16/04/2025
صاحبزادہ فرحان مجموعی ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دُنیاکے محض پانچویں اور پاکستان کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں جنہیں ایک سال میں 4 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔
صاحبزادہ فرحان نے 2025 میں ابھی صرف 9 اننگز کھیلی ہیں جن میں 4 سنچریاں اور دو ففٹیاں بنائی ہیں۔ اگر وہ مزید ایک سنچری بنالیں تو تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے جنہیں ایک سال میں 5 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہوگا۔