FA Collection

  • Home
  • FA Collection

FA Collection We are committed to providing high quality industry-specific design services. ”The style You Love” https://www.facebook.com/FashionGlobeByFatimah/

حسبی اللہ ونعم الوكيل -کچھ لمحے بہت بھاری ہوجاتے ہیں -جیسے کوئی مدد کا ہاتھ تھماتے ہوئے کھینچ لے -جیسے شفاء ملتے ملتے پھ...
20/08/2026

حسبی اللہ ونعم الوكيل -

کچھ لمحے بہت بھاری ہوجاتے ہیں -

جیسے کوئی مدد کا ہاتھ تھماتے ہوئے کھینچ لے -
جیسے شفاء ملتے ملتے پھر سے بیماری کا بڑھ جانا -
جیسے کسی نعمت کے ملتے ہی ساتھ کوئی بڑی آزمائش میں مبتلا ہوجانا -
جیسے کسی مشقت کا اجر ملنے کے بجائے دکھ مل جائے -

اور جب ہم سب کچھ اللّٰہ کے سپرد کر دیتے ہیں تو وہ اللہ جو ہمارے مسائل کا بھی رب ہے، ہمیں ان تمام دکھوں سے نجات اور عافیت دے دیتا ہے جو ہمیں اندر سے ختم کر رہے ہوتے ہیں۔۔

حسبنا اللہ ونعم الوكيل 🤍

✨سنو جس معاملے نے تمہیں بےبس کر دیا ہے اس کو اسی بےبسی سمیت اللہ رب العزت کے سپرد چھوڑ آؤ اور جب کوئی معاملہ اللہ رب الع...
19/08/2026

✨سنو جس معاملے نے تمہیں بےبس کر دیا ہے اس کو اسی بےبسی سمیت اللہ رب العزت کے سپرد چھوڑ آؤ اور جب کوئی معاملہ اللہ رب العزت کے سپرد کر دیا جاتا ہے تو اس پر بحث نہیں کی جاتی بلکہ تب اللہ رب العزت پر کامل بھروسہ کیا جاتا ہے پھر تو بس بڑے ادب سے ہاتھ پھیلائے جاتے ہیں اور التجا کی جاتی ہے پھر تو مسکراتے ہوئے اشکوں کے دریا بہا دیئے جاتے ہیں ﷲ رب العزت فرماتے ہیں کہ جب کسی کام کا ارادہ کر لو تو مجھ پہ بھروسہ رکھو ﷲ رب العزت نے یہ تو نہیں کہا کہ تم راستوں کی فکر کرو یا وسیلوں کا حساب رکھو اور ہاں سب سے زیادہ حیران کن معجزے سب سے مایوس کن لمحات میں ہی ہوتے ہیں جو پل صبر آزماتے ہیں وہی پل قبولیت کے ہوتے ہیں جب دعاؤں اور چاہتوں کا محافظ تمہارے ساتھ ہے تو پھر منزل کی فکر کیسی مایوس مت ہو تم اب تو صلہ ملنے کا وقت ہے وہ رد نہیں کرے گا تمہاری دعاؤں کو وہ تو بند لبوں کی بولیاں بھی سن لیتا ہے اور تمہیں لگتا ہے تمہارے پکارتے لب پکارتے رہ جائیں گے یاد رکھو ﷲ رب العزت کی ذاتِ اقدس سراپہ محبت ہے اور وہ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے وہ منتظر نگاہوں کو معجزوں سے کبھی محروم نہیں رکھتا رد کرنا اس کی شان کا حصہ نہیں….💯💞

حقیقت۔۔۔💯
17/08/2026

حقیقت۔۔۔💯

‎اگر اللہ کہتا ہے مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو بس یقین رکھنا، کیونکہ اُس کی کہی ہوئی بات کے ذرے ذرے میں بھی اُس کی کوئی حکمت...
16/08/2026

‎اگر اللہ کہتا ہے مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو بس یقین رکھنا، کیونکہ اُس کی کہی ہوئی بات کے ذرے ذرے میں بھی اُس کی کوئی حکمت چھپی ہوتی ہے، لیکن تم نہیں سمجھتے۔
🙃

‎اگر اللہ کہتا ہے مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو بس یقین رکھنا، کیونکہ اُس کی کہی ہوئی بات کے ذرے ذرے میں بھی اُس کی کوئی حکمت...
16/08/2026

‎اگر اللہ کہتا ہے مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو بس یقین رکھنا، کیونکہ اُس کی کہی ہوئی بات کے ذرے ذرے میں بھی اُس کی کوئی حکمت چھپی ہوتی ہے، لیکن تم نہیں سمجھتے۔

کچھ کیفیتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں نہ الفاظ اپنے اندر سمو سکتے ہیں، نہ ہم  اُن کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں وہ احساس اگر زبان پر آ...
15/08/2026

کچھ کیفیتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں نہ الفاظ اپنے اندر سمو سکتے ہیں، نہ ہم اُن کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں وہ احساس اگر زبان پر آجائیں تو اپنی گہرائی کھو دیتے ہیں، اور اگر خاموش رہیں تو اندر ہی اندر انسان کو کھاتے رہتے ہیں کتنی عجیب بے بسی ہے ہم سب اپنے اپنے ذہنوں میں قید ہیں اپنے اپنے درد کے ساتھ چیخنا بھی چاہتے ہیں
مگر آواز نہیں نکلتی اور جو کچھ کہنا چاہتے ہیں، وہ شاید اس دنیا کی کسی زبان میں لکھا ہی نہیں جاسکتا۔

ــــــــ
😊🙃

تم مجھے بتاتے ہو کہ پاکستان میں  مسجد سے جوتے اٹھا لئے جاتے ہیں اب تو اللہ کا گھر بھی محفوظ نہیں ۔ ۔ ۔  لیکن تم یہ نہیں ...
13/08/2026

تم مجھے بتاتے ہو کہ پاکستان میں مسجد سے جوتے اٹھا لئے جاتے ہیں اب تو اللہ کا گھر بھی محفوظ نہیں ۔ ۔ ۔ لیکن تم یہ نہیں بتاتے کہ اس مسجد کی تعمیر میں کتنے پاکستانیوں نے اپنی محدود اور لامحدود آمدنی سے چند سکے جوڑ کر یا لاکھوں کے چیکس کی صورت میں حصہ ڈالا ہے تم یہ نہیں بتاتے کہ وہاں لوگوں کے سکون کی خاطر بجلی کا بل کوئی بھر رہا ہے وہاں پنکھے اور اے سی سسٹم کے لئے کچھ لوگ خاموش رہ کر مسلسل حصہ ڈالتے ہیں.

تم مجھے بل گیٹس کے فلاحی کاموں کی مثالیں دیتے ہو ۔ ۔ ۔ لیکن میرےملک پاکستان کےحافظ محمد سعید عبدالستارایدھی کو بھول جاتے ہو.

تم مجھے بتاتے ہو کہ ایک یحیی خان تھا ۔ ۔ ۔ لیکن تم بھول جاتے ہوکہ ایک میجرعزیز بھٹی تھا ایک سوار محمد حسین تھا ایک میجر طفیل تھا ایک لالک جان بھی تھا

تم مجھے بتاتے ہو کہ میرے سکولوں کے اساتذہ گنوار اور جاہل ہیں بچوں پر ظلم ڈھاتے ہیں ۔ ۔ ۔ لیکن تم میرے شجیع نصراللہ کی دریائے کنہار میں لگائی جانے والی چھلانگ بھول جاتے ہو تم میری سمیعہ نورین کو بھول جاتے ہو جو خود جل گئی لیکن بہت سے بچوں کو بچاگئی اور آرمی پبلک سکول کی طاہرہ قاضی کو بھی بھول جاتے

مجھے پاکستان سے محبت ہے کیونکہ اس میں میرے اسلاف کا لہو شامل ھے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
شکریہ پاکستان 🇵🇰

ہر ایک سے ' اپنے جیسے ' ........." اخلاق اور ردعمل " ....کی توقع نہ رکھیں.....ھاں،،،، مٹی ایک ھے"......"لیکن.......!!!!!...
12/08/2026

ہر ایک سے ' اپنے جیسے ' ........." اخلاق اور ردعمل " ....
کی توقع نہ رکھیں.....
ھاں،،،، مٹی ایک ھے"......
"لیکن.......!!!!!!
" روحیں مختلف ھیں ".....
💯

آمین ثم آمین۔۔
11/08/2026

آمین ثم آمین۔۔

اور پھر میرے رب نے میرا ہاتھ وہاں تھام لیا، جہاں مجھے لگتا تھا کہ میں سنبھل نہیں پاؤں گی۔۔💞الحمدللّٰہ
09/08/2026

اور پھر میرے رب نے میرا ہاتھ وہاں تھام لیا، جہاں مجھے لگتا تھا کہ میں سنبھل نہیں پاؤں گی۔۔
💞
الحمدللّٰہ

Address


75950

Opening Hours

Monday 12:00 - 00:00
Tuesday 09:00 - 00:00
Wednesday 12:00 - 01:00
Thursday 12:00 - 01:00
Friday 15:00 - 02:00
Saturday 12:00 - 02:00
Sunday 14:00 - 00:00

Telephone

+923232503043

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FA Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FA Collection:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Clothing Store?

Share