TayyaBa Ch-AngeL

TayyaBa Ch-AngeL رابطے مختصر ہی سہی مگر منافقت سے پاک ہونے چاہیے ۔طیبہ چودھری

میں ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو…Seemore
09/08/2025

میں ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو…Seemore

"خاموش روحیں"ہم وہ لوگ ہیں جو تنہائی میں جیتے ہیں، مگر دنیا کو ہنستا ہوا چہرہ دکھاتے ہیں۔ہمیں شور و ہنگامے سے وحشت ہوتی ...
20/03/2025

"خاموش روحیں"

ہم وہ لوگ ہیں جو تنہائی میں جیتے ہیں، مگر دنیا کو ہنستا ہوا چہرہ دکھاتے ہیں۔
ہمیں شور و ہنگامے سے وحشت ہوتی ہے اور خاموشی سے محبت۔
ہماری محفل کتابیں، موسیقی، سمندر کی لہریں، ٹھنڈی ہوائیں، اور رات کا سکون ہے۔
ہم کم بولتے ہیں، مگر گہرائی میں بہت کچھ محسوس کرتے ہیں۔
ہم کسی سے توقع نہیں رکھتے، اور نہ ہی کسی کو اپنی اداسی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
ہم مسکرا کر سب برداشت کر لیتے ہیں، کیونکہ ہمیں جاننے والا کوئی نہیں۔۔!!

ہم بہت کم ہیں، مگر ہماری خاموشی کی گونج سننے والے اور بھی کم!!
از تحریر
طیبہ چودھری

محبت مر چکی مجھ میں جنازہ بھی پڑھا سب نےشامل تھے سبھی اس میں تیرے وعدے تیری قسمیں وہ اظہار کی باتیں  تیری اقرار کی باتیں...
18/03/2025

محبت مر چکی مجھ میں
جنازہ بھی پڑھا سب نے
شامل تھے سبھی اس میں
تیرے وعدے تیری قسمیں
وہ اظہار کی باتیں تیری اقرار کی باتیں
بہت تڑپی بہت روئی
تسلی بھی ملی ان سے
کہا مت رو اے پگلی
یہاں سب دل لگی کرتے
محبت کون کرتا ہے
جنازہ پڑھ جلے تھے سب
پھر وقتِ جدائ تھا
بے وفائ سے رہائ تھا
دفنایا گیا محبت کو
مقام بھی میرا دل تھا
اب کبھی جو آتی ہے یادِ محبت
وہ گزری یادیں تیرے وعدے تیرے قصے
میں خودکے گلے سے لگ کے روتی ہوں
اور کہتی ہوں خاموش ہو جا اے پگلی
یہاں سب دل لگی کرتے
محبت کون کرتا ہے

از تحریر
طیبہ چودھری

عجیب اداسی چھائی ہوئی ہےہر طرف اندھیرا سا لگ رہا ہے دل بجھا بجھا سا ہےآنکھوں میں ویرانیاں سما گئی ہے ایسے لگتا ہے جیسےشا...
18/03/2025

عجیب اداسی چھائی ہوئی ہے
ہر طرف اندھیرا سا لگ رہا ہے
دل بجھا بجھا سا ہے
آنکھوں میں ویرانیاں سما گئی ہے
ایسے لگتا ہے جیسے
شام ماتمی لباس پہنے ہوئے میری جانب بھر رہی ہے
پھول اپنی خوشبو سے جدا سا لگ رہا ہے
آسمان بھی خفا سا لگ رہا ہے
جنگل میں درختوں کے قریب گھڑی ایک لڑکی کا سایہ نمایاں ہوا ہے
وہ چپ چاپ اپنے اندر آنسوؤں کو جذب کر رہی ہو جیسے
دل میں تمنا لیے خالی ہاتھ اٹھائے ہوئے
آسمان کو تکتے ہوئے کہہ رہی ہے
صداؤں کو سننے والے ربا
میرے بھی دکھ کو سن ذرا تو
از تحریر
طیبہ چودھری

18/03/2025

Welcome To All Community
Give it respect Take it respect Plz

Address

Model Town Sialkot
Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TayyaBa Ch-AngeL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share