11/05/2025
🥀ایک خوبصورت حدیث🥀
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں موجود تھا کہ ایک آدمی حاضر ہوا اور عرض کیا
یارسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں بہت تنگ دست ہوں
آپ نے فرمایا : کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں جو تمام فرشتوں اور مخلوقات کی تسبیح ہے جس کی وجہ سے ان کو رزق دیا جاتا ہے ؟
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور عرض کیا
یارسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم وہ تسبیح کیا ہے؟
آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : صبح صادق طلوع ہونے کے بعد صبح کی نماز پڑھنے تک یہ کلمات سو مرتبہ پڑھ لیا کرو
” سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ“
تو دنیا تیرے پاس ذلیل اور خوار بن کر آئے گی اور ہر تسبیح سے ایک فرشتہ پیدا ہوگا جو قیامت تک یہ تسبیح پڑھتا رہے گا
بعض روایات میں اس کے آخر میں یہ بھی اضافہ ہے کہ وہ بندہ کچھ ہی مدت بعد آیا اور عرض کیا
“یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میرے پاس اب اتنی دنیا آئی ہے کہ میں نہیں جانتا کہ اس کو کہاں رکھوں“
الرواہ موطا امام مالک، باب العین 1/147
بظاہر یہ ایک چھوٹا سا عمل ہے جس میں بمشکل چند منٹ لگتے ہیں لیکن فوائد بے شمار ہیں اج کے پرفتن دور میں تقریبا ہر شخص مالی پریشانی کا شکار ہے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی تعلیمات میں ہر مسئلے کا حل عطا فرمایا ہے کاش ہم عمل کرنے والے بن جائیں اس طرح ہماری دنیا بھی سنور جائے گی اور عقبیٰ بھی خود بھی عمل کریں اور مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے دوسروں تک پہنچائیں
゚viralシfypシ゚viralシalシ