21/01/2026
#بارشوں کی #پیشگوئ ؛ #برفباری طوفان #سردی #دھند کی آمد آمد :-
بارشوں کا نیا سلسلہ کل شام / جمعرات سے پاکستان کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرنے جا رہا ہے- سلسلہ کی شدت بلوچستان کے لیے معتدل سندھ کے لیے ہلکی سے معتدل پنجاب کے لیے معتدل سے تیز اور خیبر پختون خواہ کشمیر کے لیے معتدل ہونے کا امکان ہے -
بارش کا یہ سلسلہ کوئٹہ زیارت فورٹ منرو گورکھ ہلز مارگلہ مری منگورہ میں برفباری کا باعث بھی بنے گا - ساتھ ہی ساتھ سردی کی ایک طاقتور لہر بھی ہمراہ ہے اوردھند کا۔نیا سلسلہ بھی شروع ہونے کی توقع ہے -
کراچی ڈویژن میں بہت اچھی بارش کا امکان ہے - سکھر اور لاڑکانہ اور نواب شاہ کے علاقہ جات میں بھی بارش اچھی متوقع ہے -
کوئٹہ پیشن زیارت لورالائ چمن ژوب حب خصدار اچھی بارش متوقع ہے -
جنوبی پنجاب شمالئ سندھ کے تمام علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے -
وسطی پنجاب شمال مشرقی پنجاب معتدل۔سے موسلادھار بارخ بھی کہیں کہیں متوقع ہے-
پشاور مردان سمیت کے پی کے مختلف علاقوں میں معتدل بارش کا امکان - شمالی خیبر پختون خواہ کشمیر زبردست برفباری متوقع -
مارگلہ پر برفباری متوقع - راولپنڈی اسلام آباد چکوال اٹک میانوالی جہلم اچھی بارش متوقع
لاہور قصور شیخوپورہ سیالکوٹ ناروال حافظ آباد ساہیوال پاکپتن گجرانوالہ گجرات سرگودھا فیصل اباد ننکانہ صاحب گوجرہ سمندری اوکاڑہ ٹوبہ ٹیک سنگھ خوشاب معتدل سے تیز بارش کا امکان -
ملتان بہاولپور بہاولنگر وہاڑی خانیوال مظفرگڑھ لودھراں رحیم یار خان راجن پور ڈی جی خان لیہ تونسہ بھکر بھی کہیں کہیں معتدل کہیں تیز بارش متوقع -
سردی کی نئ لہر 25 سے انے کی امید اس لہر سے پارہ 00 ڈگری تک دوبارہ میدانی علاقوں میں گرنے کی امید ہے- یہ سردی کی نئ لہر فروری تک برقرار رہے گی -
دھند کا۔نیا سلسلہ۔بھی 3 سے 4 دن تک رہ سکتا ہے-.
25/26 کو بھی بلوچستان شمالی سندھ کمشیر پنجاب کے کچھ علاقوں میں ہلکی۔بارش متوقع ہے -
پوسٹ کو شئیر کریں - مزید تفصیلات کل۔جاری کی جائیں گی-