Áo Thun Nam Nữ Bảo Quyên Shop

Áo Thun Nam Nữ Bảo Quyên Shop Chuyên Bán Áo Thun -Chất liệu Thun Cotton lạnh Mẫu Đa Dạng Theo Xu Hướng -LẤY UY TÍN LÀM LỢI NHUẬN

فیصل آباد میں 35 دن پہلے وفات پانے والے بزرگ کے بیٹے نے باپ کی جائیداد لینے کے چکر میں کاعذات پہ انگوٹھے لگانے کےلئے اپن...
01/04/2024

فیصل آباد میں 35 دن پہلے وفات پانے والے بزرگ کے بیٹے نے باپ کی جائیداد لینے کے چکر میں کاعذات پہ انگوٹھے لگانے کےلئے اپنے باپ کی قبر کھود ڈالی۔

15/03/2024

گھر خود بنوانے اور بنا بنایا خریدنے میں‌فرق

تحریر بشارت حمید (سی ای او الحمید کنسٹرکشن)

جب ہم نئے گھر کے بارے سوچتے ہیں‌تو اس کے ساتھ بہت سے مسائل بھی ذہن میں‌آتے ہیں‌۔ جن لوگوں کا پہلے کوئی تجربہ نہیں‌ہوتا انہیں‌گھر کی تعمیر خود کروانا ایک بہت بڑا مسئلہ لگتا ہے۔ پھر ہر بندہ مصروف ہے، اتنا وقت بھی نہیں‌ہوتا کہ اپنے کام کاج سے چھ آٹھ ماہ نکال کر گھر تعمیر کروایا جائے۔ اگر وقت نکال بھی لیا جائے تو تعمیر کے بارے زیادہ علم نہیں‌ہوتا کہ بندہ کام کو اچھے طریقے سے کروا بھی سکے۔ میٹیریل کی خریداری بذات خود ایک بڑا ایشو ہے کہ کہاں‌سے اچھا اور کوالٹی میٹیریل ملے گا۔ کام کے دوران ٹھیکیدار اچانک کہہ دیتے ہیں‌کہ فلاں‌شے ختم ہو گئی ہے فوری منگوائیں ۔۔ بندہ کہیں‌دور بیٹھا پریشان ہو رہا ہوتا ہے کہ اتنی ایمرجنسی میں‌کیسے ارینجمنٹ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح‌کے کافی مسائل بنتے رہتے ہیں۔

کئی لوگ اتنا لمبا انتظار نہیں‌کرنا چاہتے اور پیسے جیب میں‌ہوں‌تو فوری طور پر کوئی بنا بنایا گھر خرید کر شفٹ ہونا چاہتے ہیں۔

مارکیٹ میں‌بہت سارے بلڈرز موجود ہیں‌جو سوسائٹیز کے ساتھ مل کر یا اپنے پلاٹ خرید کر گھر بناتے ہیں‌اور اس طرح‌کے جلد باز خریداروں کو بیچ کر اچھا خاصا نفع کماتے ہیں۔ عمومی طور پر بہت سارے بلڈرز اپنی انویسٹمنٹ سے گھر بناتے وقت بہت ہلکی کوالٹی کا میٹیریل استعمال کرتے ہیں۔ اینٹیں بھی اول دوم مکس، سیمنٹ‌کی ریشو بھی کم، چھت کی سلیب میں‌سریا بھی کم اور سلیب کی موٹائی بھی کم، پائپنگ بھی گزارے والی، پلستر بھی بس ایسا ہی، یعنی گرے سٹرکچر میں‌ہر ممکن حد تک بچت کرتے ہیں‌ جبکہ رنگ روغن، کچن ، باتھ رومز اور لائٹس پر زیادہ پیسے خرچ کرکے فل ڈیکوریشن کر دیتے ہیں تاکہ دیکھنے والوں‌کو زیادہ خوبصورت دکھائی دے ۔ ان کا ٹارگٹ عام طور پر خواتین اور بچوں‌کی پسند کی چیزیں اچھی سے اچھی لگانا ہوتا ہے کیونکہ گھر کی خریداری میں‌خواتین اور بچے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں ۔

ایسے گھروں‌کے سٹرکچر زیادہ پائیدار نہیں‌ہوتے اور چار چھ ماہ بعد مسائل سامنے آنے لگتے ہیں‌تب تک بیچنے والے بلڈر صاحب کہیں‌اور پہنچ چکے ہوتے ہیں۔ کئی بلڈرز گھر مکمل کرکے خود اس میں‌شفٹ ہو جاتے ہیں‌اور یہ ظاہر کرتے ہیں‌کہ یہ گھر تو اپنے لئے بنایا تھا لیکن کسی مجبوری کی بنا پر بیچنا پڑ رہا ہے۔ کسٹمر یہ خیال کرتے ہیں کہ انہوں‌نے واقعی اپنے لئے ہی بنایا ہوگا اور اس میں‌میٹیریل اچھا ہی لگایا ہو گا وہ اس جھانسے میں‌آ کر سودا کر لیتے ہیں‌اور بعد میں‌بھگتتے رہتے ہیں۔اس طرح‌کے بلڈرز گھر میں‌بجلی کی تار بھی ہلکی کوالٹی کی استعمال کرتے ہیں‌اور ایک کمرے کی چھت میں‌اگر دس لائٹس لگی ہیں‌تو وہ ساری ایک یا دو سوئچز پر چلتی ہونگی یعنی اضافی سوئچ کا معمولی سا خرچہ بھی بچاتے ہیں۔ بنیادوں‌کی واٹر پروفنگ بھی نہیں‌کرتے اور نہ ہی مٹی کی بھرتی کو صحیح طرح بٹھاتے ہیں۔

ہمارے عزیز ایک ایسے ہی گھر میں‌کرایے پر رہ رہے تھے جو کسی بلڈر نے بنا کر سیل کیا تھا۔ ان کے گراونڈ فلور ٹی وی لاونج کے فرش پر چلتے ہوئے ایسے دھمک محسوس ہوتی تھی جیسے اس کے نیچے کوئی تہہ خانہ ہے۔ وہاں‌بھی یہی ہوا تھاکہ مٹی کی کوٹائی صحیح نہیں‌تھی اور کچھ عرصہ بعد مٹی نے فرش کی کنکریٹ کو چھوڑ دیا تھا اور نیچے بیٹھ گئی تھی لیکن اوپر کنکریٹ‌کے بل پر فرش کھڑا تھا حالانکہ فرش پر ٹائل لگائی گئی تھی لیکن اس کے نیچے خالی تھا۔ جب کبھی کوئی شے اس فرش پر زور سے گری تو یقینی طور پر اس میں‌گڑھا پڑ جائے گا اور سارا فرش توڑ کر نیا لگانا پڑے گا۔

اسی طرح‌ایک صاحب بتا رہے تھے کہ ان کے کسی عزیز نے بنا بنایا گھر خریدا اور شفٹ ہو گئے۔ بیچنے والے صاحب نے رقم جیب میں‌ڈالی اور کھسک گئے۔ کچھ روز بعد انہیں‌محسوس ہوا کہ ایک فلور کے باتھ روم میں‌پانی نہیں‌آرہا۔ پلمبر کو بلایا گیا۔ اس نے آ کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ ٹونٹیاں‌دیوار میں‌ہی کسی ہوئی ہیں‌اور پیچھے پانی کی لائن ڈالی ہی نہیں‌گئی۔۔ پھر انہوں‌نے ٹائلیں‌تڑوا کر لائن ڈلوائی اور دوبارہ سے ٹائلیں‌لگوائیں۔۔

ان حقیقی مثالوں‌سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں‌کہ بنا بنایا گھر خریدنا کیسا فیصلہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ ہر فیملی کی اپنی ضروریات اور اپنا لائف سٹائل ہوتا ہے۔ گھر بنانے والے اپنی سوچ کے مطابق بناتے ہیں‌اور ضروری نہیں‌کہ ہر بنا ہوا گھر آپکی ضروریات پوری کرتا ہو اس لئے بہتر یہی ہے کہ اپنی ضروریات کے مطابق نقشہ بنوائیں‌اور گھر اپنی مرضی سے تعمیر کروائیں۔ البتہ اگر کوئی ایسی صورتحال بن گئی ہو کہ فوری بنا بنایا گھر خریدنا ہی واحد آپشن ہو تو پھر ایسے بلڈر کا بنا ہوا گھر خریدیں جن کی ریپیوٹ اچھی ہو اور ان سے خریدے گئے گھروں میں‌رہنے والے ان کے کام سے مطمئن ہوں۔

اگر آپکو ایسا بندہ بھی نہ ملے تو جس گھر کو بنے ہوئے ایک دو سال ہو چکے ہوں‌نئی تعمیر کی بجائے پھر اسے ترجیح دیں کیونکہ نئے گھر کے مسائل فوری سامنے نہیں آئیں گے جبکہ سال دو سال پرانے گھر کے سارے مسئلے جیسے باتھ روم لیکیج، دیواروں‌کی دراڑیں اور نمی وغیرہ سب سامنے آ چکا ہوتا ہے اور آپ کو فیصلہ کرنے میں‌آسانی ہوتی ہے۔

بنا ہوا گھر خریدتے وقت گھر کی چمک دمک پر نہ جائیں‌بلکہ اس کی مضبوطی پر توجہ دیں جو کہ کچھ پرانے گھر میں‌بہتر انداز سے محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ نئے زیرو میٹر گھر میں‌اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ہمارا مشورہ یہی ہے کہ اگر وقت ہے تو اپنا گھر خود کسی اچھے بلڈر سے تعمیر کروائیں تاکہ آپ بعد کی پریشانیوں‌سے بچ سکیں۔

(تعمیر مسکن سے اقتباس)

A  NEW  VILLAGE  BUILT  FROM  SCRATCHKONYA .... TURKEY ....
14/03/2024

A NEW VILLAGE BUILT FROM SCRATCH
KONYA .... TURKEY ....

رمضان المبارک 🩷
11/03/2024

رمضان المبارک 🩷

ہم سے کوئی بھی کلائنٹ جب کنسٹرکشن کے ریٹ کے لئے رابطہ کرتے ہیں تو ہم ان سے مجوزہ تعمیر کا نقشہ طلب کرتے ہیں۔ پھر ہماری ٹ...
25/02/2024

ہم سے کوئی بھی کلائنٹ جب کنسٹرکشن کے ریٹ کے لئے رابطہ کرتے ہیں تو ہم ان سے مجوزہ تعمیر کا نقشہ طلب کرتے ہیں۔ پھر ہماری ٹیم اس کی جزیات کو دیکھ کر اس پر لگنے والے میٹیریل کا تخمینہ لگاتی ہے کہ اس پر اینٹیں سیمنٹ ریت بجری سریا اور لیبر کی کاسٹ کیا آئے گی۔ اس کے بعد اپنا ایک مناسب سا مارجن ایڈ کرکے ہم ریٹ کوٹیشن بنا کر کلائنٹ کے ساتھ شئر کر دیتے ہیں۔

کئی کلائنٹس کہتے ہیں کہ ہمیں لمپ سم بتائیں کتنا بجٹ ارینج کرنا پڑے گا۔ جب ہم نقشے کے مطابق اپنی کیلکولیشن کرکے انہیں اخراجات بتاتے ہیں تو اکثر لوگ خاموش ہو جاتے ہیں۔

اس خاموشی کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم عام ٹھیکیداروں کی طرح کم ریٹ بتا کر پھنسانے والا کام نہیں کرتے۔ بلکہ سچائی اور ایمانداری کے ساتھ جو اصل خرچہ ہونا ہے وہی بتاتے ہیں اور کلائنٹس یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو بہت مہنگے ہیں۔۔ فلاں تو ان سے بیس لاکھ کم کا تخمینہ دے رہا ہے۔ چلو دو چار لاکھ کا فرق ہو تو ان سے کروا لیں لیکن نہ بھئی یہ تو بہت فرق ڈال رہے ہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہماری اکثریت کو وہ بندہ اچھا لگتا ہے جو چکنی چپڑی باتیں کرکے کم ریٹ بتا کر پھنسا لے ۔ جو سچ بتائے اسے مہنگا سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔

اب ہوتا یہ ہے کہ سستے والے سے کام شروع کروا تو لیتے ہیں لیکن میٹیریل اور دیگر اخراجات جو آنے ہیں وہ تو آ کر ہی رہیں گے۔۔پھر بعد میں جب ہمارے تخمینے سے بھی بجٹ اوپر چلا جاتا ہے تو کسی کو بتاتے بھی نہیں کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے۔
ہمارے ایک بہت اچھے فیس بک فرینڈ نے چند ماہ قبل رابطہ کیا کہ پانچ مرلہ گھر کی تعمیر کروانی ہے اور آپ ہی سے کروانی ہے۔۔ بیسمنٹ بھی بنوانی ہے۔۔ تو اپنی کوٹیشن دیں۔

ہم نے سائٹ وزٹ کی ان سے ملاقات بھی ہوئی۔۔ بہت اچھی مہمان نوازی بھی کی۔ دور دراز شہر میں 5 مرلہ اگرچہ ایک چھوٹا یونٹ ہے اور اس پر خرچہ زیادہ پڑتا ہے لیکن انکی محبت اور اصرار دیکھ کر ہم نے حامی بھر لی کہ چلیں ہمیں کم بچت بھی ہو جائے تو خیر ہے ہم یہ پراجیکٹ کر دیں گے۔

واپس آ کر ان سے نقشہ منگوایا۔۔ تخمینہ نکالا۔۔ اور انہیں کوٹیشن بنا کر بھیج دی۔۔ اس پر انہیں محسوس ہوا کہ ریٹ زیادہ ہے تو انہیں اصل اخراجات کی تفصیل بھی بھیج دی کہ آپ کے پراجیکٹ پر اتنا مٹیریل اور لیبر خرچہ ہو گا جو اسی لاکھ روپے سے کچھ اوپر تھا۔

ان کے حلقہ احباب اور مشیروں نے انہیں کہا یہ بہت مہنگے ہیں یہاں لوکل کسی کنٹریکٹر سے بنوا لیں۔ لوکل کنٹریکٹر حضرات میں سے ایک نے شاید 57 لاکھ۔۔ ایک نے 60 اور ایک نے 65 لاکھ ریٹ دیا۔

اب ظاہر ہے ہر بندہ سوچتا ہے کہ بھئی بیس پچیس لاکھ کا فرق ہے اور یہاں تین بندے یہ ریٹ دے رہے ہیں جو یہی کام کرتے ہیں تو الحمید کنسٹرکشن والے کون سا سونے کی اینٹ لگاتے ہیں جو ان کو بیس پچیس لاکھ زیادہ دیئے جائیں۔۔ انہوں نے ہم سے کہا کہ میں آپکو سب سے ہائی ریٹ (جو انہیں کوٹ کیا گیا تھا) سے دو لاکھ اوپر دے سکتا ہوں یعنی 67 لاکھ۔۔ اس سے زیادہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی۔

بہرحال ہم نے کیونکہ ساری کیلکولیشن نکالی ہوئی تھی تو ان سے معذرت کر لی کہ آپ لوکل بندے سے ہی کام کروا لیں لیکن جب گرے سٹرکچر مکمل ہو تو ہمیں ضرور بتائیے گا کہ کتنا خرچہ ہوا ہے تاکہ ہم اپنی کیلکولیشن کا جائزہ لے سکیں کہ کہیں کوئی غلطی نہ لگی ہو۔۔

کئی ماہ بعد کل ان کا خیال آیا تو پوچھا کہ کام کہاں تک پہنچا ہے اور گرے سٹرکچر پر کتنا خرچہ آیا ہے۔ تو ان کا جواب آیا کہ خرچہ وہی آیا ہے جو آپ نے بتایا تھا اور آپ کا اسٹیمیٹ بالکل درست تھا۔۔ جو کم بتانے والے تھے وہ غلط کہہ رہے تھے اور مجھے اب احساس ہو رہا ہے کہ اس وقت آپ کی بات ٹھیک نہیں لگی تھی۔۔

ان کے میسج کا سکرین شاٹ ملاحظہ کیجئے۔

ہماری کنسٹرکشن سروسز اسلام آباد۔۔لاہور اور فیصل آباد کے ساتھ ساتھ وسطی پنجاب کے دیگر شہروں کے لئے بھی دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ان باکس یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں

Pakistan National Society Chashma Housing Society Pakistan Business Expo پاکستان نیشنل سوسائٹی
22/09/2023

Pakistan National Society Chashma Housing Society Pakistan Business Expo پاکستان نیشنل سوسائٹی

آپ بہت مہنگے کنٹریکٹر ہیں پچھلے سال دسمبر میں ایک کلائنٹ کا میسج آیا کہ لاہور ڈی ایچ اے میں گھر کی تعمیر کروانی ہے۔ ان س...
26/08/2023

آپ بہت مہنگے کنٹریکٹر ہیں

پچھلے سال دسمبر میں ایک کلائنٹ کا میسج آیا کہ لاہور ڈی ایچ اے میں گھر کی تعمیر کروانی ہے۔ ان سے وقت طے کرکے ملاقات کے لئے لاہور جانا ہوا۔۔ اس وقت ان کا نقشہ تیار نہیں تھا۔ انہیں یہی کہا کہ نقشہ سامنے ہو گا تب ہی ہم تخمینہ نکال سکتے ہیں۔

جنوری میں ان کا نقشہ آیا تو انہیں تین قسم کی کوٹیشن بنا کر دی۔۔ ایک میں فی مربع فٹ ریٹ۔۔ دوسری میں کاسٹ کے اوپر سپرویژن پرسینٹیج اور تیسری میں فی مربع فٹ سپرویژن کاسٹ تھی۔۔
انہیں استعمال ہونے والے سارے میٹیریل کی تفصیل اور قیمت کا ٹیبل بھی بنا دیا کہ انہیں پتہ ہو اصل خرچہ کتنا ہونا ہے۔

ان کی بیسمنٹ بھی تھی اور اوپر دو مزید فلور بھی۔۔
ہمارے تخمینے کے مطابق گرے سٹرکچر پر ایک کروڑ اور پانچ چھ لاکھ کے لگ بھگ خرچہ ہو جانا تھا۔
ان کے پاس تب بجٹ شاید پینتالیس پچاس لاکھ تک کا تھا۔ فروری میں ان سے رابطہ ہوا پھر خاموشی ہو گئی۔۔

انہوں نے کسی اور سے اسٹیمیٹ لگوایا تو ستر لاکھ کا تخمینہ بتایا گیا۔۔ اب ظاہر ہے ہم تو اس کے مقابلے میں پھر بہت مہنگے تھے۔۔

مجھے اپریل میں اچانک یاد آیا تو انہیں میسج کیا کہ کیا ارادہ بنا ۔۔ کہیں شروع کروا تو نہیں لیا۔۔ ان کا جواب آیا کہ لیبر ریٹ پر کام کروا رہا ہوں اور گراؤنڈ فلور کا کام چل رہا ہے۔۔ انہیں خیر و عافیت کی دعا دی۔۔

آج ہی ایک اور فیس بک فرینڈ کے ذریعے علم ہوا کہ وہ تو برے پھنسے ہیں ان کا بجٹ بھی ایک کروڑ کراس کر چکا ہے اور ٹھیکیدار انہیں پریشان بھی کر رہا ہے۔ یہ جان کر دلی افسوس ہوا کہ ایک شریف بندہ غلط فیصلے اور جھوٹی باتوں پر یقین کرکے اب درمیان میں پھنسا بیٹھا ہے۔

ان کا نمبر نکالا اور میسج کیا کہ پراجیکٹ کہاں تک پہنچا ہے اور کتنا خرچہ ہو چکا۔۔ ان کا جواب تحریر کے ساتھ منسلک ہے۔۔ ان کی شناخت چھپا کر میسج آپ احباب کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔ اب خود ہی فیصلہ کر لیں۔۔

بہت سے دوست ہم سے کوٹیشن لیتے ہیں اور پھر چپ کر جاتے ہیں۔ میری عادت نہیں کہ خواہ مخواہ پیچھے پڑا رہوں۔۔ ہم اپنی بساط بھر کام کرکے رزلٹ اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ اب آپ ہی بتائیں کہ ایک کام پر کروڑ لگنا ہے تو ہم کس طرح اس کا ستر لاکھ بتا کر بندہ پھنسا لیں۔۔ اور بعد میں بددعائیں سنیں کہ انہوں اتنا کہا تھا اور اب اتنا لگ رہا۔۔

سچی بات ہمیں پسند کیوں نہیں آتی۔۔ کیوں جھوٹ پر یقین بھی آتا ہے اور اس پر دل خوش بھی ہوتا ہے۔۔ اب ان بھائی کی طرح بعد میں پچھتانے سے کیا حاصل ۔۔

میں لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر منت کرتا ہوں کہ گھر زندگی میں ایک بار ہی بنتا ہے اسے کسی غلط بندے کے ہاتھ چڑھ کر خراب نہ کروا بیٹھنا۔۔ لیکن دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ ہر بندہ خود تجربہ کرکے ہی سکون پاتا ہے۔۔ دوسرے کے بتانے سے یقین نہیں آتا۔۔

اللہ سے دعا ہے کہ ان بھائی کی پریشانی دور فرمائے اور باقی معاملات میں آسانی فرمائے۔۔

✍🏼 بشͭــⷶــͬــⷶــͪــᷤــⷶــⷡـــارت حمیͩــͤــͤــⷨــⷶــⷩـــد

اسلام علیکم دوستو! آپ سب کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو، اور تمام چھوٹے بڑوں کو ، اور  آپ کے محلے والوں کو، میری طرف سے عیدال...
21/04/2023

اسلام علیکم دوستو! آپ سب کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو، اور تمام چھوٹے بڑوں کو ، اور آپ کے محلے والوں کو، میری طرف سے عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک کرے یہ عید آپ سب کی زندگیوں میں بہار کی نوید بن کر آئے اور آپ کی زندگی میں ہریالی پھیلا دے. آمین۔

17/04/2023

Address

Hanoi

Telephone

+923357777023

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Áo Thun Nam Nữ Bảo Quyên Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share