Aneesa Boutique

Aneesa Boutique High Quality Female Asian Clothes For Reasonable Prices.

25/10/2025
17/02/2024

*جمالِ مصطفٰی صلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہ وَسَلَّم۔*
*قسط نمبر: 13*
*شقّ صدر*
پہلی مرتبہ سینہِ مبارک کو چاک کرنےاور قلبِ اطہرکو غسل دینے کا واقعہ بھی حلیمہ سعدیہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کےگھر پر ہی پیش آیا۔
ایک دن حضورﷺ نے دائی حلیمہ سے فرمایا: کہ”مجھے اپنےبھائیوں کےساتھ بکریاں چَرانےکیوں نہیں بھیجتیں، تاکہ میں بھی سیر کروں"۔حلیمہ سعدیہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہا نےآپ ﷺ کے بالِ مبارک میں کنگھی کی، سُرمہ لگایا،اس کےبعدآپﷺ باہر تشریف لائے اور بھائیوں کے ساتھ بکریاں چَرانے باہر تشریف لے گئے۔
اتنے میں دائی حليمہ سعدیہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کا بیٹا (ضمرہ) بھاگتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ”محمدﷺہمارے ساتھ کھڑے تھے،اچانک ایک شخص نمودار ہوا اور اِن کو لِٹا کر شکم مبارک کو چاک کیا، آگے ہم نہیں جانتے کہ کیا حال ہوا؟"۔
مفہومِ حديث ہے کہ اللّٰہ کے نبیﷺ نے فرمایا:
ایک دن میں اپنے رضاعی بھائیوں کے ساتھ وادی میں تھا، کہ میری نظر تین شخصوں پر پڑی۔ایک کے ہاتھ میں سونے کا طشت تھا،جو برف سے بھرا ہوا تھا۔ تینوں میں سے ایک نے مجھے زمین پر لِٹایا اور ایک نےسینے کے جوڑوں کے پاس سے ناف تک چیرا اور مجھے کسی قسم کا درد محسوس نہیں ہوا۔اس کے بعد پیٹ کی رگوں کو نکالا اور اسے برف سے خوب غسل دیا، پھر اسے اپنی جگہ پر رکھ کر کھڑا ہوگیا۔ پھر دوسرا شخص قریب آیا۔ اُس نے شکم مبارک میں ہاتھ ڈال کر میرا دل نکالا۔ اس دل میں سے سیاہ نکتہ کو نکالا اور اسے پھینک دیا۔ اس نے کہا کہ ”یہ شیطان کاحصّہ ہے"۔پھر اس دل کو نُور سےلبریز کر دیا، پھر دل کو اپنی جگہ پر رکھ دیا۔ آپﷺ فرماتے ہیں کہ" مجھےاس ٹھنڈک کی خوشی عرصہ دراز تک محسوس ہوتی رہی"۔
ایک روایت میں آتا ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ: ”میرے اعضاء کو پانی اور اولے سے غسل دیا گیا" پھر انھوں نے سینے کے جوڑ سے ناف تک ہاتھ پھیرا اور وہ شکاف پُر ہوگیا، پھر اس کےبعد مجھے آہستگی سےاُٹھایا اورمجھے اپنے سینے سے لگایا اور میری دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، پھر اسکے بعد وہ مجھےوہیں چھوڑ کر آسمان میں پرواز کر گئے، میں ان کو دیکھتا رہا۔
(جس وقت شقِّ صدر ہوا، اس وقت عمر مبارک چھ سال تھی)حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں، کہ ”جب شقِ صدر کا واقعہ پیش آیا، تو میرے شوہر اور دوسرے لوگوں نے بھی مشورہ دیا کہ اس سے پہلے آپﷺ کو کوئی نقصان پہنچے، بہتر یہی ہے کہ آپ ﷺ کو والدہ ماجدہ کے سپرد کر دینا چاہیے"۔

14/02/2024

Salam Alaikum,
We are doing a round of 20 million recitations of Surah al Kausar الکوثر for our Hajjaat حاجات and sawab for nabi akerm salAllah ho alyhee wa salm..
Jo per lay wo done likh day
Kindly recite 3 times and forward to your friends. Pls don't let this stop.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ /إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ/ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ/ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ

14/12/2023

‼️ *بیت الخلا جاتے وقت سر ڈھانپنے اور جوتے پہننے کا حکم:*
حضرت حبیب بن صالح تابعی رحمہ اللّٰہ تعالٰی سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ جب بیت الخلا تشریف لے جاتے تو جوتے پہن لیتے اور سر مبارک ڈھانپ لیتے۔
☀️ السنن الكبرى للبيهقي:
465- أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِجَازَةً: أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّبْغِىُّ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ صَالِحٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ لَبِسَ حِذَاءَهُ وَغَطَّى رَأْسَهُ.
(باب تَغْطِيَةِ الرَّأْسِ عِنْدَ دُخُولِ)
یہ حدیث معتبر ہے، ملاحظہ فرمائیں:

⬅️ *درس:*
مذکورہ حدیث سے دو باتیں معلوم ہوتیں ہیں:
1️⃣ بیت الخلا جانے کے آداب میں سے ایک ادب یہ ہے کہ چپل یا جوتے وغیرہ پہن کر جائے، یہ مستحب عمل ہے جو کہ حضور اقدس ﷺ سے ثابت ہے۔
(اعلاء السنن: آداب الاستنجاء 1/ 450)
2️⃣ بیت الخلا جانے کے آداب میں سے دوسرا ادب یہ ہے کہ سر ڈھانپ کر جائے، یہ مستحب عمل ہے جو کہ حضور اقدس ﷺ سے ثابت ہے۔ مزید یہ کہ یہ حیا کا تقاضا بھی ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے یہ بات ثابت ہے۔
(اعلاء السنن: آداب الاستنجاء 1/ 449)
*طالب دعا پروفیسر مفتی سفیان خالد 03042137491*

07/12/2023

🌹 *سورۂ ملک*🌹
🌹 *آیت نمبر 23 کی تفسیر*🌹

📖 *قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ كُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ(23)*

🌹 *ترجمۂ کنز العرفان*🌹
تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے، تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔

🌹 *تفسیر صراط الجنان*🌹

📖 *{قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ: تم فرماؤ:*
وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ۔}
یعنی اے پیارے حبیب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،
آپ مشرکین سے فرما دیں کہ اے کافرو!جس خدا کی طرف میں تمہیں دعوت دیتا ہوں وہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور اس نے تمہارے لئے کان بنائے تاکہ تم اللّٰہ تعالیٰ کی آیات کو سنو اور ان سے نصیحت حاصل کرو، اس نے تمہارےلئےآنکھیں بنائیں تاکہ تم ان کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ کی ان مَصنوعات کو دیکھو جو اس کی وحدانیَّتپر دلالت کرتی ہیں اور ا س نے تمہارے لئے دل بنائے تاکہ تم ان کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ کی آیات اور مَصنوعات میں غور وفکر کر سکو ،لیکن تمہارا حال یہ ہے کہ تم نے اِن اعضاء سے فائدہ نہ اُٹھایا کہ جو سنا وہ نہ مانا،جو دیکھا اُس سے عبرت حاصل نہ کی اور جو سمجھا اس میں غورنہ کیا اور تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو کہ اللّٰہ تعالیٰ کے عطا فرمائے ہوئےاَعضاء سے وہ کام نہیں لیتے جس کیلئے وہ عطا ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تم شرک و کفر میں مبتلا ہوگئے ہو۔
📕 ( صاوی، الملک، تحت الآیۃ: ۲۳، جلد ۶ صفحہ ۲۲۰۷۔
📕 ( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۲۳، جلد ۴ صفحہ ۲۹۲، ملتقطاً)

*نعمتوں کو ان کے مَقاصِد میں استعمال کریں: *

اس آیت میں خطاب اگرچہ کفار سے ہے لیکن اس میں مسلمانوں کے لئے بھی نصیحت ہے۔ کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں کان ،آنکھ اور دل کی جو نعمت عطا کی ہے اسے انہی مقاصدکے لئے استعمال کریں جس کے لئے یہ نعمت عطا ہوئی ہے۔ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
*’’یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَۚۖ(۲۰) وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ هُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ‘‘*
📕 (سورہ انفال:۲۰،۲۱)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ایمان والو!اللّٰہ اور اس کے رسول کی اطاعت کیا کرواورسن کر اس سےمنہ نہ پھیرو۔اوران لوگوں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے کہا :ہم نے سن لیا حالانکہ وہ نہیں سنتے ۔
اور ارشاد فرمایا :
*’’ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓئكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا‘‘*
📕 ( سورہ بنی اسرائیل:۳۶)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
اور ارشاد فرمایا:
*’’وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُوْنَ اَنْ یَّشْهَدَ عَلَیْكُمْ سَمْعُكُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُكُمْ وَ لَا جُلُوْدُكُمْ وَ لٰكِنْ ظَنَنْتُمْ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَعْلَمُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ‘‘*
📕 ( سورہ حم السجدۃ:۲۲)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور تم اس بات سےنہیں چھپ سکتےتھے کہ تمہارے خلاف تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اورتمہاری کھالیں گواہی دیں لیکن تم تویہسمجھے بیٹھے تھے کہ اللّٰہ تمہارے بہت سے کام نہیں جانتا۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنی دی ہوئی ہر نعمت کو ا س کے مقصد میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
🌹 *فیضان امیر المجاہدین*🌹

30/11/2023
20/11/2023

Address

Crawley

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aneesa Boutique posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share