02/05/2026
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خدشات کے باوجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب نیوی نے ایک اور پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ تقریباً 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہوا۔ یہ ایندھن کویت کی بندرگاہ سے لوڈ کیا گیا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز نے ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کے قریب سفر جاری رکھا اور بعد ازاں کراچی پورٹ کی جانب روانہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستانی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا، جسے بحری تجارت کے تسلسل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Disclaimer:This news is based on reports and available information from sources. The details have not been independently verified and are subject to change. Image created by AI.