ZAIN BABY Choice

ZAIN BABY Choice All kind of new born baby item's like, daypers, feeding articles ,clothing, toys, blankets, beading articles & storage items, & many moor at cheap prices.

20/08/2025

خبردار۔۔!!

ہم ہمیشہ کہتے آرہے ہیں کہ ہم کسی کے پوسٹ لگانے کے یا کیس کامیاب ہونے پر پیسے نہیں لیتے۔نا ہماری کوئی فیس ہے۔
آج ایک مفتی صاحب نے شاہ لطیف ٹاون سے کال کرکے بتایا کہ آپ نے نے دس ہزار روپے بھی لئے اور ہمارا کیس بھی پیج پر نہیں لگایا؟!
میں نے ان سے پوچھا کب میں نے پیسے لئے؟
فرمانے لگے میں نے آپکی پوسٹ میں کمنٹ کرکے اپنا نمبر دیا تھا کہ ہمارے کیس پر کام کریں تو مجھے ایک شخص نے کال کرکے کہا میں ولی اللہ معروف کی ٹیم کا ہوں پوسٹ لگوانے کے لئے فیس دینی ہوگی،ہم نے کہا کتنے پیسے اور کہاں دینے ہیں؟ تو اس نے ہمیں کراچی ڈی ایچ اے فیز 2 میں بلایا اور دس ہزار روپے لانے کا کہا۔
لوکیش پر پہنچے وہ موٹر سائکل پر ایک شخص کے ساتھ آیا پیسے لئے اور یہ کہتے ہوئے چلا گیا کہ ہم جلد آپکی پوسٹ لگائیں گے۔
اور پیسے لینے کی وجہ یہ بتائی کہ ہماری ٹیم کام کرتی ہے اسکے اخراجات ہوتے ہیں اس لئے ہم پوسٹ لگانے کے پیسے لیتے ہیں۔

میں پہلے بھی بارہا اپنے انٹرویوز میں اور اپنے پیج پر کہہ چکا ہوں کہ ہم بالکل فیس نہیں لیتے جو بھی پیسے مانگے گا اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

فی الحال آپ سب سے گزارش ہے اگر کوئی رابطہ کرکے پیسے مانگے آپ وہاں مت جائیں آپ کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔
میرا ٹیم ممبر میرا یہ چھوٹا بھائی ہے اسماعیل معروف ہے اسکے علاوہ جو ساتھ ہیں اور ہر جگہ ساتھ دیتے ہیں سمجھاتے ہیں رہنمائی کرتے ہیں، انکو ہم نے اب تک بطور ٹیم ممبر متعارف نہیں کروایا۔

30/07/2025

ہم نے محمد کے ورثاء کی تلاش کے لیے پوسٹ لگائی تھی
ہزاروں لوگوں نے پوسٹ شئیر کی لیکن محمد کے ورثاء نہیں ملے۔ یہ بات کنفرم ہوچکی ہے کہ محمد کراچی کا ہے۔
کل میں نے کراچی کی سبزی منڈی سے لیکر گلبرگ پیالہ ہوٹل تک محمد کو ویڈیو کال پر علاقے دکھائے۔
محمد جس مدرسے میں پڑھتا تھا وہ گلبرگ کے علاقے میں ہے۔ 12 نمبر ایک مدرسہ ہے بنام دار العلوم جامعہ معارف اسلامیہ گلبرگ۔ جو محمدی مسجد کے نام سے بھی شاید مشہور ہے۔
اپنا مدرسہ پہچان لیا محمد نے۔ محلے کے قریب بچوں کو محمد کی تصویر دکھائی تو بچوں نے پہچان لیا کہ یہ ہمارے ساتھ آج سے چار سال قبل پڑھتا تھا۔
محمد کے والد کا نام صابر ہے والدہ کا نام آسیہ ہے۔
صابر مستری ہے۔صابر کا بھائی جنید بھی مستری ہے۔ اس علاقے میں ایک ٹھیکیدار سے ملاقات کی انہوں نے کہا صابر نام کا ایک مستری میرے ساتھ کام کرچکا ہے لیکن مجھے یاد نہیں وہ کہاں رہتا تھا۔
فی الحال یہ کنفرم ہوچکا ہے کہ محمد پیالہ ہوٹل کے سامنے والے علاقے کا رہائشی تھا جب گم ہوا تھا۔ شاید والدین کرایہ کے مکان میں رہتے ہوں وہ گھر بدل چکے ہوں۔
مدرسے کے ایک ذمہ دار سے فون پر بات کی ان سے ریکارڈ چیک کرنے کی گزارش کی ہے(ادارے نے اپنا ریکارڈ بھی چیک کیا ہے اور ہو طرف سے کوشش بھی کررہے ہیں بچہ یہاں شاید ایک گھنٹے کے لیے پڑھنے آتا تھا)۔
میں کراچی کے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو خوب وائرل کریں۔ گلبرگ پیالہ ہوٹل کے آس پاس اپنے تمام دوستوں کو بھیجیں۔ گلبرگ اور سرجانی پولیس اسٹیشنز سے بھی گزارش ہے اپنے ریکارڈ میں ایف آئی آر چیک کرکے صابر کا فون نمبر نکالیں۔ ایک اہلکار نے رابطہ کرکے بتایا کہ سرجانی تھانے میں تین چار سال قبل ایک خاتون روز روز آتی تھی اپنے بچے کا پوچھتی تھی اور اس بچے کا نام محمد تھا۔
محمد کراچی سے اغواء کاروں کے ہاتھوں اغواء ہوکر رحیم یار خان پہنچا تھا۔ اس وقت ایک ادارے میں موجود ہے۔
اس بچے کو ورثاء سے ملانے میں مدد کریں۔۔
کسی بھی اطلاع کے لیے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829

06/07/2025

اس بچے کا نام عثمان ہے،سال 2023 میں اپنے ورثاء سے بچھڑ گیا تھا۔۔ عثمان کو اپنا ایڈریس یاد نہیں ہے۔ بہت معصوم اور ننھا سا تھا جب ملا تھا۔
عثمان کے والد کا نام شریف ہے والدہ کا نام نسیم بی بی ہے۔
عثمان کے پانچ بھائی ہیں جنکے نام راجو،عرفان،،ناجو،ابوبکر اور شہباز ہیں۔ دو بہنیں ہیں ایک کانام پنکی اور دوسری کا نام شاوا ہے۔ والد معذور ہے اور والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے۔
عثمان کو اپنا شہر علاقہ گاؤں اور کچھ معلوم نہیں ہے۔
بچہ فیصل آباد لاری اڈے سے پولیس کو ملا تھا۔
آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو ملک بھر میں اتنا پھیلائیں کہ عثمان کے ورثاء تک پہنچ جائے اور عثمان کو ماں کی آغوش مل جائے اسکا بچپنا مزید ویران نا ہو۔
آپ کا ایک شئیر کسی ماں کو اسکا لخت جگر ملنے کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں ۔
+923162529829
5جولائی2025

24/07/2024
26/04/2024
11/02/2024

Address

Nawabshah

Opening Hours

Monday 00:00 - 18:00
Tuesday 00:00 - 18:00
Wednesday 00:00 - 18:00
Thursday 00:00 - 18:00
Saturday 00:00 - 18:00
Sunday 00:00 - 18:00

Telephone

+923003622657

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZAIN BABY Choice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZAIN BABY Choice:

Share