15/10/2023
ٹھرکی مردوں کی خطرناک نفسیاتی چالیں
1:- طلاق یافتہ بیوا اور غریب لڑکی سے شادی کی ترغیب:
ایسی لڑکیوں کے انباکس تک پہنچنا اور پھر کچھ ٹائم کیلیئـــے ٹائم پاس بنانــــے کا حربہ ہــــے
یہ ایک طرح سے طلاق یافتہ بیوا یا غریب لڑکیوں کا
مذاق اڑانے کے برابر ہے،
2:- میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کی زندگی کسی بےغیرت نے خراب کی ہو یا جو جینا بھول گئی ہو یا جس کو کسی نے توڑ دیا ہو:
وغیرہ جیسی پوسٹس کریکٹر لیس لڑکیوں کو پتہ کرنے کی کوشش کچھ ٹائم کیلئے ٹائم پاس بنانا ایسی لڑکیوں کو دوسری بار توڑنا یا ایسی لڑکیوں کا مذاق اڑانے کے برابر ہے،
" شوہر کو دیکھے کتنا ٹائم ہوگیا "
والی پوسٹ سے ایسی عورتوں کا سراغ لگایا جاتا ہے
جو شوہر کے بغیر تنہا زندگی گزارتیں ہیں
اپنی لائف سے خوش نہیں یا جن کے شوہر آوٹ آف کنٹری ہیں، ان کے انباکس تک پہنچ کر کچھ ٹائم کیلئے ٹائم پاس بنانا ہے .
"گھر میں آپ کا جینا کس نے حرام کیا ہے"
یا زندگی کا وہ رشتہ جس نے آپ کو بہت تکلیف دی ہو "
جیسے ہی کوئی خاتوں " شوہر " کمنٹ دیتی ہے ٹھر*کی مرد پیچھے پڑ جاتے ہیں کہ محترمہ اپنی لائف سے خوش نہیں ہے کچھ ٹائم کیلئے ٹائم پاس بن سکتی ہے.
یاد رہــــے جو لڑکیاں یا خواتین جو اپنی زندگی سے خوش ہوتیں ہیں ان کو شکار کرنا بڑا مشکل کام ہے، آسانی سے دھوکہ نہیں کھاتیں، یا جن کا تعلق اپرکلاس فیملیز سے ہوتا ہے وہ پیار محبت تو کرتیں ہیں مگر اپنے جیسے کلاس کے لوگوں سے یہ دو ٹکے کے ٹھر*کی ان کے کام کے نہیں ہوتے اس لئے مرد دھوکہ دینے کیلئے دکھی لڑکیوں کا انتخاب کرتے ہیں ایسی لڑکیاں جو اپنی زندگی اپنے گھر اپنے ماحول اور اپنی ذات سے خوش نہ ہو۔
کیونکہ دکھی لڑکیوں کو دھوکہ دینا بہت آسان ہوتا ہے، طلاق یافتہ بیوا داغدار یا غریب لڑکیاں ان کا نشانہ بنتیں ہیں، لڑکیوں کو شکار کرنے کیلئے یہ لڑکے لفظوں کے جال بچھاتے ہیں لفظوں کے جال میں وہ ایسی ایسی باتیں بنتے ہیں کہ لڑکیوں کے دل کے سارے بند دروازے خود بہ خود کھل جاتے ہیں مگر ایسے مردوں کے الفاظ عمل سے خالی ہوتے ہیں وہ صرف باتیں ہی کرتے ہیں۔
جب حقیقت سامنے آتی ہے تو کہانی ہی ختم ہوجاتی ہے.
سو لہٰذا ایسے مردوں سے خود کو بچائیں اس طرح کی فضول پوسٹس اور اس طرح کے گھٹیا سوالات کی پوسٹس سے دور رہیں اور خوش رہیں!!