے ضائع ہونے کا احساس ان کو مارے جارھا تھا تب کتابیں کچی سیاھی سے ہاتھ سے لکھی جاتی تھیں پانی میں ڈلنے سے ان کی سب سیاھی دھل جاتی تھی حضرت شاہ شمس رحمتہ اللہ علیہ سے دکھ زدہ لہجے میں بولے میرے اتنے قیمتی نسخے ضائع کردیے حضرت شاہ شمس رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا جلال الدین رحمتہ اللہ علیہ کی حالت دیکھ کر مسکراۓ اور بولے. اتنا کیوں گبھرا گئے ہو. آپ کی کتابیں ابھی تلاب سے نکال دیتا ہوں
یہ فرما کر حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ اٹھے اور تالاب سے ساری کتابیں نکال کر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کے آگے ڈھیر کردیں اپنی ساری کتابیں سامنے دیکھ کر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ سب کتابیں بلکل خشک ہی ہیں حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ چلا اٹھ ایں چیست ؟ یہ کیا ہے؟ حضرت شاہ شمس رحمتہ اللہ علیہ نے جواب دیا ایں آں علم است کہ تو نمی دانی یہ کہہ کر حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ چل پڑے ادھر حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کے اندر کی دنیا جیسے الٹ پلٹ چکی تھی اپنی دستار پھینک کر حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ کے پیچھے بھاگے اور جا کر ان کے پاؤں میں گر پڑے کہ اللہ تعالی کی رضا کے لیے مجھے معاف کردیجیے اور مجھے اپنے قدموں میں جگہ دیجیے حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ کو اٹھا کر سینے سے لگایا اور فرمایا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ میں تو خود ایک عرصے سے تیری تلاش میں تھا

مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم
تا غلامِ شمس تبریزے نہ شد

اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ علم دو طرح کا ہے ایک وہ علم ہے جسے علمِ ظاہر کہتے ہیں جو انسان کی ظاہری زندگی کے معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے جسے عرفِ عام میں شریعت کہتے ہیں یہ علم کتابوں سے حاصل ہوتا ہے حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ یہاں علمِ ظاہر کی نمائندگی کر رہے ہیں دوسرا علم جس کی نمائندگی حضرت شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ کر رہے ہیں وہ علمِ باطن ہے جسے قرآن مجید میں علم الاسماء اور علمِ لدنی بھی فرمایا گیا ہے اور عرفِ عام میں اسے علمِ معرفت کہتے ہیں یہ وہ علم ہے جو کتابوں کے بجاۓ سینہ بسینہ منتقل ہوتا ہے جس کے بارے میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا فرمان ہے کہ علم سینوں میں ہے نہ کہ سطروں میں اس علم کے حصول کا ذریعہ مرشد کامل کی صحبت میں اسم اللہ ذات کا قلبی ذکر ہے جب ذکراللہ سے دل پاک ہو جاتا ہے تو روح بیدار ہو جاتی ہے اور انسان پر اس علم کے اسرار منکشف ہونے لگتے ہیں ظاہر میں چاہے ہمیں کوئی بھی علم حاصل ہو علمِ معرفت صحبتِ شیخ میں اسم اللہ قلبی ذکر سے ہی حاصل ہوتا ہے حضور حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللّہ علیہ آپ اپنی تصنیف محک الفقر کلاں میں فرماتے ہیں علمِ تصوف اسمِ اَللّٰهُ سے حاصل ہوتا ہے

محک الفقر کلاں صفحہ:84

My Online Business Shopping   &
17/01/2024

My Online Business Shopping &


WhatsApp Group Invite

24/02/2023

Lenovo IdeaPad 3 15ITL05 81X800ECUS 15.6" Touchscreen Notebook - HD - 1366 x 768 - Intel Core i3 i3-1115G4 Dual-core (2 Core) 3 GHz - 8 GB RAM - 256 GB SSD - Almond - Intel Chip - Windows 10 Home

Makeup Brushes BS-MALL Premium Synthetic Foundation Powder Concealers Eye Shadows Makeup 14 Pcs Brush Set (A-Rose Golden...
21/09/2022

Makeup Brushes BS-MALL Premium Synthetic Foundation Powder Concealers Eye Shadows Makeup 14 Pcs Brush Set (A-Rose Golden)

Makeup Brushes Provides Assortment of Makeup Brushes

Address

Sheikhupura

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahran Awais H Online Shopping & Markiting posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share