۞ஜ Tu Likh De Mera Usy •ღ

۞ஜ Tu Likh De Mera Usy •ღ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ۞ஜ Tu Likh De Mera Usy •ღ, Accessories, Lahore, Lahore.

23/11/2025
24/09/2016

کندھا وه دے رهے تھے ....... اچانک هٹا لیا
شاید کسی نے کہہ دیا ، محسن کی لاش هے .......!!!

01/09/2016
31/08/2016

کچھ اشک ہمارے گونگے تھے،کچھ قحط یہاں بینائی کا
اس شہر میں اپنا رونا بھی، یوں سمجھو کہ بیکار گیا

05/08/2016

حرفِ رنجش پہ کوئی بات بھی ہو سکتی ہے
عین مُمکن ہے، مُلاقات بھی ہو سکتی ہے

زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے!
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے

ہم نے یہ سوچ کے رکھّا ہے قدم گُلشن میں !
لالہ و گُل میں تِری ذات بھی ہوسکتی ہے

چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول !
بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے

ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔن
اُس پہ یہ خوف ، کہ برسات بھی ہو سکتی ہے

(مُحؔسن نقوی)

05/08/2016

ستم کروگے ستم کریں گے
کرم کروگے کرم کریں گے
ہم آدمی ہیں تمھارے جیسے
جوتم کروگے وہ ہم کریں گے

چلائے خنجر تو گھاؤ دیں گے
بنوگے شعلہ آلاؤ دیں گے
ہمیں ڈبونے کی سوچنا مت
تمہیں بھی کاغذ کی ناؤ دیں گے
قلم ہوئے تو قلم کریں گے
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

تم اُٹھتے ہاتھوں کو کاٹ ڈالو
کہ شہر لاشوں سے پاٹ ڈالو
پھر اگلا موسم ہمارا ہوگا
چمن کا سبزہ بھی چاٹ ڈالو
کہ ہم بھی نہ اس سے کم کریں گے
جوتم کروگے وہ ہم کریں گے

گلاب دوگے، گلاب دیں گے
محبتوں کا جواب دیں گے
خوشی کا موسم جو ہم کو دو گے
تمہیں گلوں کی کتاب دیں گے
کبھی سروں کو نہ خم کریں گے
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

وہ دیکھو ظالم کی ہار دیکھو
خدا کی لاٹھی کی مار دیکھو
پروں کو سب کے جو کاٹتا ہے
سمے کے خنجر کی دھار دیکھو
چلو کے جشن اب ہم کریں گے
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

ہواؤں کو اب لگام دے لو
سنو نہ چنگاریوں سے کھیلو
ملی جو رائی بنے گی پروت
ذرا حقیقت سے کام لے لو
ستم کے بدلے ستم کریں گے
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

ابھی رمق بھر ہے روشنی کی
کہ آس باقی ہے زندگی کی
اگر بجھایا آلاؤ تو پھر
نہ ہوگی اک بوند روشنی کی
چراغ کچھ ہم بھی کم کریں
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

نیائے تم کو پکارتا ہے
سنو جو تم میں اُدارتا ہے
ہمیشہ جیتی ہے آدمیت
جو ظلم کرتا ہے ہارتا ہے
ستم کا سر ہم قلم کریں گے
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

ستم کروگے ستم کریں گے
جو تم کروگے وہ ہم کریں گے

04/08/2016

نیند آنکھوں میں مسلسل نہیں ہونے دیتا
وہ میرے خواب مکمل نہیں ہوتے دیتا

آنکھ کے شیش محل سے وہ کسی بھی لمحے
اپنی تصویر کو اوجھل نہیں ہونے دیتا

رابطہ بھی نہیں رکھتا ہے سرِ وصل کوئی
اور تعلق بھی معطل نہیں ہونے دیتا

دل تو کہتا ہے اُسے لوٹ کے آنا ہے یہیں
یہ دلاسہ مجھے پاگل نہیں ہونے دیتا

وہ جو اک شہر ہے پانی کے کنارے آباد
اپنی اطراف میں دلدل نہیں ہونے دیتا

قریہ جاں پہ کبھی ٹوٹ کے برسیں روحی
ظرف اشکوں کو وہ بادل نہیں ہونے دیتا

ریحانہ روحی

Address

Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ۞ஜ Tu Likh De Mera Usy •ღ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category