saad fashion house

saad fashion house branded dresses with guarantee

15/10/2025
Ramadan offer Floral bareeze by gull jee embroidered just in 3450
12/03/2024

Ramadan offer
Floral bareeze by gull jee embroidered just in 3450

11/03/2024

اللہ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى آپ کا نام معاف کرنے والوں میں درج فرمائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعائیں قبول فرمائے اور آپ کے رزق میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے آمین

اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مشکلات کو دور فرمائے اور آپ کی تمام پریشانیوں کو آسان فرمائے آمین

اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے، ہدایت دے اور تمام آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین

اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیاں عطا فرمائے اور دنیا و آخرت دونوں میں آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو جنت کے اعلیٰ درجات میں داخل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو صحت، طاقت اور استقامت کے ساتھ لمبی اور خوشحال زندگی عطا فرمائے۔ آمین

مجھے اور میری فیملی کو اپنی تمام دعاؤں میں یاد رکھیں.. اللهم احفظنا واهدنا آمين يارب العالمين

02/03/2024

آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ہے؟

جواب ملا...
میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا لوگوں نے شور مچا رکھا ہے.

آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ دراصل خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے
‏ہم نے تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ اسکول میں تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (مٹی) لگایا کرتے تھے.

(سلیٹ) پر سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (بجری کا کنکر) استعمال کرتے تھے.

اسکول کے کپڑے جو لیتے تھے وہی عید پر بھی پہن لیتے تھے.
‏اگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے.

کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے.

جوتا بھی اگر پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے.

اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں پلاسٹک کا ہوتا تھا.
‏گھر میں اگر مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے نمک مانگ کر لاتے تھے.

آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک ماہ کا سامان پڑا ہوتا ہے.

آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین یونیفارم ضرور ہوتے ہیں
‏آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں.

ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دوسو تک ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی.
‏آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ہے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل، کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا...

غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے...
‏آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ہے...

اگر کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ہے میں
غریب ہوں.

آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ہے.

ہم ناشکرے ہوگئے ہیں, اسی لئے برکتیں اٹھ گئی ہیں۔۔!!
Copied

23/02/2024

اسکول بینک
اسکولوں میں بچوں کے سالانہ پیپرز ہورہے ہیں یا ہونے والے ہیں
کل ایک پوسٹ اسکول بینک کے حوالے سے نظروں سے گزری
جس کا متن یہ تھا کہ بچوں کے چھوٹے ہوجانے والے یونیفارم اسکول میں جمع کروا دیے جائیں تاکہ جو بچے افورڈ نہیں کرسکتے ان کی مشکل دور ہو جائے
آج بچے اسکول سے آئے تو بتا رہے تھے کہ سر نے کہا ہے اس بار بچے اپنے استعمال شدہ اچھی کنڈیشن
یونیفارم اسکول میں جمع کروا دیں
تو اگر یہ سلسلہ ہر اسکول میں شروع کیا جائے تو بہت سے والدین کی مشکل دور ہو جائے گی کیونکہ
ان دنوں والدین بچوں کے تعلیمی بوجھ سے بہت پریشان ہوتے ہیں تو آئیے اسکول بینک قائم کرکے والدین کی پریشانی بانٹیں
اسکول بینک میں بچوں کے
یونیفارم، بیگ،شوز اور کتابیں ہونی چاہییں
والدین کو چاہیے اپنے بچوں کے استعمال شدہ یونیفارم دھونے اور استری کے بعد اچھے سے تھیلے میں پیک کرکے دیں تاکہ لینے والے کو خیرات نہیں بلکہ تحفہ لگے
امید ہے سب اس مہم کا حصہ بنیں گے
Copied

23/02/2024

درود پاک پڑھ لیجئیے،
جب بھی کچھ بےچینی ہو،گھبراہٹ ہو،
یاکوئی پریشانی ہو،
------پھر جو سکون آتا ہے------
یوں لگتا ہے کہ جیسے تسلی سے بھرپور تھپکی دے دی ہو کسی نے،
ایسا سکون کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔۔۔

اللھم صل علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید
اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید
Copied

23/02/2024

Assalamualaikum new friends
New collection mien kis brand ky kapry lay jien plz comment

23/02/2024

Allah tera shukar hy

18/02/2024

‏🌹🌹 عزت نفس 🌹🌹

"محلے میں بچوں کو عربی و ناظرہ قرآن پڑھانے والی باجی کے گھر آٹا اور سبزی نہیں ہے، مگر وہ باپردہ خاتون باہر آکر مفت راشن والی لائن میں لگنے سے گھبرا رہی ہیں."

فری راشن تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو جیسے ہی یہ بات پتا چلی، انہوں نے متاثرین میں فری سبزی و آٹا کی تقسیم فوراً روک دیا.

پڑھے لکھے نوجوان تھے آپس میں رائے مشورہ کرنے لگے بات چیت میں طے ہوا کہ نہ جانے کتنے سفید پوش اپنی آنکھوں میں ضرورت کے پیالے لیے فری راشن کی لائنوں کو تکتے ہیں،

مگر اپنی عزت نفس کا بھرم رکھنے کی خاطر قریب نہیں پھٹکتے.

مشورے کے بعد نوجوانوں نے فری راشن کی تقسیم کا بورڈ بدل دیا اور دوسرا بورڈ آویزاں کردیا.

ہر طرح کی سبزی 15 روپے کلو، مسالہ فری، آٹا، چاول، دال 15 روپے کلو. خصوصی آفر.

اعلان سنتے ہی مفت خور بھکاریوں نے اپنی راہ لی، سفید پوش اور لاچار طبقہ ہاتھوں میں دس بیس روپئے کے ساتھ خریداری کے لئے آگیا. قطار میں کھڑا ہونے سے اسے گھبراہٹ نہ ہوئی، نہ ہلڑ بازی ہوئی.

لائن میں ایک طرف بچوں کو قرآن پڑھانے والی باپردہ باجی بھی مٹھی میں معمولی سی رقم لیے اعتماد کے ساتھ نمناک آنکھوں کے ساتھ کھڑی تھیں. ان کی باری آئی پیسے دیئے،

سامان لیا اور اطمینان سے گھر آگئیں. سامان کھولا، دیکھا ان کے ذریعہ ادا کی گئی پوری قیمت سنتِ یوسف کی طرح ان کے سامان میں موجود ہے،

لیکن انہیں خبر تک نہ ہو سکی تھی کہ کس نے وہ پیسے کب ان کے سامان میں رکھا تھا.
نوجوان ہر خریدار کے ساتھ یہی کررہے تھے. یقیناً علم کو جہالت پر مرتبہ حاصل ہے.

مدد کیجیے، پر عزتِ نفس مجروح نہ کیجیے!! ضرورت مند سفید پوشوں کا خیال رکھئے، عزت دار مساکین کو عزت دیجیے.
یقین رکھئے اللہ تعالیٰ آپ پر زیادہ بااختیار ہے..

جزاک اللہ خیرا کثیرا.۔۔!!
Copied

Address

Rawalpindi Adyala Road
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when saad fashion house posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to saad fashion house:

Shortcuts

Share