Boota Clothing

Boota Clothing boota clothing is Men and Women’s Online Clothing Store

Juma Mubarik
15/11/2019

Juma Mubarik

داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے بہت سے یورپی ارکان کی موت کے بعد ان کے بیوی اور بچوں کو دربدری کی حالت کا سامنا ہے۔میڈیارپ...
05/02/2018

داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے بہت سے یورپی ارکان کی موت کے بعد ان کے بیوی اور بچوں کو دربدری کی حالت کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برلن میں جرمن حکام نے اعلان کیا کہ عراق اور شام میں داعش تنظیم کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے جرمن خاندانوں سے تعلق رکھنے والا پہلا بچّہ جرمنی کی سرزمین پر پہنچ گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بچّے کی عمر 14 ماہ ہے اور وہ عراق کے شہر تلعفر میں داعش تنظیم کے شہر پر قبضے کے دوران پیدا ہوا۔ بچّے کے ماں باپ کو عراق میں حراست کے دوران دہشت گردی سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔ اس بچّے کو اْس کی دادی کے پاس جرمنی واپس بھیجا گیا ہے۔

داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے بہت سے یورپی ارکان کی موت کے بعد ان کے بیوی اور بچوں کو دربدری کی حالت کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برلن میں جرمن حکام نے اعلان کیا ک....

پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔عمران خان ...
30/01/2018

پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے تاہم عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے 6 دسمبر کو پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا۔منگل کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔پولیس کی جانب سے عبوری چالان میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف 14گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی وی ڈیو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔

پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 م...

گوجرانوالہ میں گھر سے بہن اور بھائی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ٗ پولیس نے موقع سے مقتولین کے...
30/01/2018

گوجرانوالہ میں گھر سے بہن اور بھائی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ٗ پولیس نے موقع سے مقتولین کے عزیز کو حراست میں لے لیا۔گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقے شاہین آباد میں گھر سے 20 سالہ عرفان اور 23 سالہ اقرا کی لاشیں ملی ہیں۔ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن میاں معظم کے مطابق دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ٗ واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا اور یہ چار ماہ قبل گوجرانوالہ منتقل ہوئے تھے۔پولیس نے مقتولین کے کزن شفقت کو شک کے شبہ میں حراست میں لے لیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ میں گھر سے بہن اور بھائی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ٗ پولیس نے موقع سے مقتولین کے عزیز کو حراست میں لے لیا۔گوجرانوالہ میں تھانہ ....

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا مندر کے تالاب کا پان...
30/01/2018

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا مندر کے تالاب کا پانی فیکٹریوں کے سبب کم ہورہا ہے تو فیکٹریاں دوسرا بندوبست کریں ٗچیف جسٹس ثاقب نثار صدیق الفاروق کی ٹرم ختم ہوچکی،کیسے اب تک تعینات رہ سکتے ہیں؟ ٗسیاسی وابستگی اور ذاتی پسند و ناپسند پر بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں سی پیک پاکستان کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے ٗکئی تنازعات سامنے آرہے ہیں ٗتمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں ٗتمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے ٗریمارکس اسلام آباد سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔اس دوران عدالت عظمیٰ نے متفرق جواب داخل نہ کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو ایک ہزار جرمانہ کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ بنیادی حقوق کے لیے عدالت آتے ہیں، بنیادی حقوق کو یقینی بنانا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب اپنے گھر پر بھی نظر رکھے، وہاں سب کچھ اچھا نہیں، کئی ایسے کام ہیں جو پنجاب میں نہیں ہو رہے، میڈیکل ویسٹ کے بارے میں پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کٹاس راج کا تالاب اور مندر بحال ہونے چاہئیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ مندر کے تالاب کا پانی فیکٹریوں کے سبب کم ہورہا ہے تو فیکٹریاں دوسرا بندوبست کریں، فیکٹریز کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے، ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔صدیق الفاروق کے حوالے سے متروکہ وقف املاک کے وکیل اکرام چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ صدیق الفاروق کی تقرری کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کسی زیر التواء عدالتی کارروائی کے پابند نہیں ۔اس دوران چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو بھی نوٹس کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق کی ٹرم ختم ہوچکی،کیسے اب تک تعینات رہ سکتے ہیں؟ وزیراعظم کی نوازش پر یہ کب تک عہدے پر رہیں گے؟ صدیق الفاروق کتنی دیر (ن) لیگ کے دفتر پر کام کرتے رہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی وابستگی اور ذاتی پسند و ناپسند پر بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے ماحولیاتی مسائل پر فیکٹریوں کو نوٹس دے رکھے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں ٗفیکٹریز کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے، کٹاس راج کا تالاب اور مندر بحال ہونے چاہئیں۔ مندر کے تالاب کا پانی فیکٹریوں کے سبب کم ہورہا ہے تو فیکٹریاں دوسرا بندوبست کریں، نوٹس کا جواب نہیں دیتے تو فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لیں۔ ہم حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں سی پیک حوالے سے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آرہے ہیں، ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے ٗاجلاس آئندہ ہفتے کے روز ہوگا جس میں پالیسی طے کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کا تالاب بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا مندر کے تالاب کا پانی فیکٹریوں کے سبب کم ہورہا ہے تو فیکٹریاں دوسرا...

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے 3 مریض انتقال کر گئے ٗ ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔...
30/01/2018

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے 3 مریض انتقال کر گئے ٗ ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق نشتر ہسپتال میں زیر علاج سیزنل انفلوائنزہ کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے، انتقال کرنے والوں میں خانیوال کی 20 سالہ حسینہ، ملتان کی 50 سالہ رشیدہ اور لیہ کا رہائشی 53 سالہ کرامت شامل ہیں۔ملتان میں 15 دسمبر سے اب تک سیزنل انفلوائنزہ سے متاثرہ 44 افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے 3 مریض انتقال کر گئے ٗ ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطا...

Address

Lahore
54600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Boota Clothing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category