02/07/2025
عَدالت میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے شَخص کا نَام شکیل جَٹ ہے یہ لاہور کا رہائشی اور خُوب اَصل و رَسُوخ رَکھتا ہے اور ساتھ کھڑی 75 سَالہ بُوڑھی اَماں اِس کی والدہ ہے اِس شَخص کی کَمال کی داستان ہے شکیل جٹ کو جَب پہلی بَار عَدالت میں پَیش کیا گیا تَو اِس کے ساتھ تَقریبًا پَچاس کے قریب لوگ اور ساتھ اِس کی مَاں تھی دوسری بَار جب اِس کو عَدالت میں پیش کیا گیا تو اِس کے ساتھ پَچیس کے قریب لَوگ اور ساتھ اِس کی مَاں تھی تیسری بَار جب اِسے عَدالت میں پَیش کیا گیا تَو اِس کے ساتھ دَس کے قریب لوگ اور سَاتھ اِس کی مَاں تھی اور جب چَوتِھی بَار اِس شَخص کو عَدالت میں پیش کیا گیا تو اِس کے ساتھ صِرف تین لوگ اور سَاتھ اِس کی مَاں تھی اور آج پَانچویں بَار جب اِسے عَدالت میں پَیش کیا گیا تو اِس کے ساتھ کوئی اور شَخص نہیں تھا صِرف ساتھ مَاں تھی یَعنی مُشکل وقت میں سَب آہستہ آہستہ سَاتھ چَھوڑ گئے لیکن 75 سَالہ اِس بُوڑھی مَاں نے سَاتھ نہیں چَھوڑا۔ اِس واقعہ سے ایک بَات تَو ثابت ہو گئی کے مُشکل وقت میں جَب سایہ بِھی ساتھ چَھوڑ جَاتا ہے اُس وَقت بِھی مَاں ساتھ نہیں چَھوڑتی (مَاں تُجھے سَلام)🫡❤️👨🎓⚖️