21/05/2023
سبزیوں کے طبی فوائد
1۔ ادرک Ginger
۱۔ کاسر ریاح، ہاضم اور امراض معدہ میں مفید۔
۲۔ ریامی دردوں مثلا گنٹھیا، فالج میں اس کا استعمال مفید ہے، درد پشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے۔
۳۔ ادرک گردے اور مثانہ کو طاقت دیتی ہے۔
۴۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
۵۔ ہاضمے دار چورن بنانے کے لیے سونٹھ (خشک ادرک) اور اجوائن دیسی لے کر آب ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کریں اور نمک ملاکر سفوف بنالیں، حسب ضرورت استعمال کریں۔
2۔ بند گوبھی Cabbage
۱۔ یہ بلغم بننے کو روکتی ہے۔
۲۔ اس کا بطور سلاد استعمال کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے۔
۳۔ اس کا استعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے۔
3۔ پودینہ Pepper mint
۱۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے پودینہ کو سرکہ میں پیس کر بطور لیپ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
۲۔ پودینہ کا استعمال مقوی معدہ ہوتا ہے۔
۳۔جسم سے ریاح کو خارج کرتا ہے۔
۴۔ پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے غلیظ مواد آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اورکھانسی دمہ، درد سینہ میں مفید ہے۔
۵۔ بھوک لگاتا ہے۔
٦۔ پودینہ پیشاب آور ہے۔
۷۔ اسہال میں پودینے کا استعمال مفید ہے۔
4۔ پیاز Onion
۱۔ تلی کے ورم کا سب سے کامیاب علاج پیاز کا استعمال ہے۔
۲۔ خارش میں پیاز کا رس ملنے سے آرام ہوتا ہےاور خارش دور ہو جاتی ہے۔
۳۔ پیاز کے عرق میں شہد کا اضافہ مقوی باہ ہوتا ہے۔
۴۔ پیاز کو مقوی و محرک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
5۔ پیٹھا White Pumpkin
۱۔ بلڈپریشر اور گرمی کے لیے مفید ہے۔
۲۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے پیٹھے کا حلوہ بے حد مفید ہے۔
۳۔ یہ ہڈیوں کی پرورش کرتا ہے اور نیند لاتا ہے۔
۴۔ پیشاب کی جلن کو ختم کرنے میں پیٹھا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
6۔ سہانجنہ Moringa
۱۔ بھوک لگاتا ہے۔
۲۔ وجع مفاصل اور درد کمر میں مفید ہے۔
۳۔ گلے کی سوزش کی صورت میں اس کا استعمال مفید ہے۔
7۔ توری۔ laActangu
۱۔ قبض کشا ہے۔
۲۔ بواسیر کو درست کرتی ہے۔
۲۔ حرارت کو تسکین دیتی ہے۔
۴۔ مسکن حرارت اور مدر بول ہے۔
8۔ ٹماٹر Tomato
۱۔ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔
۲۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
۳۔ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
۴۔ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
۵۔ بچوں کے لیے اس کا جوس نہایت مفید ہے۔
٦۔ گردہ کی پتھری والے مریض ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
9۔ چقندر Beet Root
١۔ اعصاب کو قوت بخشتا ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے۔
٢۔ سر میں سکری ہو تواس کے پتے ابال کر سر دھونےسےدور ہو جاتی ہے۔
٣۔ اس کےپتےاگر مہندی کے ہمراہ رگڑ کر لگائیں تو سر کے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں، گرتے بال رک جاتے ہیں۔
٤۔ مادہ تولید گاڑھا کرتا ہے۔
٥۔ جوڑوں کے درد میں چقندر نہایت مفید ہے۔
10۔ دھنیا Coriender
١۔ پیاس کو روکتاہے اورقےکو ختم کرتا ہے، مقوی معدہ ہے، معدےکا صفرا دور کرتاہے۔
٢۔ دل و دماغ کو ٹھنڈک اورطاقت دیتاہے۔
٣۔ تبخیر معدہ کے لیے پانچ تولہ مغز بادام ، پانچ تولہ سونف اور اڑھائی تولہ دھنیا ہمراہ دیسی تولہ چینی کے سفوف بنا کر ایک تولہ کھانا کھانے کے بعد کھانےسے مرض دورہوتاہے اوردماغ کو قوت ملتی ہے۔
٤۔ نزلہ، زکام، سر درد، سر چکرانے کی صورت اطریفل کثیر کا استعمال مفید ہے۔
11۔ شلجم Turnip
۱۔ جسم کو طاقتور بناتا ہے، بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
۲۔ خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔
۳۔ ضعف جگر،گنٹھیا، ضعف مشانہ میں شلجم بے حدمفید ہے۔
12۔ کریلا Hairy Mardica
۱۔ یہ مغوی معدہ اور قاتل کرم شکم ہے۔
۲۔ کریلا صفرا اور بلغم کا مسہل ہے۔
۳۔ اعصابی طاقت دیتا ہے۔
۴۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
13۔ گاجر Carrot
۱۔ کچی گاجر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
۲۔ گاجر سیب کا بھی متبادل سمجھی جاتی ہے۔
۳۔ گاجر دل کے امراض میں مفید ہے۔
۴۔ گاجر مفرح اور مقوی اعضائے رئیسہ ہے۔
14۔ لہسن Garlic
۱۔ یہ خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض جاری کرتا ہے۔
۳۔ انار دانہ، پودینہ، ادرک اور لہسن کی چٹنی بہت سے طبعی فوائد رکھتی ہے۔
۴۔ بلند فشار خون میں اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
15۔ سرخ مرچ Red Pepper
۱۔مرچ بھوک لگاتی ہے اور ریح کو جسم سے خارج کرتی ہے۔
۲۔مرچ وبائی امراض کا سب سے بڑا تریاق ہے۔
۳۔بلغمی امراض والوں کے لیے مرچ بہت مفید ہے اور کھانے کو ہضم کرتی ہے۔
۴۔حیض اورپیشاب کی بندش کو کھولتی ہے۔
16۔ مولی Radish
۱۔ مولی نمک کے ساتھ کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔
۲۔ مولی کا مستقل استعمال گردہ اور مثانہ میں موجود پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے ہمیشہ کے لیے جسم سے خارج کردیتا ہے۔