Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique

Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique Discover the latest Ladies &Babies fashion At Hajab Ul Eman Boutique K***a Swabi.
ꜰᴏʀ ᴍᴏʀᴇ ᴅᴇᴛᴀɪʟꜱ ꜰᴏʟʟᴏᴡ ᴏᴜʀ ᴡʜᴀᴛꜱᴀᴩᴩ ᴄʜᴀɴɴᴇʟ ʟɪɴᴋ ʙᴇʟᴏᴡ.

03/06/2026

میں نے کھانے کی ٹرے کھولی ، کانٹے سے گوشت کا ٹکڑا اٹھایا ، ھونٹوں کے قریب لے کر آیا مگر منہ میں ڈالنے سے قبل رک گیا- مجھے محسوس ھوا کہ یہ گوشت شاید حلال نہ ھو- میں نے یہ خیال آتے ھی کانٹا ٹرے میں رکھ دیا اور دائیں بائیں دیکھنے لگا- غیر ملکی ائیر لائینز میں یہ معاملہ روٹین ھے- یہ لوگ حلال حرام کی تمیز نہیں رکھتے چنانچہ ان کی خوراک بالخصوص گوشت میں حرام کی گنجائش موجود ھوتی ھے- میں نے ٹرے آگے کھسکائی اور سیٹ کے ساتھ پشت لگا کر لیٹ گیا- میرے ساتھ درمیانی عمر کا ایک خوبصورت امریکی بیٹھا تھا- وہ مزے سے کھانا کھا رھا تھا- ھم نیویارک سے شکاگو جا رھے تھے-
Coppied

I-Chappal
میں نے ایک دن شکاگو میں رک کر آگے نکل جانا تھا- آپ کو انٹرنیٹ پر مختلف ”پے اینگ“ میزبان مل جاتے ھیں- آپ ویب سائیٹس پر جائیں اور کسی منزل کا نام ڈالیں ، آپ سے مختلف فیملیز رابطہ کریں گی- یہ لوگ معمولی رقم لے کر آپ کو چند دنوں کیلئے اپنے گھر میں ٹھہرا لیتے ہیں- آپ کو ان ویب سائیٹس پر ایسی فیملیز بھی مل جاتی ھیں جو آپ کو اپنے پاس فری ٹھہرا لیتی ھیں- ان کا مقصد اجنبی لوگوں سے ملاقات ھوتی ھے- یہ لوگ اجنبیوں کو اپنا گھر ، اپنا ٹاﺅن دکھانا چاھتی ھیں چنانچہ یہ لوگ اپنا گھر سال میں چند دنوں کیلئے اجنبیوں کےلئے کھول دیتے ھیں- میں نے شکاگو سے دو گھنٹے کی مسافت پر ایک گاﺅں میں ایسا ھی خاندان تلاش کیا تھا- یہ لوگ مکئی کاشت کرتے تھے اور سال میں ایک بار کسی ایشیائی باشندے کو اپنا مہمان بناتے تھے- میں نے انٹر نیٹ پر اس خاندان کو تلاش کیا اور اب میں نیویارک سے انکے پاس ٹھہرنے اور شکاگو کی دیہاتی زندگی کو انجوائے کرنے جا رھا تھا لیکن جہاز میں حلال خوراک کا ایشو بن گیا-
میں نے لمبی سانس لی اور آنکھیں بند کر لیں- ”برادر یہ کھانا حلال ھے ، آپ کھا سکتے ہیں“ یہ فقرہ اچانک میری سماعت سے ٹکرایا- میں نے گھبرا کر آنکھیں کھولیں- میرا ھم سفر امریکی مسکراتی نظروں سے میری طرف دیکھ رھا تھا- اس نے میری آنکھوں میں حیرت پڑھ لی اور دوبارہ بولا، ”آپ کا کھانا حلال ھے ، آپ اطمینان سے کھا سکتے ھیں“- میں نے اس سے پوچھا کہ آپ یہ دعوے سے کیسے کہہ سکتے ھیں تو اس نے اپنا کانٹا نیچے رکھا ، میری ٹرے سے کھانے کا ریپر اٹھایا اور اس کے کونے پر انگلی رکھ دی ، ریپر پر سبز لفظوں میں حلال لکھا تھا-
میں حیران ھو گیا- میں نے اطمینان سے کھانا شروع کر دیا- کھانے کے دوران میں نے اس سے اس کے وطن کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ میں امریکی ھوں اور آرلینڈو میں رھتا ھوں- میں نے اس سے ڈرتے ڈرتے پوچھا کہ کیا آپ مسلمان ھیں تو اس نے بلند آواز میں ”الحمد اللہ“ کہا اور پھر بولا کہ میں نے سات سال قبل اسلام قبول کیا تھا اور آج کل عربی سیکھ رھا ھوں- یہ سن کر میری حیرت میں اضافہ ھو گیا اور میں نے اس سے پوچھا کہ امریکن ائیر لائین میں حلال کھانا کیسے آ گیا؟ وہ مسکرایا اور نرم آواز میں بولا کہ میں جب بھی ھوائی سفر پر نکلتا ھوں ، میں ائیر لائین کے کچن میں فون کر کے پانچ حلال کھانوں کا آرڈر کر دیتا ھوں- میں نے جب پوچھا کہ پانچ کیوں تو اس کا جواب بہت دلچسپ تھا- اس کا کہنا تھا، "امریکن ائیر لائینز میں عموماً چار پانچ مسلمان مسافر ھوتے ھیں اور میں مسلمان ھونے کی وجہ سے ان کا مسئلہ سمجھتا ھوں- میں جہاز میں سوار ھو کر عملے کی مدد سے مسلمان مسافروں کو تلاش کرتا ھوں اور بعد ازاں یہ حلال کھانا انہیں پہنچا دیتا ھوں- میں جب فلائیٹ میں سوار ھوا تو میں نے لسٹ میں آپ کا نام پڑھ لیا چنانچہ میں نے آپ کیلئے حلال خوراک کی درخواست کر دی اور یوں آپ کو بھی حلال کھانا فراھم کر دیا گیا“.
میں نے جب اس سے پوچھا، ”لیکن جہاز کا عملہ آپ کو مسافروں کی لسٹ کیوں دے دیتا ھے؟“ تو اس نے قہقہہ لگایا اور بتایا، ” میں ایف بی آئی میں کام کرتا ھوں- میرا سروس کارڈ یہ مرحلہ آسان بنا دیتا ھے“۔ وہ عبداللہ تھا ، اس کا پرانا نام ایڈم تھا ، وہ آرلینڈو کا رھنے والا تھا مگر ان دنوں وہ نیویارک میں کام کر رھا تھا اور ٹریننگ کیلئے شکاگو جا رھا تھا-
اس کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بھی اس کی شخصیت کی طرح حیران کن تھا- اس نے بتایا کہ وہ ٹیلی کام انجینئر تھا ، ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا ، اس کی والدہ کا انتقال ھو چکا تھا ، والد دھریہ تھا ، وہ بوڑھا ھو کر اولڈ پیپل ھوم میں پڑا تھا- اس کا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑا ھوا اور یہ جھگڑا طول پکڑ گیا جس سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ھوا اور اس ڈپریشن نے اسے شراب ، کوکین اور چرس کا عادی بنا دیا- وہ چوبیس گھنٹے نشے میں ڈوبا رھتا ، اس کی راتیں شراب خانوں میں گزرتیں ، وہ دھت ھو کر شراب خانے میں گر جاتا اور شراب خانے کے ملازمین اسے اٹھا کر فٹ پاتھ پر پھینک جاتے- وہ اگلے دن اٹھتا تو گرتا پڑتا گھر پہنچتا- اس کی نوکری چلی گئی ، اس کے سارے اثاثے بک گئے ، اس پر دوست احباب کا قرض چڑھ گیا اور وہ پوری دنیا میں تنہا رہ گیا- وہ بری طرح برباد ھو چکا تھا لیکن پھر اس کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا- وہ ایک رات نشے میں دھت ھو کر شراب خانے میں گرا ، شراب خانے کے سٹاف نے اسے اٹھایا اور فٹ پاتھ پر لٹا دیا- وہاں سے ایک نوجوان گزرا ، اس نے اسے اٹھایا ، وہ اسے اپنے فلیٹ میں لے آیا ، گرم تولئے سے اس کا جسم صاف کیا ، صاف سلیپنگ سوٹ پہنایا اور اسے صاف بستر پر لٹا دیا- صبح اس کی آنکھ کھلی تو اس نوجوان نے اسے ناشتہ کرایا ، اپنے کپڑے پہنائے اور اسے اس کے فلیٹ پر چھوڑ آیا- وہ اس رات دوبارہ شراب خانے گیا ، اسے اس رات بھی حسب معمول فٹ پاتھ پر لٹا دیا گیا ، وہ نوجوان دوبارہ آیا ، اسے اٹھایا اور اپنے فلیٹ پر لے گیا اور اس کے بعد یہ معمول بن گیا کہ وہ روز رات کے آخری پہر فٹ پاتھ پر گرا دیا جاتا اور وہ نوجوان آتا اور اسے اٹھا کر لے جاتا- یہ اس اجنبی نوجوان کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتا لیکن وہ ھٹ کا پکا تھا ، وہ مسکراتا رھتا اور اس کی خدمت کرتا رھتا- اس سارے عمل کے دوران اسے معلوم ھوا کہ وہ نوجوان فلسطینی مسلمان ھے ، وہ پیزا ھٹ پر کام کرتا ھے اور فارغ وقت میں اس بگڑے ھوئے امریکی کی خدمت کرتا ھے-
یہ سلسلہ چلتا رھا یہاں تک کہ وہ دونوں دوست بن گئے- ایڈم فلسطینی نوجوان عبداللہ کے رویئے اور خدمت سے متاثر ھوا اور آہستہ آہستہ اسلام کے حلقے میں داخل ھونے لگا اور پھر ایک دن اس نے اسلام قبول کر لیا- یہ اس کہانی کا ایک باب تھا-
کہانی کا اگلا باب اس سے بھی زیادہ حیران کن تھا۔ایڈم نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عبداللہ رکھا اور اسلام کا مطالعہ شروع کر دیا- مطالعے کے دوران اسے معلوم ھوا کہ اسلام میں والدین کا بہت مقام ھے- والدین کی خدمت کرنے والے لوگ جنتی ھوتے ھیں- یہ معلوم ھونے کے بعد عبداللہ سیدھا اولڈ پیپل ھوم گیا اور اپنے والد کو اپنے گھر لے آیا- اس کا والد کینسر کے مرض میں مبتلا ھو چکا تھا-
وہ دھریہ تھا ، وہ کسی مذھب اور خدا پر یقین نہیں رکھتا تھا ، اس نے پوری زندگی نہ کوئی عبادت کی اور نہ ھی کسی مذہب کا مطالعہ۔ اس نے بس گستاخی میں پوری عمر گزار دی تھی- عبداللہ ایڈم والد کو گھر لے آیا اور اس نے والد کی خدمت شروع کر دی- وہ ایک سٹور میں چار گھنٹے کام کرتا اور اس کے بعد گھر آ کر اپنے فلسطینی دوست کے ساتھ مل کر والد کو نہلاتا تھا- وہ اسے اپنے ھاتھوں سے کھانا بھی کھلاتا تھا- اسے ویل چیئر پر بٹھا کر سیر کیلئے بھی لے جاتا تھا- وہ اسے کتابیں پڑھ کر سناتا تھا اور اس کی باتیں سنتا تھا-
والد کےلئے یہ رویہ عجیب تھا- امریکا میں بچے اپنے والدین کے ساتھ یہ سلوک نہیں کرتے- وھاں والدین کی آخری عمر ھمیشہ تنہائی اور اولڈ پیپل ھوم میں گزرتی ھے لیکن نو مسلم عبداللہ نے یہ روایت بدل دی- اس نے والد اور والد کے دوستوں کو حیران کر دیا- یہ سلسلہ چلتا رھا یہاں تک کہ والد کینسر کی آخری سٹیج پر پہنچ کر ھسپتال میں داخل ھو گیا- عبداللہ ھسپتال میں بھی والد کی خدمت کرتا رھا اور اس خدمت کا یہ نتیجہ نکلا کہ اس کا وہ والد جس نے زندگی بھر اللہ کے سامنے سر نہیں جھکایا تھا ، اس نے انتقال سے چھ ماہ قبل اسلام قبول کر لیا- وہ ایمان کی حالت مین دنیا سے رخصت ھوا-
والد کے انتقال کے بعد عبداللہ نے مختلف جابز کیں- وہ ان نوکریوں سے ھوتا ھوا ایف بی آئی میں پہنچ گیا۔ وہ اس وقت میرے ساتھ بیٹھا تھا- وہ مسلمان تھا مگر اس کا حلیہ مسلمانوں جیسا نہیں تھا- وہ حلئے سے امریکی لگتا تھا- میں نے جب اس سے پوچھا کہ آپ نے داڑھی کیوں نہیں رکھی تواس نے اس سوال پر ایک عجیب انکشاف کیا- اس نے بتایا کہ ھم نے امریکا میں تبلیغ کا ایک نیٹ ورک بنا رکھا ھے- ھم لوگ اپنا حلیہ نہیں بدلتے ، ھم امریکا میں امریکی بن کر زندگی گزارتے ھیں اور غیر مسلموں کو صرف اپنے رویئے ، خدمت اور محبت سے مسلمان بناتے ھیں-
میں نے جب اس سے عرض کیا کہ آپ یہ کام داڑھی رکھ کر بھی کر سکتے ھیں تو عبداللہ نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ ھاں لیکن ھمارا خیال ھے کہ ھم نے اگر اسلامی حلیہ اپنا لیا تو شاید امریکی لوگ ھمارے قریب نہ آئیں اور تبلیغ کیلئے دوسرے فریق کا آپ کے قریب آنا ضروری ھوتا ھے- میں نے اس سے پوچھا کہ آپ کی یہ تکنیک کس حد تک کامیاب ھوئی تو اس نے ھنس کر جواب دیا کہ ھم الحمداللہ اس تکنیک سے سینکڑوں لوگوں کو مسلمان بنا چکے ھیں اور یہ سب نومسلم اسکی طرح ھیں ، باھر سے ایڈم اور اندر سے "عبداللہ"

25/05/2026

Branded Stylish Summer Eid Collection Available Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique

𝗘𝗶𝗱 𝗠𝘂𝗯𝗮𝗿𝗮𝗸 برانڈڈ کڈز عید کلیکشن Available At Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique.Price 1400 Only
25/05/2026

𝗘𝗶𝗱 𝗠𝘂𝗯𝗮𝗿𝗮𝗸
برانڈڈ کڈز عید کلیکشن
Available At Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique.

Price 1400 Only

24/05/2026
20/05/2026

زم زم کیا ہے.
زم زم کے کنویں کے حوالے سے سائنسی، ارضیاتی (Geological) اور انتظامی تفصیلات کو دیکھا جائے، تو یہ قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے جو جدید سائنس کو بھی حیران کرتا ہے۔
​اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
​1. کنویں کی پیمائش اور بناوٹ
​زم زم کا کنواں بظاہر بہت بڑا نہیں ہے، لیکن اس کی ساخت اور پانی فراہم کرنے کی صلاحیت غیر معمولی ہے:
​گہرائی: اس کنویں کی کل گہرائی تقریباً 30.5 میٹر (تقریباً 100 فٹ) ہے۔
​پانی کا لیول: زمین کی سطح سے پانی کا لیول عام طور پر صرف 3.23 میٹر (تقریباً 10.6 فٹ) نیچے ہوتا ہے۔
​دو حصے: اس کنویں کے دو حصے ہیں۔ اوپر کا حصہ تقریباً 13.5 میٹر گہرا ہے جو مکہ کی وادی کی مٹی اور کنکریوں سے بنا ہے، جبکہ نیچے کا 17 میٹر کا حصہ ٹھوس گرینائٹ کی چٹان کو کاٹ کر بنایا گیا ہے، اور اسی چٹان کی دراڑوں سے پانی کنویں میں داخل ہوتا ہے۔
​2. پانی کی مقدار اور رفتار (Flow Rate)
​پانی نکالنے کے جدید پمپس کے ذریعے جب زم زم کا پانی کھینچا جاتا ہے، تو اس کی رفتار حیرت انگیز ہوتی ہے:
​یہ کنواں 8 ہزار لیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
​جب بھاری مقدار میں پانی نکالا جاتا ہے تو پانی کا لیول نیچے گر کر تقریباً 12.75 میٹر تک چلا جاتا ہے، لیکن جیسے ہی پمپنگ روکی جائے، یہ کنواں صرف 11 منٹ میں دوبارہ اپنے اصل لیول (3.23 میٹر) پر واپس آ جاتا ہے۔ یہ اتنی تیزی سے ری چارج ہوتا ہے کہ اس کا خشک ہونا ناممکن نظر آتا ہے۔
​3. زم زم کے پانی کی منفرد سائنس (منرلز)
​سائنسی ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ زم زم کے پانی میں پائے جانے والے نمکیات (Minerals) عام پینے کے پانی سے بہت مختلف ہیں، جو اسے توانائی بخش بناتے ہیں:
​کیلشیم اور میگنیشیم: اس پانی میں کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار عام پانی سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پانی پینے سے فوری توانائی ملتی ہے اور یہ بھوک کو بھی مٹاتا ہے۔
​فلورائیڈ کی موجودگی: اس میں قدرتی طور پر فلورائیڈ پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس پانی میں کبھی کائی (Algae) نہیں جمتی، نہ ہی اس کا ذائقہ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔
​الکلائن فطرت: زم زم کے پانی کی pH لیول تقریباً 7.8 ہوتی ہے، یعنی یہ الکلائن (Alkaline) ہے جو انسانی صحت اور معدے کی تیزابیت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
​4. ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور دیکھ بھال
​حرم مکی میں رش اور پانی کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کنویں کی نگرانی کا ایک خودکار نظام موجود ہے:
​کنویں کے اندر ہائی ٹیک سینسرز لگے ہوئے ہیں جو ہر وقت پانی کے لیول، اس کے درجہ حرارت اور اس کی صفائی کی کوالٹی کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔
​اس ڈیٹا کو براہ راست کنٹرول روم میں دیکھا جاتا ہے تاکہ پانی کی فراہمی میں ایک سیکنڈ کا بھی تعطل نہ آئے۔
زم زم کے پانی کے طبی فوائد اور اس کی عالمی سطح پر تقسیم کا نظام دونوں ہی اپنی جگہ منفرد ہیں۔ ذیل میں ان دونوں پہلوؤں کی تفصیل پیش ہے:
​1. زم زم کے پانی کے طبی و سائنسی فوائد (Medical Benefits)
​جدید طبی تحقیقات اور لیبارٹری ٹیسٹس نے یہ ثابت کیا ہے کہ زم زم کا پانی عام پانی کے مقابلے میں انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے:
​خلیات کو توانائی دینا (Cellular Energy): جرمن سائنسدان ڈاکٹر نٹ مائر (Dr. Knut Pfeiffer) کی تحقیق کے مطابق، زم زم کا پانی انسانی جسم کے خلیات (Cells) کے اندرونی نظام کو تقویت دیتا ہے اور جسمانی توانائی کے گراف کو فوری طور پر بڑھاتا ہے۔
​ہڈیوں کی مضبوطی: اس پانی میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
​کینسر کے خلاف مدافعت پر ریسرچ: بعض طبی ابحاث میں یہ دیکھا گیا ہے کہ اس پانی کی الکلائن (Alkaline) فطرت اور اس میں موجود منرلز جسم کے مدافعتی نظام (Immune System) کو مضبوط کرتے ہیں، جو کینسر جیسے امراض کے خلاف جسم کی قدرتی مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
​فوری ہاضمہ اور تیزابیت کا خاتمہ: بھاری منرلز اور الکلائن خصوصیات کی وجہ سے یہ معدے کی تیزابیت کو فوری طور پر ختم کرتا ہے اور ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔
​2. زم زم کی تقسیم کا جدید اور محفوظ نظام
​دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حاجیوں اور عمرہ زائرین تک اس پانی کو بالکل خالص اور ٹھنڈا پہنچانے کے لیے سعودی حکومت کا ایک وسیع نیٹ ورک کام کرتا ہے، جسے "کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پروجیکٹ برائے آبِ زم زم" کہا جاتا ہے:
​مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فراہمی: روزانہ لاکھوں لیٹر زم زم مکہ مکرمہ سے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ٹینکوں کے ذریعے مدینہ منورہ (مسجد نبوی) پہنچایا جاتا ہے۔ دونوں مساجد میں ہزاروں کولرز اور سمارٹ سلنڈرز (جو کارندے اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوتے ہیں) کے ذریعے زائرین کو چوبیس گھنٹے تازہ پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
​روبوٹس کا استعمال: حرم شریف میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے خودکار روبوٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو طواف کرنے والے اور عبادت مصروف زائرین کے پاس جا کر زم زم کی بوتلیں پیش کرتے ہیں، تاکہ رش کم سے کم ہو۔
​ایئرپورٹ پر پیکنگ کا نظام: بین الاقوامی زائرین کے لیے مکہ مکرمہ کے پلانٹ پر ہی زم زم کو مہر بند (Sealed) پلاسٹک کی بوتلوں میں پیک کیا جاتا ہے، جنہیں خاص طور پر ہوائی سفر کے دوران محفوظ رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زائرین یہ بوتلیں جدہ یا مدینہ ایئرپورٹ سے اپنے ساتھ وطن واپس لے جانے کے لیے آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
​3. روحانی خصوصیت
​مسلمانوں کے لیے زم زم صرف ایک مشروب نہیں بلکہ شفا کا ذریعہ ہے۔ نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے:
​"مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَهُ"
(زم زم کا پانی جس نیت سے پیا جائے، وہی فائدہ حاصل ہوتا ہے)
​یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے مسلمان اسے اپنی بیماریوں سے شفا، گناہوں کی مغفرت اور دیگر نیک خواہشات کی قبولیت کی نیت سے پیتے ہیں۔

بڑی عید، بڑا دل... کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے! ✨🐑​"کوئی عید کی خوشیوں میں غمگین نہ ہو، پھر ہی عید اصل عید ہو...
19/05/2026

بڑی عید، بڑا دل... کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے! ✨🐑
​"کوئی عید کی خوشیوں میں غمگین نہ ہو، پھر ہی عید اصل عید ہوگی۔"
​عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت موقع پر حجاب الایمان بوتیک کھنڈہ آپ کے لیے لایا ہے ایک خاص پیشکش! نادار، مستحق اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجانے کے لیے عید کا کوئی بھی خوبصورت شلوار قمیص اب دستیاب ہے صرف 1000 روپے میں۔
​💸 قیمت: صرف 1000 روپے (فی سوٹ)
📌 نوٹ: ایک بچے کو ایک ہی سوٹ ملے گا۔
⏳ آفر کی مدت: یہ آفر اسٹاک دستیاب ہونے تک یا عید الاضحیٰ تک محدود ہے۔
​آئیے اس عید پر ضرورت مند بچوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ابھی ہم سے رابطہ کریں اور اس کارِ خیر کا حصہ بنیں!
​📞 رابطہ اور واٹس ایپ نمبر: 03009798221
📍 حجاب الایمان بوتیک کھنڈہ — آپ کی خوشیوں میں آپ کا ساتھی

06/05/2026

سنیپ چیٹ (Snapchat) — ایک ایپ یا ایک خاموش تباہی؟
آپ کے بچے اور خواتین آپ کو دھوکا دے رہے ہیں۔

میں زیادہ تر دینی ٹاپکس پر لکھتی ہوں۔ پر یہ ایک چھپا ہوا ذہر، ایک ایسی چیز جو نئی نسل کے ذہن، وقت، جذبات اور اخلاق سب کو خاموشی سے گلا سڑا رہا ہے۔ بہت سارے والدین جو ناواقف ہیں ان کی توجہ کے لیئے لکھ رہی ہوں۔

جی ہاں… Snapchat۔

میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اس ایپ پر سب سے بڑی تعداد 13 سے 20 سال کے بچوں اور نوجوانوں کی ہے۔
کچھ شادی شدہ خواتین بھی ہیں، کچھ کالجز کی لڑکیاں، کچھ اسکول کے بچے۔

اور سب سے خطرناک بات کیا ہے؟

یہ سب خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

⚠️ پہلا طبقہ: Streaks والے غلام

یہ وہ لوگ ہیں جو روزانہ ایک “Snap” بھیجنے کے پابند ہیں۔
نہ بھیجیں تو streak ٹوٹ جائے گی۔

سوال یہ ہے:
اس سے ملتا کیا ہے؟

پہلا ہے (Snapscore)
اور دوسرا ہے streak count

بس۔

لیکن اس کے بدلے کیا جا رہا ہے؟
وقت
توجہ
انسانیت

ذرا سوچیں…

آپ کی ماں ہسپتال میں ہے۔ آپ کا بھائی ایمرجنسی میں ہے۔گھر میں مسئلہ ہے۔

اور آپ ہاٹ سپاٹ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں کہ کہیں آپ کی streak نہ ٹوٹ جائے۔

یہ صرف بیوقوفی نہیں ہے… یہ احساس کی موت ہے۔

⚠️ دوسرا طبقہ: ہوس کے غلام

یہاں اصل کھیل شروع ہوتا ہے۔

لڑکی ۔۔۔ لڑکا ڈھونڈ رہی ہے، اور لڑکا۔۔۔ لڑکی ڈھونڈ رہا ہے۔

اور پھر کیا ہو ہے

ان کے بیچ ایک دوسرے کی ننگی وڈیوز کا تبادلہ، سیکس چیٹ، ایک دوسرے کی ننگی تصاویر بھیجنا یہ سب عام ہے۔

کیوں؟

کیونکہ Snapchat ایک بھروسہ دیتا ہے کہ:

آپ محفوظ ہیں… کچھ save نہیں ہوگا، اگر آپ بھی ان کا snapchat چیک کریں۔ تو آپ کو کوئی بھی ڈیٹا نہیں ملے گا۔ نہ ہی ان کے ان باکس میں کچھ ہو گا۔ تو پکڑے جانے کا خوف بھی نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں پرائیویسی کا ایک ماڈل ہے جو دوسرے ایپس میں نہیں ہے۔
سب سے خطرناک ہے کہ آپ کا میسج جیسے ہی سین ہو، اور آپ بیک جا کر واپس ان باکس میں آئیں گے تو آپ کا میسج خودکار طریقہ سے ڈیلیٹ ہو چکا ہو گا۔ اور ان باکس میں یہ بھی لکھا نہیں آئے گا کہ میسج ڈیلیٹ کیا گیا ہے یا میسج ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔ مطلب ان باکس بلکل صاف۔

دوسرا ہے وہ بچے جو استعمال کر رہے ہیں، ان کو بھی بھروسہ دیتا ہے۔ وہ بھروسہ کیا ہوتا ہے۔ وہ یہ ہوتا ہے کہ

اگر screenshot لیا جائے تو اس کا نوٹیفکیشن آ جاتا ہے، سنیپ چیٹ دوسرے شخص کو بتا دیتا ہے کہ screenshot لیا گیا ہے۔ یا پھر screen recording کوئی کرے تو بھی پکڑی جاتی ہے، اسلیئے اگر playstore سے سے سکرین ریکارڈنگ ڈاؤنلوڈ کیا ہے تو اس کا نوٹیفکیشن آ جاتا ہے۔ یا پھر اگر بٹن دبا کر سکرین شارٹ لیں تو بھی دوسرے شخص کو بتا دیتا ہے کہ سکرین شارٹ لیا گیا ہے۔
ان فیچرز کی وجہ سے خواتین اور بچے اس ایپلیکیشن پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں

لیکن…

یہ آدھا سچ ہے، اور آدھا دھوکہ

⚠️ حقیقت: آپ کبھی محفوظ نہیں تھے

لوگ کیا کرتے ہیں؟

دو موبائل رکھتے ہیں ایک پر snap آتی ہے، دوسرے سے ویڈیو record کر لیتے ہیں

یا پھر استعمال کیا جاتا ہے Built-in screen recording
آجکل phones میں Built-in screen recording آ گیا ہے، جسکو Snapchat detect ہی نہیں کر پاتا

اور سکرین شارٹ کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ Samsung Edge Panel Trick
اس edge penel میں ایک ٹول ہوتا ہے rectangle tool جس سے screenshot لیا جاتا ہے اور Snapchat کو خبر تک نہیں ہوتی

❗ نتیجہ؟

جس پر آپ اندھا trust کر رہے ہو وہ آپ کا data silently save کر رہا ہے۔

اور پھر leak کا خطرہ، blackmailing , یا پھر harassment

اور آپ سوچتے رہ جاتے ہیں:

یہ کیسے ہوا؟

⚠️ تیسرا طبقہ ہے In**st لوگوں کا۔

کچھ لوگ اپنے قریبی رشتوں کا sexual content share کر رہے ہیں
اور secretly snaps بھیج رہے ہیں، ایسے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
بہن سو رہی ہے۔ اسکے سوتے ہوئے نازیبا تصویر snap بنا کر بھیجی جا رہی ہے۔ یا والدہ کا صفائی کرتے وقت یا کچن میں کام کرتے وقت کی snap بھیج دی جاتی ہے۔ یا نماز پڑھتے وقت

یہ صرف گناہ نہیں…
یہ نفسیاتی بیماری ہے۔

⚠️ چوتھا طبقہ ایسا ہے جس میں ہے Couples & Exchange Culture

یہ لوگ couple searching کر رہے ہیں یا partner swapping کی بات کرتے ہیں یا recorded intimacy کا استعمال کر رہے ہیں یا demand based content بنا کر بھیجا جا رہا ہے۔

یہ سب quietly ہو رہا ہے۔
اور لوگ اسے “fun” کا نام دیتے ہیں۔

⚠️ پانچواں طبقہ ہے Paid Video Calls

کم عمر لڑکیاں اپنی financial need کے لیئے video calls کے ذریعے earning کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یا وہ کر رہی ہیں۔ میں نے کئی ایسے اسٹیٹس دیکھے ہیں۔ جس میں ویڈیو کالز کی آفر دی جا رہی ہیں۔

سوال یہ ہے:

یہ کمائی ہے یا خود کو بیچنا؟

⚠️ سب سے بڑا دھوکہ

بیسکلی Snapchat نے ایک illusion create کیا ہے اور وہ کیا ہے ؟
وہ ہے Everything disappears

لیکن حقیقت:

Nothing disappears. Everything transfers.

آپ کا data…
آپ کی تصویر…
آپ کی ویڈیو…

کسی نہ کسی کے پاس permanently محفوظ ہو چکی ہوتی ہے۔

⚠️ اصل مسئلہ ایپ نہیں — ذہن ہے

یہ ایپ خود کچھ نہیں کرتی۔

مسئلہ یہ ہے:

ہم attention کے بھوکے ہو گئے ہیں
ہم validation چاہتے ہیں
ہم فوری pleasure چاہتے ہیں

اور پھر ہم اپنے آپ کو convince کرتے ہیں:

سب کر رہے ہیں… تو میں کیوں نہیں؟

کیا آپ کی خواتین یا بچے اس app کے streak، snap اور dopamine کے غلام بن چکے ہیں؟

سوچیں…

یہ پوسٹ کسی کو judge کرنے کیلئے نہیں بلکہ حقیقت دکھانے کیلئے ہے۔

کیونکہ:

جو چیز hidden ہوتی ہے،وہی سب سے زیادہ dangerous ہوتی ہے۔

آپ سب پر سلامتی ہو۔۔۔!

05/05/2026

"Nothing beats nature. True happiness is always found in natural scenery."

04/05/2026

Address

𝕊𝕨𝕒𝕓𝕚 𝕁𝕙𝕒𝕟𝕘𝕖𝕣𝕒 ℝ𝕠𝕒𝕕 ℕ𝕒𝕜𝕠 ℙ𝕦𝕝 𝕂𝕦𝕟𝕕𝕒
Swabi
23560کھنڈہ

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:30
Tuesday 09:00 - 19:30
Wednesday 09:00 - 19:30
Thursday 09:00 - 19:30
Friday 09:00 - 11:00
13:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:30
Sunday 09:00 - 19:30

Telephone

+923009798221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hajab Ul Eman Ladies &Babies Boutique:

Shortcuts

Share