30/09/2024
اگر آپ اپنی گاڑی کے مالک ہیں تو یہ معلومات آپ کیلئے واقعی میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
ہم میں سے بہت سے لوگ ان سے آگاہ نہیں ہیں۔
🚗 ہر ٹائر کی رفتار کی ایک انتہائی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ہوتی ہے جو اس پر لکھی ہوتی ہے۔
یہ معلومات ٹائر کی سائیڈ پر درج ہوتی ہیں۔
ابھی ہم بات کر رہے ہیں ٹائر کی حد رفتار پر اور اس کے استعمال کی انتہائی تاریخ پر
مثال کے طور پر، اگر آپ کو ٹائر پر "1423" لکھا ہوا ملے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر سال 2023 کے چودہویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔
ٹائر کی معیاد عام طور پر 2 سے 4 سال ہوتی ہے، اس کے بعد اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔
🚙 ہر ٹائر کی رفتار کی ایک حد ہوتی ہے جو اس پر لکھے ایک حرف سے ظاہر ہوتی ہے:
حرف "L" کا مطلب ہے کہ ٹائر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
حرف "M" کا مطلب ہے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "N" کا مطلب ہے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "P" کا مطلب ہے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "Q" کا مطلب ہے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "R" کا مطلب ہے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
حرف "S" کا مطلب ہے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ۔
حرف "T" کا مطلب ہے 190 کلومیٹر فی گھنٹہ ۔
اور حرف "H" کا مطلب ہے کہ ٹائر 210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔
اس سے آگے "V" ہے جو 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی علامت ہے ۔
"W" مخصوص ہے 270 کیلئے اور
"Y" مخصوص ہے 300 کیلئے
یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹائر تیز رفتاری کے دوران پھٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔
لہٰذا، ہمیشہ اپنے ٹائر پر درج حرف چیک کریں اور رفتار کا خاص خیال رکھا کریں۔