Begum Sardar

Begum Sardar ہمارے پیج پر اوریجنل برانڈ کے سوٹ انتہائی کم قیمت پر اس کے علاوہ امپورٹڈ کاسمیٹکس گھریلو ٹوٹکے بیوٹی ٹپس سب ایک ہی جگہ پر

One time used fancy dresses for more details and pictures come inbox
20/05/2021

One time used fancy dresses for more details and pictures come inbox

*Pure Pashmina Fabric**Zari Patti Border**Special Pashmina**2.5 Yard lenght**1.25 Yard Widht*Price 1500 Including delive...
10/12/2020

*Pure Pashmina Fabric*
*Zari Patti Border*
*Special Pashmina*
*2.5 Yard lenght*
*1.25 Yard Widht*
Price 1500
Including delivery

5.6 year baby peplum make on order
10/12/2020

5.6 year baby peplum make on order

09/12/2020
06/12/2020

رنگ گورا کرنے اور داغ دھبے ختم کرنے کا ٹوٹکہ

رنگ گورا کرنے اور داغ دھبے ختم کرنے کا ٹوٹکہ اس عمل سے آپ جتنا چاہیں اپنے رنگ کو گورا کر سکتے ہیں اگر آپ اس طریقے کو چھوڑ دیں گے پھر بھی آپ کا رنگ سفید ہی رہے گا۔

اگر آپ کے چہرے پر ایکنی ہے تو وہ ختم ہو جائے گی اگر پمپل ہیں تو وہ ختم ہو جائیں گے داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔
اس کا نتیجہ حیران کن ہے
ایک ٹکڑا کھیرے کا، ایک ٹماٹر کا اور ایک ٹکرا آلو کا لینا ہے آلو سیاہیوں کو ختم کرے گا پمپلز کا خاتمہ کرے گا داغ دھبوں کو ختم کرے گا ۔
اسی طرح ٹماٹر جلد کو گورا کرتا ہے اور چمکدار بناتا ہےایکنی ختم کرے گا۔
کھیرا وائٹ ہیڈ بلیک ہیڈ مٹائے گا اور چمک لائے گا۔اس سے جلد فریش ہو جائے گی۔
تینوں چیزوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دینا ہے اس کے بعد کسی اچھی کمپنی کا عرق گلاب لے کر اس کے چار پانچ چمچ اس میں ڈال دینے ہیں اس سے جلد ملائم ہوگی۔
اس کے بعد ساری چیزوں کو پیس لینا ہے پیسنے سے یہ ایک پیسٹ بن جائے گا۔
آپ اس کو پانچ سے سات دن کے لیے سٹور بھی کر سکتے ہیں اس کے بعد ایک چمچ چاولوں کا آٹا اس میں ڈال دینا ہے اس کو کسی برش کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لینا ہے اس طرح یہ تیار ہو جائے گا۔
اس کو فریج میں یا روم ٹمپریچر پر سٹور کر سکتے ہیں سٹور کرنے سے یہ ڈرائی ہو جائے گا تو جب اس کو استعمال کرنا ہے تو اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ڈال کر اس کو سوفٹ کر لینا ہے ۔
چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ دھو لینا ہے اس کو برش یا ہاتھ سے چہرے پر لگانا ہے ایک بار کے استعمال سے اچھا فرق پڑے گا۔
اس کو دس منٹ تک چہرے پر لگائے رکھیں اس کے بعد عرق گلاب کا سپرے چہرے پر کر لینا ہے پھر پانچ منٹ تک ہلکی ہلکی مساج کرنی ہے اس کو آنکھوں کے اوپر نیچے بھی لگا سکتے ہیں اس سے ہلکے ختم ہوں گے۔ مساج کے بعد چہرے کو سادہ پانی سے دھو لینا ہے اس کو ہفتے میں دو تین بار کر سکتے ہیں۔ اس کو روزانہ بھی کر سکتے ہیں۔

06/12/2020

ٹماٹر میں یہ عام سی چیز ملاکر لگائیں اور اسپیشل فیشل گھر میں کرکے چہرے کو چمکائیں

ٹماٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی تازگی بڑھانے اور اس کو جواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جانیے ٹماٹر سے بننے والا " اسکن وائٹننگ ٹماٹو فیشل" جو آپ کی جلد پر موجود ہفتے بھر کی میل کچیل آدھے گھنٹے میں دور بھگائے اور آپ کو بنائے حسین و دلکش۔۔۔۔

1: : کلینزر:
کلینزنگ فیشل کا بنیادی جز ہے اور ماہرین روزانہ کلینزنگ کرنے کو بھی اسی لئے کہتے ہیں کیونکہ اس سے جلد پر موجود گندگی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اب ٹماٹر کا کلینزر بنانے کے لئے آپ ایک ٹماٹر کا پیسٹ بنالیں اور اس میں دو چمچ دودھ شامل کرلیں۔ اس محلول کو جلد پر لگائیں اور اچھی طرح مالش کرلیں۔

2: اسکرب:
اسکرب بنانے کے لئے ایک پیالے میں ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ چینی ملائیں۔ ساتھ ہی ایک ٹماٹر کا آدھا پیس کاٹ لیں اور اس آدھے ٹماٹر کے پیس کو چینی اور بیسن کے مرکب میں اچھی طرح رگڑیں اور اس کو اپنی جلد پر لگائیں اور اچھی طرح ملتے رہیں۔

3: فیشل پیک:
اب ٹماٹر کے پیسٹ میں دہی ، شہد اور بیسن ملا کر ایک گاڑھا سا پیک بنالیں اور اس کو دس منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں۔ سوکھنے کے بعد پانی سے دھو کر عرق گلاب کا سپرے کرلیں۔

29/11/2020

اگر آپ بھی اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے مختلف بیوٹی نسخے آزماتی ہیں تو یہ 5 آسان بیوٹی ٹپس جان لیں جو ہر خواتین کو معلوم ہونے چاہیئے

خواتین مختلف قسم کی بیوٹی ٹپس کو استعمال کرتی رہتی ہیں۔ کبھی گھر میں بنائے ہوئے ٹوٹکے تو کبھی بازار سے لائے گئے کیمیکل والے پراڈکٹس جس سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے مگر کئی نقصانات بھی ہوجاتے ہیں۔ جانیں وہ اہم باتیں جو ہر خواتین کو جاننا لازمی ہیں تاکہ وہ سائیڈ افیکٹس سے بچ سکیں اور جلد کو خوبصورت بنانے کے ساتھ اس کی اچھی حفاظت بھی کر سکیں۔

ٹپس:
* سن بلاک:
سورج کی دھوپ سے جلد کو بچانے کے لئے سن بلاک کا استعمال سب ہی کرتے ہیں اور ڈاکٹر بھی اس کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لیکن سن بلاک کو ہر وقت لگائے رکھنا بھی جلد کے خلیات کو جلانے کا کام کرتا ہے کیونکہ اس میں ٹھنڈک اور کیمیائی میتھول پائے جاتے ہیں جس سے جلد خراب ہو جاتی ہے۔ اس لئے صرف دھوپ میں نکلتے وقت لگائیں اور منہ دھونے سے قبل ایک مرتبہ ٹشو کی مدد سے چہرے کو صاف کرلیں تاکہ پانی کی نمکیات چہرے پر موجود سن بلاک کے اثرات کو نہ بڑھا سکے۔

٭ ایکنی:
ایکنی کی شکایت خواتین کو ہو جاتی ہے ایسے میں اگر آپ میک اپ کرتے ہوئے اسپنج یا فیشل کے دوران تیز سکربنگ کرتی ہیں تو یہ کام چھوڑ دیں کیونکہ اس سے سپنج کی مدد سے پورے چہرے پر ایکنی کے جراثیم پھیل جاتے ہیں اور سکربنگ کے دوران دانے پھٹ جاتے ہیں جس سے جلد کا پانی اور خون ایک جگہ سے دوسری جگہ لگتا ہے۔ اگر سکربنگ کریں تو ہلکے ہاتھ سے کریں اور میک اپ کرنے کے لئے اسپنج کی جگہ ٹشو یا ہاتھ کا استعمال کریں۔

٭ ہاتھوں کی صفائی:
ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں، دھول مٹی لگنے پر دھوئیں۔
ہاتھوں کا ہائیڈریٹ رہنا بھی بہت ضروری ہے تاکہ ان کی جلد کے مردہ خلیات جراثیموں کی افزائش کا ذریعہ نہ بنیں۔ دن میں ایک مرتبہ گرم پانی یا نیم گرم پانی سے ہاتھوں کو ضرور صاف کریں۔

٭ خارش:
جلد پر اگر خآرش ہو جائے تو کبھی بھی اس کو خشک نہ ہونے دیں، مختلف موائسچرائزر لگائے رکھیں، یا پھر تیل اور گلاب کے عرق کو جلد پر لگائیں کیونکہ انفلیمیشن کی وجہ سے جلد پھٹ جائے گی ۔

٭ برف:
چہرے پر برف کا فیشل کریں یعنی آئس کیوبز کو چہرے پر پانچ سے دس منٹ کے لئے رگڑیں اور دن میں ایک مرتبہ اس کو لازمی کریں تاکہ دن بھر کی گرد کے جراثیم کھلے مساموں سے نکل جائیں۔

29/11/2020
21/11/2020

آلو کا رس نکالیں اور چہرے پر لگائیں ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ خود بھی چہرہ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گی

آلو گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے اس کا آپ صرف جوس ہی اپنے چہرے پر لگالیں تو آپ خود فرق محسوس کریں گی کہ کس طرح یہ اپ کے چہرے کے داغ دھبوں اور نشانات کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ رنگت کو نکھارتا ہے آپ کا رنگ صاف کر کے آپ کو بناتا ہے حسین اور حسین۔

ٹپ: ٭ ایک آلو کو دھو کر اس کو چھیل لیں اور بلینڈر میں ڈال کر اس کا رس نکال لیں۔
٭ اس میں ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ گلاب کا عرق شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔
اس کا روزانہ استعمال آپ کو اتنا مثبت نتیجہ دے گا کہ آپ کو کسی قسم کی بیوٹی کریم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس جوس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے چہرے کی جھریوں کو بھی کنٹرول کرتا ہے

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Begum Sardar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Begum Sardar:

Share