25/08/2026
نیکی کے 100 رنگ : ناروے میں مقیم اس پاکستانی شہری کا معمول ہے کہ ہر روز ایک گھنٹہ سڑکوں گلیوں اور پارکوں میں پھر کر پلاسٹک اور ٹن کا کوڑا جمع کرتا ہے اور ایک ہفتے بعد جمع شدہ کباڑ فروخت کردیتا ہے ۔ اسکے بدلے انہیں پاکستانی روپوں میں 50 سے 60 ہزار روپے کی رقم مل جاتی ہے جسے وہ پاکستان میں کسی غریب معذور ، بیوہ عورت یا یتیم بچوں کو بھجوا دیتے ہیں ، ان پیسوں میں سے وہ ایک روپیہ بھی خود پر خرچ نہیں کرتے ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم زبیر حسین کو اس نیکی کا خوبصورت اجر عطا کرے آمین
میرے خیال میں یہ آزاد انسان ہے اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ کون کیا سوچے گا کیا کہے بس جو اس کے دل اور ضمیر کو اچھا لگتا ہے وہی کرتا ہے چاہے وہ کچرا اٹھانا ہی کیوں نا ہو۔۔۔