Jam Abdul Hadi Farm House

Jam Abdul Hadi Farm House We have created this page for discuss modern agriculture trends traditions and outfits

23/06/2026

بھینس |

اگر آپ کے جانور کو تیز بخار ہو، جگالی اور کھانا پینا بند کر دے، منہ سے رال ٹپکے، گلے اور گردن پر سوزش کی علامات ظاہر ہوں تو یہ گل گھوٹو کی بیماری ہو سکتی ہے۔ علامات ظاہر ہونے کے بعد جانور چند گھنٹوں میں موت کا شکار ہو سکتا ہے، اس لیے علاج کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے، لہٰذا اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ کے لیے اس ماہ حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔

باخبر کسان

22/06/2026

مویشیوں کے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے، ہاضمے کی بہتری اور اچھی بڑھوتری کے لئے یوریا شیرہ بلاک کھرلیوں میں چاٹنے کیلئے رکھ دیں۔ یہ بلاک یوریا، شیرہ، نمکیات اور دیگر غذائی اجزاء کا مجموعہ ہوتا ہے اور بازار سے باآسانی دستیاب ہوتا ہے، لہٰذا اسے خرید کر جانوروں کی کھُرلی میں لازمی رکھیں۔

باخبر کسان

19/06/2026

گائے | بھینس

نئے خریدے گئے جانوروں کو فارم پر لانے کے بعد کم از کم تین سے چار ہفتوں تک علیحدہ جگہ پر رکھیں اور گل گھوٹو، منہ کُھر اور لمپی اسکن جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے ایک ہفتے کے وقفے سے لگوائیں، پھر انہیں باڑے میں پہلے سے موجود جانوروں میں شامل کریں۔ علیحدہ رکھے گئے جانوروں میں اگر کسی بھی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو ان کا علاج کریں اور جب تک وہ مکمل صحت یاب نہ ہو جائیں، انہیں پہلے سے موجود جانوروں میں شامل نہ کریں۔

باخبر کسان

18/06/2026

بھینس |

کٹڑیوں اور بچھڑیوں کے دیر سے سنِ بلوغت کو پہنچنے کی بڑی وجہ غیر متوازن اور نامناسب خوراک اور نگہداشت ہے، لہٰذا ان کی خوراک میں ونڈا اور نمکیاتی آمیزے یعنی منرل مکسچر کا استعمال یقینی بنائیں، کیونکہ مستقبل میں کٹڑیوں اور بچھڑیوں نے بڑی بھینسوں اور گائیوں کی جگہ لینی ہوتی ہے، اس لیے جتنا جلدی یہ سنِ بلوغت کو پہنچیں گی اتنی ہی جلدی حاملہ ہوں گی اور بچہ دینے کے بعد دودھ کی پیداوار شروع کر دیں گی۔

باخبر کسان

17/06/2026

بھینس |


پھیری کے بخار سے متاثرہ جانور کی گردن مڑ جاتی ہے۔ جانور دائرے میں گھومتا ہے، منہ کا فالج ہو جاتا ہے اور کان گر جاتے ہیں۔ جانور کھانا پینا کم کر دیتا ہے اور اس کے منہ سے رالیں ٹپکتی ہیں۔ حاملہ جانور وقت سے پہلے بچہ بھی گِرا دیتے ہیں۔ اگر بیماری کی شدت بڑھ جائے تو 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موت واقع ہوسکتی ہے۔ لہٰذا علامات ظاہر ہونے پر اینٹی بائیوٹک جیسا کہ اینروفلاکساسین یا آکسی ٹیٹراسائیکلین کے ساتھ لیور ٹانک استعمال کریں۔

باخبر کسان

Address

Bait Mithai Shah Basti Jam Wala At Jam Abdul Hadi Zarai Farm House Tehsil O Zillah Muzaffargarh P/O Wisandey Wala, "Shahrah Jam Muhammad Nawaz"
Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jam Abdul Hadi Farm House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share