Nasir Ali

Nasir Ali Embriodery Designing and stiching

آئی سی سی نے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی جانب سے سارو گنگولی کی سربراہی میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظو...
20/05/2023

آئی سی سی نے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی جانب سے سارو گنگولی کی سربراہی میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے بعد پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

بڑی تبدیلی کے طور پر سافٹ سگنل کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب ٹی وی امپائر کو فیصلہ بھیجتے وقت فیلڈ امپائر کو سافٹ سگنل دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سافٹ سگنل گراؤنڈ میں موجود امپائرز کی جانب سے تھرڈ امپائر کو دیا جاتا ہے، مثال کے طور پر کسی کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے کے لیے وہ اپنی انگلی بلند کرتے ہیں اور ناٹ آؤٹ کے لیے وہ اپنے ہاتھوں سےکراس کا نشان بناتے ہیں۔

مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اب آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیلڈ میں موجود امپائر ٹی وی امپائر سے مشاورت کریں گے۔

گنگولی نے کہا: ’گذشتہ چند برسوں کے دوران کرکٹ کمیٹی کے اجلاسوں میں سافٹ سگنل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے اس پر تفصیلی غور کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سافٹ سگنل غیر ضروری اور بعض اوقات الجھن پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔‘

دوسری بڑی تبدیلی میں انتہائی خطرے والے مقامات پر فیلڈنگ کے لیے ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مندرجہ ذیل جگہوں پر ہیلمٹ پہننا ضروری ہوگا:

• جب بلے بازوں کو تیز بولروں کا سامنا کرنا ہو

• جب وکٹ کیپر سٹمپ کے انتہائی قریب کھڑا ہو

جب فیلڈر وکٹ کے سامنے بلے باز کے قریب ہو

گنگولی نے کہا: ’ہم نے کھلاڑیوں کی حفاظت پر بھی بات چیت کی جو کہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے میدان میں مخصوص مقامات پر ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دینا بہتر ہے۔‘

ان تبدیلیوں کا اطلاق یکم جون 2023 کو لارڈز ٹیسٹ سے ہوگا، جہاں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد چار روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سات جون سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل بھی ان نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ہوگا۔

20/05/2023
: پی سی بی نے عالمی کپ کے لیے بھارت جانے پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پی سی ...
20/05/2023

: پی سی بی نے عالمی کپ کے لیے بھارت جانے پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پی سی بی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ اگر بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کے میچز پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینو پر کھیلتا ہے اور 2025ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان آکر کھیلنے کی یقین دہانی کرائے تو قومی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے بھارت بھیجا جاسکتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں 5 میچز اور 8 میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہائبرڈ ماڈل قبول کرتے ہیں تو پھر نیوٹرل وینو پر بات چیت شروع ہوگی۔

میزبان ملک ہونے کے ناطے نیوٹرل وینو کا انتخاب ہمارا حق ہے تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر کسی ایک وینو کا فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے میچز سے حاصل ہونے والی گیٹ منی پاکستان کو ملنی ہے، ہم ایونٹ وہاں کرانے کے حق میں ہیں جہاں پاکستان بھارت کے میچز سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوگا، البتہ سری لنکا اور بنگلا دیش میں میچز سے کچھ نہیں ملے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور لندن اس حوالے سے میں بہترین آپشنز ہیں۔انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک ایشیاکپ کے حوالے سے فیصلہ ہوجانا چاہیے، اس کے بعد انتظامات کے لیے زیادہ وقت نہیں ملے گا۔ایشیا کپ کو پاکستان بھارت کی سیاسی جنگ نہیں سمجھتا، ایشیا کپ اگر نہیں ہوتا اور پاکستان کے بغیر ورلڈکپ ہوتا ہے تو یہ کرکٹ کا بہت نقصان ہوگا۔ ہم ایسا نہیں چاہتے، پاکستان بھارت میچز کے ڈیڈ لاک پر معاملے کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارا مؤقف ہے کہ کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

22/09/2022

wallcome to my page

Address

Shahdra Lahore
Lahore
54950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasir Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share