29/08/2025
تابش ہاشمی کا کے ایم سی کے میئر کے ساتھ انٹرویو دیکھا، اور جس طرح تابش نے کراچی کا مقدمہ میئر کے سامنے پیش کیا، وہ سچے دل سے لگا، ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے کراچی کے ساتھ ہونے والے سلوک سے تابش خود زخمی ہو۔ یہ ان کے چہرے پر واضح تھا۔ ان کے سوالات، اعتراضات، اور میئر سے جوابات مانگنے کا انداز واقعی اس بات کی عکاسی کرتا تھا کہ کراچی کی نمائندگی ایک سچا کراچی والا کر رہا ہے۔
اس ایپی سوڈ میں تابش کا غصہ ان کے چہرے اور الفاظ میں صاف دکھائی دیا، اور اس نے واقعی کراچی کے لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی!