19/11/2025
کرِسٹین کی یہ کونٹورنگ پیلٹ میں خود استعمال کرتی ہوں اور جس کو بھی بتاؤں تو یہی کہتی ہوں کہ اگر آپ فیس کو نیچرل طریقے سے شیپ دینا چاہتی ہیں تو یہ بہت اچھی چوائس ہے۔ اس میں دو شیڈ ہوتے ہیں ایک ڈارک شیڈ جو گالوں، جبڑے اور ناک کو ڈیفائن کرنے کے لیے ہوتے ہیں، اور دوسرا ہلکا شیڈ جو برانزنگ اور فیس کو ہلکی سی وارم ٹچ دینے کے لیے بہترین ہے۔
اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جلد پر بالکل ہارش نہیں لگتی، بلینڈ بہت آسانی سے ہو جاتی ہے، اور رزلٹ ایسا آتا ہے جیسے فیس نیچرل ہی تھوڑا شیپڈ ہو۔ پگمنٹیشن بھی اچھی ہے، زرا سا برش پر لو تو ہو جاتا ہے ۔
اگر آپ بجٹ میں رہ کر اچھی کونٹورنگ کٹ لینا چاہے تو میں یہی ریکمینڈ کرتی ہوں کیونکہ یہ پارٹی میک اپ سے لے کر برائڈل میک اپ تک دونوں میں چلتی ہے ۔