Safepocket.online

Safepocket.online Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safepocket.online, Women's clothes shop, shop #55/1, 2nd floor, karim center, saddar, Karachi.

15/06/2024

*یہ دعا آج پڑہیں اور نقطوں کی جگہ اپنے بچوں کا نام لیں ...*
یہ ماہ ذوالحجہ کے دن اولاد کے لئے خصوصی قبولیت کے دن ہیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس دعا کے ساتھ ہم کہ

اے پروردگار.......کو اس حال میں مجھے عطا کیا جب میں بھت ناتواں تھا ،اسی لیے .......کواپنے پناہ میں رکھنا کیوں کہ میں انکو پناہ دینے میں طاقت نہیں رکھتا ۔
اے پروردگار......کو ہر برائی ،شر اور نقصان سے محفوظ فرما۔

اے خدا ........کو ہر بیماری سے محفوظ فرما ۔

اے مہربان رب میرا امتحان اور آزمائش ........میں قرار نہ دینا ۔

اے پروردگار .........کو اپنی آشکار اور پنہاں آزمائشوں میں کامیاب فرما۔

اے رب کریم ......کو اپنے صالحین میں سے قرار دے ،اور .....کو دین و عبادت و اخلاق میں بہتریں لوگوں میں سے اور زندگی میں سعادتمندوں میں سے مقرر فرما۔

اے پروردگار.........کو حلال کے ذریعے حرام سے روک دینا اور فضل و کرم الہی سے اپنے سوا کسی کے محتاج نہ کرنا ۔

اے رب رحیم جس طرح اپنی کتاب پاک کی قیامت تک حفاظت کرنی ہے ........کو شیطان رجیم کے شر محفوظ رکھنا ۔

اے رب مہرباں اپنے پاکیزہ ترین بندوں کے ساتھ دوستی اور قرب اور اپنی ذات پر توکل ........کو نصیب فرما ۔

اے پروردگار وہ تمام بیماریاں جو روح و جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں ........سے دور فرما ،اور اپنے ارادہ خیر کے ذریعہ مجھے توفیق فرما میں .......کے لیے بھترین امیدیں اور آرزوئیں کروں اور ان دعائوں کو قبول فرما یا حنان و یا منان ۔

اے پروردگار مجھ تک ........کا احسان اور نیکی میری اپنی زندگی میں مجھے نصیب فرما اور انکی دعاؤں کے ذریعے مجھے موت کے بعد خوشی اور سکون عطا فرما ۔

اے رب رحمان و رحیم میں اپنے بچوں کو جو میرے جگر کا ٹکڑا ہیں تیرے سپرد کرتا ہوں ،جس وقت وہ میری نظروں سے اوجھل ہیں تیری نگاہ کے سامنے ہیں ،انہیں اس عظمت کے ساتھ محفوظ فرما جو تیرے شان میں ہے ۔

آج وہ دن ہے کہ جس میں والدین کی دعا اولاد کے حق میں قبول ہوتی ہے ،اے پروردگار وہ جو میری زبان سے نہیں نکلا لیکن تیری حکمت و علم سے پوشیدہ نہیں ہے وہ عطا فرما
برحمتک یا ارحم الراحمین
اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی دعا ❤️

اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !

اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔

اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے

یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ دل و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما

اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما !
اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !

اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !

اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !

اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتا ہوں،
اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔

اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے

اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور انہیں اپنا اور اپنے پیارے حبیب کے فرمان حکام پر عمل کرنے والابنا لے

اے الله! ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے

اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے

اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما

اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔

اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما

اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے

آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات 🙏🏻🙏🏻

آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کیجیئے اور اس میسیج کو ہر ماں باپ تک پہنچا دیں یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔
آپ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سُستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بےشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔❤️❤️❤️آمین یا رب العالمینی
التماس دعا

22/05/2024
26/04/2024

When you go through hardship and decide not to surrender, that is strength.

09/10/2023

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ
رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا ۔ آپ ﷺنے خطبے میں زیادہ تر دجال کے بارے میں گفتگو فرمائی ، اور ہمیں اس سے ڈرایا ۔ آپ ﷺنے اس خطبے میں یہ بھی فرمایا :’’ اللہ تعالی نے جب سے آدم علیہ السلام کی اولاد کو پیدا فرمایا ہے ، زمین میں دجال سے بڑا فتنہ ظاہر نہیں ہوا ۔ اللہ تعالی نے جس نبی کو بھی مبعوث فرمایا ، اس نے اپنی امت کو دجال سے ضرور ڈرایا ۔ میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو ۔ وہ یقیناً تمہارے اندر ہی ظاہر ہو گا ۔ اگر وہ اس وقت ظاہر ہوا جب کہ میں تمھارے اندر موجود ہوں تو تم سے پہلے میں اس کا مقابلہ کر لوں گا ۔ اور اگر میرے بعد ظاہر ہوا تو ہر شخص اپنا دفاع خود کرے گا ۔ اور میری عدم موجودگی میں اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کا مددگار ہے وہ شام اور عراق کے درمیان ایک راستے پر ظاہر ہو گا ، اور دائیں بائیں فساد پھیلائے گا ۔ اللہ کے بندو ! ثابت قدم رہنا ۔ میں تمہیں اس کی ایسی علامتیں بتاؤں گا جو مجھ سے پہلے کسی نبی نے نہیں بتائیں ۔ وہ ابتدا میں کہے گا : میں نبی ہوں ، حالانکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ پھر وہ دوسرا دعویٰ کرتے ہوئے کہے گا : میں تمہارا رب ہوں ، حالانکہ تم مرنے سے پہلے اپنے رب کو نہیں دیکھ سکتے ۔ اور وہ کانا ہے اور تمہارا رب کانا نہیں ۔ اس کی آنکھوں کے درمیان ( پیشانی پر ) کافر لکھا ہوا ہو گا جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ مومن پڑھ لے گا ۔ اس کے فتنے میں یہ چیز بھی ہے کہ اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی ۔ اس کی جہنم ( حقیقت میں ) جنت ہو گی اور اس کی جنت ( اصل میں ) جہنم ہو گی ۔ جسے اس کی جہنم کی آزمائش کا سامنا کرنا پڑے ، وہ اللہ سے فریاد کرے اور سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے ، وہ اس کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جائے گی ، جیسے ابراہیم علیہ السلام پر آگ ( ٹھنڈی اور سلامتی والی ) ہو گئی تھی ۔ اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک اعرابی سے کہے گا : اگر میں تیرے والدین کو زندہ کر دوں تو کیا تو تسلیم کر لے گا کہ میں تیرا رب ہوں ؟ وہ کہے گا : ہاں ۔ ( فوراً ) دو شیطان اس کے ماں باپ کی صورت میں ظاہر ہوں گے اور اسے کہیں گے : بیٹا ! اس کی پیروی کرو ، یہ تیرا رب ہے ۔ اس کا ایک اور فتنہ یہ ہے کہ اسے ایک انسان پر قابو دیا جائے گا ، وہ اسے قتل کرے گا ، یعنی آرے سے چیر دے گا حتی کہ وہ انسان دو ٹکڑے ہو کر گر پڑے گا ، پھر وہ ( دوسرے لوگوں سے ) کہے گا : میرے اس بندے کو دیکھنا ، میں ابھی اسے زندہ کروں گا ، وہ پھر بھی یہی کہے گا کہ اس کا میرے سوا کوئی اور رب ہے ۔ اللہ تعالی اس شخص کو زندہ کر دے گا ۔ خبیث ( دجال ) اسے کہے گا : تیرا رب کون ہے ؟ وہ ( مومن ) کہے گا : میرا رب اللہ ہے اور تو اللہ کا دشمن ہے ۔ تو دجال ہے ۔ اللہ کی قسم ! تیرے بارے میں جتنی سمجھ مجھے آج آئی ہے ، پہلے نہیں آئی تھی ۔‘‘
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ میری امت کا یہ آدمی جنت میں سب سے اعلیٰ مقام پر فائز ہو گا ‘‘ ۔ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! ہمارا تو خیال تھا کہ یہ شخص حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہی ہوں گے حتی کے وہ فوت ہو گئے ۔ ( تب ہمیں معلوم ہوا کہ دجال کے ہاتھ سے قتل ہو کر زندہ ہونے والا ، اور پھر اس کی تردید کرنے والا شخص کوئی اور ہو گا ۔ )
ابورافع رحمہ اللہ اپنی سند سے بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ اس کا فتنہ یہ بھی ہے کہ وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا تو بارش برسے گی ۔ اور زمین کو نباتات اگانے کا حکم دے گا تو وہ اگائے گی ۔ اس کا فتنہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک قبیلے کے پاس سے گزرے گا ، وہ اس کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ تب ان کا کوئی مویشی نہیں بچے گا ، سب ہلاک ہو جائیں گے ۔ ایک اور قبیلے کے پاس سے گزرے گا ، وہ اس کے دعویٰ کو تسلیم کر لیں گے ۔ وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا تو آسمان سے بارش برس جائے گی ۔ اور زمین کو نباتات اگانے کا حکم دے گا تو وہ اگائے گی ۔ اسی دن ان کے مویشی شام کو ( چر کر ) واپس آئیں گے تو بہت موٹے تازے ہوں گے ۔ ان کی کھوکھیں خوب پھولی ہوئی اور ان کے تھن دودھ سے خوب بھرے ہوئے ہوں گے ۔ وہ ساری زمین پر گھومے گا اور اپنا تسلط جمائے گا ، سوائے مکہ اور مدینہ کے ۔ وہ جس درے سے بھی وہاں آئے گا ، آگے سے اسے فرشتے ننگی تلواریں لیے ملیں گے حتی کہ وہ شور ( کلر ) زمین کے آخر میں سرخ ٹیلے کے پاس پڑاؤ ڈالے گا ۔ تب مدینہ میں تین بار زلزلہ آئے گا تو ہر منافق مرد اور منافق عورت شہر سے نکل کر اس کے پاس آ جائیں گے ۔ ( اس طرح ) مدینے سے ( کفر و نفاق کی ) گندگی اس طرح نکل جائے گی جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل کو نکال دیتی ہے ۔ وہ دن یوم نجات کہلائے گا ‘‘ ۔‏حضرت ام شریک بنت ابوعکر رضی اللہ عنہا نے کہا : اللہ کے رسول ﷺ! اس وقت اہل عرب کہاں ہوں گے ؟ آپ ﷺنے فرمایا :’’ اس دن وہ کم ہوں گے ۔ اور تقریباً سبھی ( عربی ) بیت المقدس میں ہوں گے ۔ ان کا امام ایک نیک آدمی ہو گا ۔ ان کا امام انھیں صبح کی نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھے گا کہ اچانک اسی صبح حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام ( زمین پر ) اتر آئیں گے ۔ ان کا امام الٹے پاؤں پیچھے ہٹے گا تاکہ عیسیٰ علیہ السلام لوگوں کو نماز پڑھائیں لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس کے کندھوں کے درمیان ( کمر پر ) ہاتھ رکھ کر اسے فرمائیں گے : آپ ہی آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں کیونکہ اقامت آپ کے لیے کہی گئی ہے ، چنانچہ ان کا امام انھیں نماز پڑھائے گا ۔ جب وہ فارغ ہو گا تو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے : دروازہ کھولو ۔ دروازہ کھولا جائے گا تو آگے دجال موجود ہو گا ۔ اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے ۔ ہر ایک کے پاس مزین تلوار اور سبز چادر ہو گی ۔ جب دجال آپ کو دیکھے گا تو اس طرح پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں پگھل جاتا ہے ، چنانچہ وہ فرار ہو جائے گا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے : میں تجھے ایک ضرب لگاؤں گا ، تو مجھ سے بھاگ کر اس سے بچ نہیں سکتا ۔ آپ اسے لُد شہر کے مشرقی دروازے پر جا پکڑیں گے اور قتل کر دیں گے ۔ تب اللہ تعالی یہودیوں کو شکست دے دے گا ۔ اللہ کی پیدا کی ہوئی جس چیز کے پیچھے بھی کوئی یہودی چھپے گا اس چیز کو اللہ بولنے کی طاقت دے دے گا ، خواہ وہ کوئی پتھر ہو یا درخت ، باغ کی دیوار ہو یا جانور ۔۔۔۔۔۔۔ مگر غرقد ، جو ان ( یہودیوں ) کا درخت ہے ، وہ نہیں بولے گا ۔ باقی ہر چیز کہے گی : اے اللہ کے مسلمان بندے ! یہ ( میرے پیچھے ) یہودی ہے آ کر اسے قتل کر دے ‘‘ ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کی مدت چالیس سال ہے ۔ ایک سال چھ ماہ کے برابر ہو گا ، ایک سال ایک مہینے جتنا ، ایک سال ایک ہفتے جتنا اور اس کے آخری دن چنگاری کی طرح ہوں گے ۔ آدمی صبح کو شہر کے ایک دروازے پر ہو گا اور دوسرے دروازے تک پہنچنے سے پہلے شام ہو جائے گی ۔‘‘ عرض کیا گیا اللہ کے رسول ﷺ! ہم ان چھوٹے چھوٹے دنوں میں نمازیں کس طرح پڑھیں گے ؟ آپ ﷺنے فرمایا :’’ جس طرح تم طویل دنوں میں اندازے سے نماز پڑھتے تھے ، اسی طرح ان ( مختصر ) دنوں میں بھی ( وقت کا ) اندازہ کر کے نمازیں ادا کرنا ۔‘‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام میری امت میں انصاف کرنے والے جج اور عادل امام ہوں گے ۔ وہ صلیب کو توڑ دیں گے ، خنزیر کو ذبح کر دیں گے ، جزیہ ختم کر دیں گے ، صدقہ لینا بند کر دیں گے ، اس لیے کسی بکری یا اونٹ کی زکاۃ نہیں لی جائے گی ۔ آپس کی ناراضی اور دشمنی ختم ہو جائے گی ۔ زہریلے جانوروں کا زہر نہیں رہے گا حتی کہ بچہ سانپ کے منہ میں ہاتھ ڈال دے گا تو سانپ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ اور بچی شیر کو بھگا دے گی ، وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ بھیڑیا بکریوں میں ایسے ہو گا جیسے ریوڑ کا کتا ہوتا ہے ۔ زمین امن سے اس طرح بھر جائے گی جیسے برتن پانی سے بھر جاتا ہے ۔ سب لوگ متحد ہوں گے ۔ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کی جائے گی ۔ جنگ نابود ہو جائے گی ۔ قریش سے حکومت چھن جائے گی ۔ زمین چاندی کے تھال کی طرح ہو جائے گی ۔ اس کی پیداوار اسی طرح ہو گی جیسے آدم علیہ السلام کے زمانے میں ہوا کرتی تھی حتی کہ کئی افراد مل کر انگوروں کا ایک خوشہ کھائیں گے تو سیر ہو جائیں گے ۔ اور کئی افراد مل کر ایک انار کھائیں گے تو سیر ہو جائیں گے ۔ ایک بیل اتنے اتنے مال کے بدلے ملے گا ، اور ایک گھوڑا چند درہم کا مل جائے گا ۔‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا : اللہ کے رسول ﷺ! گھوڑا سستا کیوں ہو جائے گا ؟ آپ ﷺنے فرمایا :’’ اس پر جنگ کے لیے سواری نہیں کی جائے گی ۔‘‘ انھوں نے کہا : بیل کیوں مہنگا ہو گا ؟ فرمایا : ’’ ساری زمین پر کاشت کاری ہو گی ۔ اور دجال کے ظاہر ہونے سے پہلے تین سخت سال آئیں گے ۔ ان میں لوگوں کو سخت بھوک کا سامنا ہو گا ۔ پہلے سال اللہ کے حکم سے آسمان تہائی بارش روک لے گا اور زمین تہائی پیداوار روک لے گی ۔ دوسرے سال اللہ کے حکم سے آسمان دو تہائی بارش روک لے گا اور زمین دو تہائی پیداوار روک لے گی ۔ تیسرے سال اللہ کے حکم سے آسمان ساری بارش روک لے گا ، ایک قطرہ بھی نہیں برسے گا ۔ اور زمین ساری پیداوار روک لے گی ۔ کوئی سبزہ نہیں اگے گا ، چنانچہ سارے مویشی ہلاک ہو جائیں گے مگر جو اللہ چاہے ۔‘‘ عرض کیا گیا : اس زمانے میں لوگ کس طرح زندہ رہیں گے ؟ آپ ﷺنے فرمایا :’’ تہلیل و تکبیر اور تسبیح و تحمید کے ذریعے سے ۔ یہ ان کے لیے کھانے کے قائم مقام ہو جائے گی ۔

(سنن ابن ماجہ، ۴۰۷۷)

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY. Fabric: ORGANZACOLOR: SILVER GREYSIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"Price: Rs....
09/09/2023

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY.
Fabric: ORGANZA
COLOR: SILVER GREY
SIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"

Price: Rs. 2300/=

Item Code: SP6012

For Online orders Feel Free to msg on instagram, www.facebook.com/safepocket.online &
Whatsapp: +923152339523

Delivery available all over country.

LADIES 3 PIECE SUIT WITH SEQUENCE WORK EMBROIDERY. Fabric: ORGANZACOLOR: WHITESIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"Pr...
09/09/2023

LADIES 3 PIECE SUIT WITH SEQUENCE WORK EMBROIDERY.
Fabric: ORGANZA
COLOR: WHITE
SIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"

Price: Rs. 2300/=

Item Code: SP6011

For Online orders Feel Free to msg on instagram, www.facebook.com/safepocket.online &
Whatsapp: +923152339523

Delivery available all over country.

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY. Fabric: ORGANZACOLOR: LIGHT GREENSIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"Price: Rs....
09/09/2023

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY.
Fabric: ORGANZA
COLOR: LIGHT GREEN
SIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"

Price: Rs. 2300/=

Item Code: SP6010

For Online orders Feel Free to msg on instagram, www.facebook.com/safepocket.online &
Whatsapp: +923152339523

Delivery available all over country.

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY. Fabric: ORGANZACOLOR: YELLOWSIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"Price: Rs. 2300...
09/09/2023

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY.
Fabric: ORGANZA
COLOR: YELLOW
SIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"

Price: Rs. 2300/=

Item Code: SP6009

For Online orders Feel Free to msg on instagram, www.facebook.com/safepocket.online &
Whatsapp: +923152339523

Delivery available all over country.

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY. Fabric: ORGANZACOLOR: PEACHSIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"Price: Rs. 2900/...
09/09/2023

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY.
Fabric: ORGANZA
COLOR: PEACH
SIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"

Price: Rs. 2900/=

Item Code: SP6008

For Online orders Feel Free to msg on instagram, www.facebook.com/safepocket.online &
Whatsapp: +923152339523

Delivery available all over country.

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY. Fabric: ORGANZACOLOR: DARK BLUESIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"Price: Rs. 2...
09/09/2023

LADIES 3 PIECE SUIT WITH EMBROIDERY.
Fabric: ORGANZA
COLOR: DARK BLUE
SIZE: STANDARD FREE SIZE, CHEST SIZE 20"

Price: Rs. 2200/=

Item Code: SP6007

For Online orders Feel Free to msg on instagram, www.facebook.com/safepocket.online &
Whatsapp: +923152339523

Delivery available all over country.

Address

Shop #55/1, 2nd Floor, Karim Center, Saddar
Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safepocket.online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Safepocket.online:

Share