SAIM Trader

SAIM Trader For latest Updates follow Our channel

08/10/2025

*📢 اہم اطلاع برائے گھرانے – PSER سروے کا موقع!*

حکومت پنجاب کی جانب سے *PSER (Punjab Social & Economic Registry)* ٹیمیں آپ کے علاقے میں سروے کے لیے آ رہی ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ:

✅ اپنی معلومات (شناختی کارڈ، گھر کے افراد، وغیرہ) PSER ٹیم کو لازمی فراہم کریں۔
✅ آپ کا ڈیٹا مکمل *محفوظ اور خفیہ* رکھا جائے گا۔
✅ یہ سروے بالکل *BISP* کی طرز پر ہے، مگر اس میں *زیادہ اور بہتر پروگرامز* شامل ہیں۔

---

*🟩 PSER سے منسلک ممکنہ فائدے:*

1. *رمضان پیکیج*
2. *احساس راشن پروگرام*
3. *تعلیمی وظائف (وظیفہ برائے طلبہ)*
4. *سستا آٹا اسکیم*
5. *ہیلتھ کارڈ / مفت علاج*
6. *ترقیاتی امداد* (گھریلو سطح پر)
7. *بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کے لیے امدادی پروگرامز*

--

لہٰذا اپنی فیملی کا سروے لازمی کروائیں اور PSER ٹیم کا ساتھ دیں۔

*جزاکم اللہ خیراً*
(یہ پیغام اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور اہلِ محلہ تک لازمی پہنچائیں)

07/10/2025

مرد مجاہد سابق سینیٹر مشتاق احمد کا اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو بیان:

05/10/2025

‏7 اکتوبر 2025ء کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون نظر آئے گا، ترجمان سپارکو

اکتوبر کا یہ سُپر مُون رات 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا، ترجمان سپارکو

یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا، ترجمان سپارکو

اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، ترجمان سپارکو

سال کا سب سے روشن سُپر مُون نومبر میں متوقع ہے، ترجمان سپارکو

چشتیاں: کٹاریاں چیک پوسٹ پر ای چالان کا آغازچشتیاں حاصل پور روڈ پر کٹاریاں چیک پوسٹ پر نصب جدید کیمروں نے کارروائی شروع ...
26/09/2025

چشتیاں: کٹاریاں چیک پوسٹ پر ای چالان کا آغاز
چشتیاں حاصل پور روڈ پر کٹاریاں چیک پوسٹ پر نصب جدید کیمروں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
اب سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والوں، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری براہ راست ای چالان کا سامنا کریں گے۔

پتنگ بازی: کھیل نہیں، خطرہ ہے!ایک لمحے کی خوشی، کسی کی   زندگی چھین سکتی ہے پتنگ بازی ایک جرم ہے،اس سے گریز کریں!       ...
20/09/2025

پتنگ بازی: کھیل نہیں، خطرہ ہے!
ایک لمحے کی خوشی، کسی کی زندگی چھین سکتی ہے
پتنگ بازی ایک جرم ہے،اس سے گریز کریں!

غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائس کسی بھی وقت بلاک ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے کے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی...
17/09/2025

غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائس کسی بھی وقت بلاک ہو سکتی ہے۔

پی ٹی اے کے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں۔

#06 #*ڈائل کر کے اپنے 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر حاصل کریں اور پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی موبائل ڈیوائس کا اسٹیٹس چیک کریں۔

📢 بلاک ہونے سے پہلے ہی اپنی ڈیوائس رجسٹر کروائیں اور بلا رکاوٹ کنیکٹیویٹی سے مستفید ہوں۔

ذمہ دار ڈیجیٹل شہری کی حیثیت سے صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز استعمال کریں۔

17/09/2025

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (12th) کا سالانہ رزلٹ کل 18 ستمبر 2025 کو صبح 10:00 بجے جاری کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج شام 4 بجے کر دیا گیا۔

گرلز سکولز میں بچیوں کی ویکسینیشن سے پہلے تحریری اجازت نامہ لیا جائے اگر والدین کی رضامندی نہ ہو تو ویکسینیشن نہ کی جائے...
15/09/2025

گرلز سکولز میں بچیوں کی ویکسینیشن سے پہلے تحریری اجازت نامہ لیا جائے اگر والدین کی رضامندی نہ ہو تو ویکسینیشن نہ کی جائے ۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری
Rana Sikandar Hayat DTE Punjab DSD School Education Department, Government of the Punjab

14/09/2025

پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دے دیا

ڈھونڈنے میں مدد کریں 🙏 چشتیاں: 14 سالہ معصوم بچہ محمد حسین ولد نیاز احمد قوم بہادر سکنہ چک بھوگاں والا تخت محل مورخہ 9 س...
09/09/2025

ڈھونڈنے میں مدد کریں 🙏
چشتیاں: 14 سالہ معصوم بچہ محمد حسین ولد نیاز احمد قوم بہادر سکنہ چک بھوگاں والا تخت محل مورخہ 9 ستمبر صبح تقریباً 7:30 بجے منہاج اڈا چشتیاں پر کام پر جانے کے لیے بس سے اترا مگر اس کے بعد سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں۔ جس کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں کوئی اطلاع یا سراغ ملے وہ فوری طور پر رابطہ کرے:
ماجد حسین SI/SHO تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں 03007926638
محمد قمر محرر تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں 03006983002
ملک عاشر 03005045450

سیف سٹی فلڈ مانیٹرنگ!! پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کے ہہاؤ سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس!شہری احتیا...
08/09/2025

سیف سٹی فلڈ مانیٹرنگ!!
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کے ہہاؤ سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس!
شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔


Address

Chistian
Bahawalnagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAIM Trader posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share