Be Thankful

Be Thankful ہر قسم کا لیڈیز، جینٹس اور کڈز کپڑا بازار سے سستا ترین خ Always thinking good about others.

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اچھے خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔Mishkat ul Masa...
23/06/2026

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اچھے خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Mishkat ul Masabih #4608
خواب کا بیان

Status: صحیح
٠٨٠١١٤٤٨

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ سر زمین حجاز سے آگ نکلے گی اور و...
22/06/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ سر زمین حجاز سے آگ نکلے گی اور وہ بصریٰ (شام کا ایک شہر) میں اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Mishkat ul Masabih #5446
فتنوں کا بیان

Status: صحیح
٠٧٠١١٤٤٨

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا ، درگزر کرنے اور معاف کر دینے سے اللہ...
21/06/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا ، درگزر کرنے اور معاف کر دینے سے اللہ بندے کی عزت میں اضافہ فرماتا ہے ، اور جو کوئی اللہ کی خاطر تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ اس کو رفعت عطا فرماتا ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Mishkat ul Masabih #1889
زکوۃ کا بیان

Status: صحیح
٠٦٠١١٤٤٨

یحیی بن یحیی تمیمی اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا : ہمیں ابواحوص نے حدیث بیان کی ، انہوں نے ابواسحاق سے ، انہوں نے موسیٰ ...
20/06/2026

یحیی بن یحیی تمیمی اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا : ہمیں ابواحوص نے حدیث بیان کی ، انہوں نے ابواسحاق سے ، انہوں نے موسیٰ بن طلحہ سے اور انہوں نے حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا : ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور پوچھا : مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جس پر میں عمل کروں تو وہ مجھے جنت کے قریب اور آگ سے دور کر دے ۔ آپ نے فرمایا :’’ یہ کہ تو اللہ کی بندگی کرے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے ، نماز کی پابندی کرے ، زکاۃ ادا کرے اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے ۔‘‘ جب وہ پیٹھ پھیر کر چل دیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر اس نے ان چیزوں کی پابندی کی جن کا اسے حکم دیا گیا ہے تو جنت میں داخل ہو گا ۔‘‘ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے ، ’’ اگر اس نے اس کی پابندی کی ( تو جنت میں داخل ہو گا ۔ ) ‘‘

Sahih Muslim #106
کتاب: ایمان کا بیان

Status: صحیح
٠٥٠١١٤٤٨

ابوزرعہ نے خرشہ بن حر سے انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا :’’ تین ( قس...
19/06/2026

ابوزرعہ نے خرشہ بن حر سے انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا :’’ تین ( قسم کے لوگ ) ہیں اللہ ان سے گفتگو نہیں کرے گا ، نہ قیامت کے روز ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں ( گناہوں سے ) پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا ۔‘‘ ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا : آپ نے اسے تین دفعہ پڑھا ۔ ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا : ناکام ہو گئے اور نقصان سے دو چار ہوئے ، اے اللہ کے رسول ! یہ کون ہیں ؟ فرمایا :’’ اپنا کپڑا ( ٹخنوں سے ) نیچے لٹکانے والا ، احسان جتانے والا اور جھوٹی قسم سے اپنے سامان کی مانگ بڑھانے والا ۔‘‘

Sahih Muslim #293
کتاب: ایمان کا بیان

Status: صحیح
٠٤٠١١٤٤٨

 #الحمدللہ رب العالمین #جمعہ شریف ٣ محرم الحرام ١٤٧٨ ہجری ،19 جون 2026 عیسوی اور 4 ہاڑ 2083 بکرمی.حضرت انس ؓ بیان کرتے ہ...
18/06/2026

#الحمدللہ رب العالمین #
جمعہ شریف ٣ محرم الحرام ١٤٧٨ ہجری ،19 جون 2026 عیسوی اور 4 ہاڑ 2083 بکرمی.
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے زینب ؓ کی شادی پر جیسا ولیمہ کیا ویسا ولیمہ اپنی کسی زوجہ محترمہ کی شادی پر نہیں کیا ، آپ ﷺ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا ۔ متفق علیہ ۔

Mishkat ul Masabih #3211
نکاح کا بیان
Status: صحیح

وَعَن عبد الله بن السَّائِب قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ الرُّكْ...
17/06/2026

وَعَن عبد الله بن السَّائِب قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ: (رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَاب النَّار)
رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
حضرت عبداللہ بن سائب ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان یہ دعا کرتے ہوئے سنا :’’ ہمارے پروردگار ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔

Mishkat ul Masabih #2581
افعال حج کا بیان

Status: صحیح
٠٢٠١١٤٤٨

حضرت ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بہترین مجلس وہ ہے جو فراخ ہو ۔‘‘ (جہاں لوگوں کو بیٹھنے میں...
16/06/2026

حضرت ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بہترین مجلس وہ ہے جو فراخ ہو ۔‘‘ (جہاں لوگوں کو بیٹھنے میں تنگی نہ ہو) ، رواہ ابوداؤد ۔

Mishkat ul Masabih #4723
آداب کا بیان

Status: صحیح
٠١٠١١٤٤٨

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لذتوں کو کاٹ دینے والی ، موت کو کثرت سے یاد کیا کرو ۔‘‘ ، رواہ...
15/06/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لذتوں کو کاٹ دینے والی ، موت کو کثرت سے یاد کیا کرو ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ ۔

Mishkat ul Masabih #1607
جنازوں کا بیان

Status: صحیح
٣٠١٢١٤٤٧

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس شخص نے فلاح پائی جس نے (اپنے رب کی) اطاعت کر لی اور ...
14/06/2026

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس شخص نے فلاح پائی جس نے (اپنے رب کی) اطاعت کر لی اور اسے بقدر ضرورت رزق عطا کیا گیا اور اللہ نے جو اسے عطا کیا اس پر اس نے قناعت اختیار کی ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Mishkat ul Masabih #5165
دلوں کو نرم بنانے والی باتوں کا بیان

Status: صحیح
٢٩١٢١٤٤٧

Address

P# 293 Street# 6 Walipura، Opposite Sumira Masjid Narwala Road
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 14:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03218671520

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Be Thankful posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Be Thankful:

Share

Category