Amma Beti kitchen & Clothing

Amma Beti kitchen & Clothing Rangon main rang jaiye
pehne wohi Jo ap ka Dil chahe
sajiyea Maa Beti k sang ❤️❤️

‏شادی کو اک ماہ سے کم دن ہوے ہیں دلہن کے پیٹ میں دو ماہ کا بچہ ہے ۔ ملک کی نامور گائناکلوجسٹ جاہلوں کے ہتھے چڑھ گئی ۔۔ ی...
06/08/2026

‏شادی کو اک ماہ سے کم دن ہوے ہیں دلہن کے پیٹ میں دو ماہ کا بچہ ہے ۔ ملک کی نامور گائناکلوجسٹ جاہلوں کے ہتھے چڑھ گئی ۔۔

یہ سر پکڑے بیٹھی خاتون سیالکوٹ کی مشہور گائناکلوجسٹ ڈاکٹر ہیں ان کے پاس اک کیس ایا نئی شادی شدہ عورت کو شادی کے تین ہفتے بعد الٹیاں شروع ہو گی ۔۔۔

وہ اس لیڈی ڈاکٹر کے پاس اس نے کہا کہ اسے تو دو ماہ کا حمل ہے۔

لڑکی کی ساس سیدھا اپنی بہو کو گھر لے گی گھر میں رولا مچ پڑ گیا ۔پورا خاندان جا پہنچا ڈاکٹر کے پاس ۔۔

دلہا کہے کہ ڈاکٹر صاحبہ ہماری شادی کو اک مہینہ بھی پورا نہی ہوا اور اپ کہتی ہو دو ماہ کا حمل ہے مطلب کہ یہ میرا نہی یا پھر اپ سے غلطی ہوی ہے ۔۔

ڈاکٹر نے سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے بچی سے پوچھا پریڈ کب اے تھے پورا حساب بنا کر دیا کہ یہ بچہ تمھارا ہے یہ شادی کی پہلی یا دوسری رات حمل ٹھہرا ہے ۔۔

یہ لوگ پھر سے غصہ کریں دلہے کی ماں نے کہا نو بجے پیدا کر چکی ہوں تم ہمیں پاگل بنا رہی ہے لڑکے کی بہنیں باقی خاندان والے ڈاکٹر پر چڑھای کر دی ۔۔

اب جب ڈاکٹر کے سمجھانے کے باوجود بھی وہ پھر بھی جھگڑا کر رہے تھے ڈاکٹر نے کہا کہ تمھاری لو میرج ہے لڑکے نے کہا ڈاکٹر نے کہا کہ تمھیں اس کے کردار پر شک ہے تو کہتا نہی ۔۔

ڈاکٹر نے کہا پھر تم اسے لیکر چلے جاو وہ کہے میں کیسے اس کو لے جاوں شادی میری اک ماہ پہلے ہوی ہے بچہ دو ماہ کا ہے اپ کہتی ہو یہ بچہ تمھارا ہے ۔۔

خیر ڈاکٹر نے پھر اسے اک بار سمجھایا حمل کی تاریخ پریڈ سے طے ہوتی جو Sac بنا ہو ہے وہ دو ماہ کا ہے ۔۔ انکی بات سمجھ نہی ای۔۔

ڈاکٹر نے جان چھڑانے کیلے کہا کہ تم اسے قبول کرو یہ بچہ تمھارا ہے تم ڈی این اے ٹیسٹ کروالینا سارا سچ جھوٹ س سامنے ا جاے گا ۔ تم لوگ جاہل ہو ۔۔ شوہر مان گیا ساس بضد تھی ۔

ڈاکٹر نے کہا انٹی اپ لوگ نو ماہ گنتے ہیں ہم دس ماہ گنتے ہیں پچھلا ماہ پریڈ والا شامل ہوتا ہے اس کیے بچے کی عمر دو ماہ ہے ساس کہے ابھی اٹھارہ دن ہوے ہیں دو ماہ بچے کی عمر ہے یہ ہمارا نہی ہے ۔

ڈاکٹر غصہ میں ا گئی کہا اس لیے میں کہتی ہوں کہ بچی کی شادی پریڈ کے دوران کریں جاہل معاشرہ ہے جتنا سمجھا لو یہ نہی مانیں گے ۔

یہ لوگ ہر اس بچی کو ازیت دیتے رہیں گے جو پہلی رات پریگنینٹ ہو گی ۔۔

یقین جانیے اس سب بحث میں اک عورت خاموش تماشای بنی رہی وہ تو دلہن جس نے نکاح کی شادی کی اج اس کے کردار پر انگلی اٹھ رہی تھی ۔

یہ مسئلہ کئی زندگیاں برباد کر چکا ہے ۔اج کے اس دور میں بھی لوگوں کو نہی پتہ نہ وہ اس کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔

ڈاکٹر نے ہر طرح سے سمجھایا مگر کسی کو سمجھ نہی ایا ۔۔ مجھے نہی پتہ اس دلہن کا کیا بنے گا مگر ساس کی بحث سن کر مجھے نہی لگتا یہ قبول کرے ۔اجکل کے دور میں اس طرح کی جہالت کئی بچیوں کی زندگیاں تباہ کر گئی ہے ۔اس مسیج کو پھیلائیں تاکہ لوگوں کو آگاہی ہو

26/07/2026

صبا ایزی لوڈ والی وہ پہلی عظیم عورت تھی جس ںے خواتین میں online earning کی بنیاد رکھی

24/07/2026

قومی شاعر کا قُصور !

اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو اس قدر جگایا کہ وہ سب قیامِ پاکستان کے بعد ایسے سوئے کے ابھی تک نہیں جاگے..


#پاکستانی

22/07/2026

جیسے ہی فائنل کی آخری سیٹی بجی، پورا اسٹیڈیم ورلڈ کپ کی چمکتی ٹرافی کے جشن میں پاگل ہو گیا۔ اور کچھ میسی کی شکست پر ماتم کر رہے تھے ۔
لیکن صاحب، اس ورلڈ کپ کے ہیرو، نیکو ولیمز نے کیا کیا؟ وہ ان تمام چمکتی روشنیوں، کیمروں اور جشن مناتے ساتھیوں سے منہ موڑ کر سیدھا اسٹیڈیم کے ایک کونے کی طرف بھاگا۔ وہاں تماشائیوں میں ایک بوڑھی، سیاہ فام افریقی عورت کھڑی تھی، جس کے چہرے کی جھریاں پرانے وقتوں کی داستان سنا رہی تھیں۔ نیکو نے دنیا کا وہ سب سے مہنگا ورلڈ کپ کا گولڈ میڈل اپنے گلے سے اتارا، اپنی ماں کے گلے میں ڈال دیا، اور ان کے سینے سے لگ کر بچوں کی طرح خوشی منا رہا تھا۔
وہ منظر ایسا تھا کہ وہاں موجود پتھر دل انسانوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

اب ذرا ماضی کے جھروکوں میں جھانکیں اور دیکھیے کہ یہ آنسو اور یہ میڈل دراصل کس قربانی کا صلہ تھے۔
یہ کہانی آج سے تقریباً بتیس سال پہلے افریقہ کے ملک گھانا سے شروع ہوئی تھی۔ نیکو کی ماں، ماریا آرتھر، اس وقت حاملہ تھیں اور ان کے پیٹ میں نیکو کا بڑا بھائی (انیاکی) پل رہا تھا۔ وہ اپنے بچے کو ایک بہتر زندگی دینے کی خاطر اپنے شوہر کے ساتھ ننگے پاؤں نکل پڑیں۔ سامنے دنیا کا سب سے خوفناک صحرا "سہارا" تھا۔ پاؤں کی چمڑی جل کر ادھڑ چکی تھی، حلق میں پیاس سے کانٹے چبھے تھے، اور اردگرد لوگ تڑپ تڑپ کر مر رہے تھے۔ پولیس کی لاٹھیاں، قید کی ذلت، بھوک اور پیاس—اس ماں نے سب کچھ صرف اس ایک امید پر برداشت کیا تھا کہ "میرے بچے اس جہنم میں نہیں جئیں گے"۔ وہ اسپین پہنچیں، بڑا بیٹا پیدا ہوا، اور پھر اس کے آٹھ سال بعد اسی ماں کی گود میں نیکو ولیمز پیدا ہوا۔
یہ پہلی بار نہیں تھا جب نیکو نے دنیا کو رلایا ہو۔ اس ورلڈ کپ سے ٹھیک دو سال پہلے، 14 جولائی 2024 کی رات، برلن کا اولمپک اسٹیڈیم یورو کپ کے فائنل کا گواہ تھا۔ اس میچ میں بھی نیکو ولیمز نے پہلا شاندار گول کر کے انگلینڈ کے ہوش اڑا دیے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی (Man of the Match) بنے تھے۔
یورو کپ جیتنے کے بعد بھی نیکو نے یہی کیا تھا—میڈل اتارا، ماں کو پہنایا اور رو پڑے۔ اور اسی رات جب دنیا بھر کے رپورٹرز نے مائیک اس کے سامنے کیا اور پوچھا کہ "نیکو! تم میدان میں اتنا تیز کیسے دوڑ لیتے ہو؟" تو اس 22 سال کے نوجوان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ اس نے کیمرے کی طرف دیکھا اور وہ تاریخی جملہ کہا جس نے کروڑوں دلوں کو توڑ کر رکھ دیا:
"لوگ کہتے ہیں میں بہت تیز دوڑتا ہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ میں اپنی ماں جتنا تیز کبھی نہیں دوڑ سکتا۔ وہ بتیس سال پہلے موت کے منہ سے بھاگ کر، گھانا سے ننگے پاؤں صحرائے سہارا پار کر کے اسپین آئی تھی تاکہ مجھے یہ زندگی دے سکے۔ میں نے یہ میڈل اپنی ماں کو اس لیے دیا ہے کیونکہ وہ مجھ سے کہیں زیادہ اس کی حقدار ہیں!"

MOON WISE BEAUTY PARLOR
21/07/2026

MOON WISE
BEAUTY PARLOR

 #آسٹریلیا میں پی ایچ ڈی (PhD) کے ایک طالب علم نے 300 شہد کی مکھیوں کا زہر جمع کیا اور معلوم کیا کہ اس نے لیبارٹری میں ا...
21/07/2026

#آسٹریلیا میں پی ایچ ڈی (PhD) کے ایک طالب علم نے 300 شہد کی مکھیوں کا زہر جمع کیا اور معلوم کیا کہ اس نے لیبارٹری میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کے جارحانہ خلیات کا خاتمہ کر دیا۔ یہ حصہ بالکل سچ ہے۔ لیکن اس کا اصل مطلب کیا ہے، یہیں سے احتیاط شروع ہوتی ہے۔
یہ تحقیق پرتھ (Perth) کے 'ہیری پرکنز انسٹی ٹیوٹ' سے سامنے آئی۔ اس میں شامل فعال جزو (Active ingredient) 'میلیٹن' (Melittin) ہے، یہ وہی مرکب ہے جو مکھی کے ڈنک میں جلن پیدا کرتا ہے۔ یہ مکھی کے زہر کا تقریباً نصف حصہ ہوتا ہے اور ایک مالیکیولر ڈرل (باریک سوراخ کرنے والی مشین) کی طرح کام کرتا ہے، جو کینسر کے خلیات کی جھلیوں (Cell membranes) میں براہِ راست سوراخ کرتا ہے یہاں تک کہ وہ خلیہ ختم ہو جاتا ہے۔

حیرت انگیز بات صرف یہ نہیں تھی کہ اس نے کینسر کو ختم کیا۔ اصل چیز اس کا انتخاب (Selectivity) تھا۔ مخصوص مقدار (Concentrations) میں، میلیٹن نے 'ٹریپل نیگیٹو' بریسٹ کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیا—جو کہ علاج کے لحاظ سے کینسر کی مشکل ترین اقسام میں سے ایک ہے—جبکہ صحت مند خلیات کو اس سے بہت کم نقصان پہنچا۔ صرف 60 منٹوں کے اندر، کینسر کے خلیات ختم ہو گئے۔

اور اس نے محض طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے ایک اور ہوشیار کام بھی کیا۔ میلیٹن نے ان کیمیائی سگنلز کو بھی بند کر دیا جنہیں کینسر کے خلیات اپنی نشوونما اور تقسیم کے لیے استعمال کرتے ہیں، اور تقریباً 20 منٹ کے اندر ان کے بڑھنے کے راستے روک دیے۔ جب چوہوں پر اسے موجودہ کیموتھراپی کے ساتھ ملا کر آزمایا گیا، تو رسولیاں (Tumours) صرف کیموتھراپی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سکڑ گئیں، کیونکہ میلیٹن کے کیے گئے سوراخوں کی وجہ سے دوا کینسر کے خلیات کے اندر تیزی سے سرائیت کر گئی۔


نوٹ : یہ تحقیق ستمبر 2020ء میں آسٹریلیا کی 'یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا' اور 'ہیری پرکنز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ' کی ایک پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر سیارا ڈفی (Dr. Ciara Duffy) نے کی تھی، جو مشہور سائنسی جریدے Nature Precision Oncology میں شائع ہوئی تھی۔
آسٹریلیا میں پی ایچ ڈی (PhD) کے ایک طالب علم نے 300 شہد کی مکھیوں کا زہر جمع کیا اور معلوم کیا کہ اس نے لیبارٹری میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کے جارحانہ خلیات کا خاتمہ کر دیا۔ یہ حصہ بالکل سچ ہے۔ لیکن اس کا اصل مطلب کیا ہے، یہیں سے احتیاط شروع ہوتی ہے۔

صرف ایک گھنٹے میں 55لاکھ لائکس اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کی والدہ ، ننھے بھائی اور ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ یادگارت...
20/07/2026

صرف ایک گھنٹے میں 55لاکھ لائکس
اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کی والدہ ، ننھے بھائی اور ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ یادگارتصویر
دنیا بھر میںپسندیدگی عروج پر ،
یامال نے اپنی کامیابی کا جشن سب سے پہلے اپنی والدہ اور ننھے بھائی کے ساتھ منایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، شیئر کی گئیں ان تصاویر کو ایک گھنٹے میں 5.5 ملین لائکس مل چکے ہیں جبکہ دو گھنٹے میں لائکس 6 ملین ہوچکے ہیں۔

16/07/2026

کیا آپ نے کبھی صلوٰۃ الحاجت کو experience کیا؟؟؟

میرا دل کرتا ہے میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کے بتاؤں کہ:
Why are you feeling sad?
You have an amazing option of "slaat ul haajat"
Feeling broken??
Feeling sad??

کیا کرتے ہیں ایسی صورتحال میں سب سے پہلے؟؟
روتے ہیں؟ کسی سے share کرتے ہیں؟ depression میں چلے جاتے ہیں؟؟ motivational talks سنتے ہیں؟ اس سے وقتی طور پہ relax ہوجاتے ہیں مگر کچھ عرصے بعد وہی cycle شروع!
۔ believe me میں بھی ایسا ہی کرتی ہوں!
لیکن!

آپ کو ایک بات بتاؤں؟؟
ایک حدیث کے مطابق اگر کوئی شخص وضو کرے، دو رکعت نماز پڑھے اور اس کے بعد دعائے حاجت مانگے تو الله سبحانہ وتعالیٰ جلد یا بدیر اسکی وہ حاجت ضرور پوری کرتے ہیں۔

میں نے اسے experience کیا!
اور!
آپ سوچ نہیں سکتے، میں بیان نہیں کرسکتی کہ اس کے حیران کن نتائج نکلتے ہیں۔
میں اپنی wall پہ کوئی بہت motivational یا بڑی بڑی باتیں شیئر نہیں کرتی کیونکہ یہ no doubt فائدہ دیتی ہیں مگر!
"باتیں،صرف باتیں کچھ نہیں کرتیں! "

آپ ان سے وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ وہی ڈھاک کے تین پات!
فائدہ پتہ ہے کیا چیز دیتی ہے؟؟
"دعا"
آپ سب دعا مانگتے ہیں! مکمل یقین سے! باقاعدگی سے!
لیکن!

آپ صلوٰۃ الحاجت کو پڑھ کے دیکھیے! آپ یقیناً پڑھتے ہوں گے!مگر آپ اسے روٹین بنا کی دیکھیے! جب بھی زندگی میں ذرا سا اتار چڑھاؤ آئے، فوراً وضو کیجیے! دو رکعت ادا کیجیے! طویل قرات نہیں کرسکتے؟ it's ok معوذتین پڑھ لیجئے! دعا مانگیے!
That's it
اور بس!
حیران کن نتائج دیکھیے!
اور پتہ ہے ہم frustrated کب ہوتے ہیں؟

جب ہم سوچتے ہیں دعا کے بعد بھی سب ویسے کا ویسا ہی ہے!
نہیں! اس کے بعد کچھ بھی ویسا نہیں ہوگا!
بہت کچھ بدلے گا ان شاءاللہ!

آپ کا مسئلہ ہوسکتا ہے فوری حل نہ ہو، وہ تب ہی ہوگا جب "مکتوب" ہے لیکن! آپ کو اس مسئلے کو دوران survive کرنا آجائے گا۔ آپ کو کہیں سے کوئی امید کی کرن نظر آ جائے گی۔یا۔۔۔ یا کچھ اور!

لیکن کچھ نہ کچھ ہوگا ضرور، جس سے آپ کے دل کی حالت بدل جائے گی، آپ پرسکون ہوجائیں گے۔

ایک اور بات!

صلوٰۃ الحاجت صرف بڑی ضروریات کے لیے ہی نہیں ہے۔ یہ ہر ضرورت کےلیے ہے۔ کیا ہمیں روزمرہ کے کاموں میں کوئی حاجت نہیں ہوتی؟ ہوتی ہے ناں؟ تو ایک کام کیجئے! چھوٹی سے چھوٹی ضرورت پر بھی، پہلے اللہ سبحانہ وتعالیٰ! پھر بندے!
Anytime!

۔ self control کر کے پہلے اللہ کو اپنا مسئلہ بتائیے۔ اس کے بعد اگر کسی انسان کے پاس آپ جائیں گے بھی تو وہ آپ کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ بھیجے گا، وہ آپ کو درست جگہ لے کے جائے گا۔

تو! کون کون شروع کررہا ہے پھر؟
اپنے مسائل کے حل کے لیے صلوٰۃ الحاجت؟؟
اور اسکے amazing results دیکھنے کے لیے excited

15/07/2026

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

Coming Soon
09/07/2026

Coming Soon

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amma Beti kitchen & Clothing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amma Beti kitchen & Clothing:

Shortcuts

Share