Asthetic Syeda

Asthetic Syeda حساسیت مرتی گئی ہر سانحے کے بعد 🍂

09/08/2024

تمہارے حصے میں محبت آئی
سو تم محبت لکھتے ہو۔۔
میرا موضوع , اداسی ہے !🙃🔥

09/08/2024

تُو نے لڑنا ہی ہے مجھ سے تو مناتا کیوں ہے؟
دل کا اچھا ہے بھلے مجھ کو ستاتا کیوں ہے

میں بہت تنگ ہوں قسمت سے، نظر اور دل سے
جس نے ملنا نہیں مجھ کو وہی بھاتا کیوں ہے!

09/08/2024

اسے بیاں کروں گی ذائقے میں٫٫٫
لکھوں گی چرس جیسا ہے____🖤🥀

09/08/2024

"-کسی کی زندگی سے خود نکل جانا اور بات ہوتی ہے لیکن اپنی جگہ پُر ہوتے دیکھنا اوربات .......کسی سے نفرت ہو تو بھی تکلیف ہوتی ہے اور جو شخص آپکو اپنی زندگی سے Replace کر رہا ہووہ آپ کی پہلی اور آخری محبت ہو تو پھر تکلیف نہیں ہوتی ....انسان سولی پر لٹک جاتا ہے..نہ بھول سکتا ہے نہ نظر انداز کر سکتا ہے .....صبر کر لینا تو ناممکنات میں سے ہوتا ہے !💔

09/08/2024

سب سے خطرناک نشہ، انسانی نشہ ہے!
کسی کی آواز کا نشہ،🌸
باتوں کا نشہ،
آنکھوں کا نشہ،
ساتھ کا نشہ🩷
اور جب یہ نشہ نہیں ملتا ناں😔
تو ھمارے جسم کی دیواروں میں سے
ایک اینٹ کھینچ لی جاتی ہے
اور یہ ہی خلاء ہمارے وجود کی باقی تمام اینٹوں کو
اپنی جگہ بہت دیر تک ٹکے نہیں رہنے دیتا🌼
اور ہم لمحہ بہ لمحہ کسی بوسیدہ عمارت کی طرح اندر سے ڈھے سے جاتے ہیں🥀🖤

09/08/2024

تُم نے ہنسنے والوں کو روتے کہاں دیکھا ہے
جب وہ روتے ہیں تو کندھے نہیں کونے ڈھونڈتے ہیں
🥀🖤

09/08/2024

سبق تھا زندگی کا ۔۔۔ مجھے لگا محبت ہے۔

09/08/2024

کتنےہی دن تمہاری زندگی میں ایسے آے جب تمہیں لگا تھا تم نہیں گزار پاؤ گے ،لیکن تم نے گزارے ۔؟

09/08/2024

اگر کوئی ۔۔۔۔۔!!!!!!!
پوچھ لے تم سے کہ
کیا کِیا تم نے آج ؟
" تو کَترانا مت کَہنے سے کہ "
مشکل تھا ، پر سانس لی

"اِس دِل کو "

ایک اور جھوٹی آس دی
سب ٹھیک ہوگا کہ نِہیں پتہ نہیں ؟؟
پر میں نے کوشش بہت خاص کی.

09/08/2024

وہ مجھے تم نہیں آپ کہتا تھا اور جب میں اس کے منہ سے اپنے لیے آپ سنتی تھی تو نہ جانے کیوں میری آنکھوں کے گوشے بھیگ جاتے تھے مجھے معمولی سا اپنا آپ قیمتی لگنے لگتا تھا۔۔۔۔ ایسے لگتا تھا جیسے اس نے مجھے منٹوں میں فرش سے عرش ہر پہنچا دیا ہو۔۔۔ مرد اگر محبت نہ بھی کر پاۓ نا تو اُسکی طرف سے ملنے والی عزت ہی سارا آسمان ہوتی ہے۔۔۔ عورت محبت دے کر مکمل نہیں ہوتی وہ تب مکمل ہوتی ہے جب کوئی مرد اُسے عزت دیتا ہے اور تم جسے میں تحریروں میں تم کہہ کر مخاطب کرتی تھی تم وہ واحد مرد تھے جس کا ساتھ میں نے اپنے رب سے رو کر مانگا تھا۔۔۔ آنکھیں، مسکراہٹ ،چہرہ یہ سب تو محض کتابی باتیں ہیں۔۔۔ جس چیز نے مجھے بے بس کیا تھا وہ اسکا مجھے عزت اور احترام دینا تھا۔۔۔ وہ کیسا تھا..؟ میں اس کے بارے میں اتنا سوچتی تھی کہ وہ مجھ سے تحریر نہیں ہو پاتا۔۔۔ وہ سوچوں میں تو بنتا تھا مگر کاغذ پر قلم کے بکھرے ہوے نقطے ہی رہ جاتے تھے۔۔۔ آج اگر وہ خاموش ہے تو کبھی کبھی مجھے الجھن ہونے لگتی ہے۔۔۔🍂💔??

09/08/2024

بہت زیادہ بولنے والے جب اچانک سے چپ کی چادر اوڑھ لیں تو پناہ مانگنا اس روگ سے جس نے بولنے والوں کو دیوار بنا دیا ہو ایسے ہی کوئی چپ نہیں ہوتا،جب درد حد سے بڑھتا ہے تو بولنے کی سکت چھن جاتی ہے۔ منہ میں زبان ہونے کے باوجود انسان بےزباں ہوجاتا ہـے

09/08/2024

ہم ہو چُکے ہیں ہجر کی لذّت سے آشنا
اب آپ ہم سے وصل کی باتیں نہ کیجِیے

عاشق مزاج لوگ ہیں سو دل کے ہیں غُلام
ہم سَر پِھروں سے عقل کی باتیں نہ کیجِیے

Address

Quaidabad Colony

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asthetic Syeda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share