Dar ul huda group of schools 38sb sargodha

Dar ul huda group of schools 38sb sargodha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dar ul huda group of schools 38sb sargodha, Baby & children's clothing store, Sargodha.

..................... ♥️ *بچے کا آئیڈیل کیسے بنیں؟*  ذرا توجہ کیجئے!  والد کتاب پڑھنے میں مشغول ہیں، والدہ کچن میں برتن ...
25/09/2022

..................... ♥️

*بچے کا آئیڈیل کیسے بنیں؟*

ذرا توجہ کیجئے!

والد کتاب پڑھنے میں مشغول ہیں، والدہ کچن میں برتن دھو رہی ہیں اور بچہ ہال میں کھلونوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

ٹیلیفون بجتا ہے ماں کام چھوڑ کر ٹیلیفون کی طرف جانا چاہتی ہیں لیکن والد ان سے پہلے ہی اٹھ کر فون اٹھا لیتے ہیں۔ فون پر بات کرکے دوبارہ مطالعہ شروع کر دیتے ہیں۔

والد گھر میں نہیں، بچہ مسلسل ماں کا دامن کھینچ رہا ہے کہ میرے ساتھ کھیلیں لیکن ماں کھانا بنانے میں مصروف ہیں اس لیے کہتی ہیں : تھوڑا صبر کرو بیٹا چند منٹ بعد آؤں گی۔ اچانک فون بجتا ہے، ماں کام چھوڑ کر فون اٹھاتی ہیں۔

بچہ چند دنوں سے اس بات کو نوٹ کر رہا ہے (فون کی آواز سن کر کام چھوڑ کر جواب دینا)

آج بھی فون بجا بچہ جو کاپی میں رنگ کر رہا تھا، فوراً فون کا جواب دینے اٹھا سب سے پہلے اس نے فون اٹھایا لیکن ماں نے مسکرا کر اس کے ہاتھوں سے فون لے لیا۔

اب آگے دیکھئے!!!

بچہ اپنی گاڑی سے کھیل رہا ہیں ، ماں کپڑے استری کررہی ہے، والد صوفے پہ لیٹے اخبار پڑھ رہے ہیں۔

مسجد سے اذان کی آواز آتی ہے بچہ سر اٹھاکر ایک نظر باہر ڈالتا ہے اور آواز کو ڈھونڈتا ہے پھر ایک نظر اپنے والدین پر کوئی خاص حرکت نہیں دیکھی دوبارہ کھیلنے میں مصروف ہوگیا۔

ماں پھلوں کی پلیٹ لے کر والد کے نزدیک بیٹھتی ہیں۔ بچے کو اپنی گود میں بٹھاتی ہیں۔ سب میوے کھانے میں مصروف ہیں۔ اذان کی آواز آتی ہے، بچہ پھر آواز کی طرف توجہ کرتا ہے، والدین کی طرف سے کوئی اقدام دیکھنا چاہتاہے لیکن چند روز تک ایسے ہی ہوتا ہے۔

آج پھر گھر میں سب اپنے کاموں میں لگےہوئے ہیں اور بچہ کھیلنے میں۔ اذان کی آواز آتی ہے لیکن بچہ سر اٹھا کہ بھی نہیں دیکھتا۔

یہ وہی فرمانِ حضور اکرم ﷺ ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے

*"بچے پاک فطرت پہ پیدا ہوتے ہیں، یہ ماں باپ ہیں جو اسے بے دین کرتے ہیں"*

اگر والدین اذان کی آواز سن کر کام کاج چھوڑ کر نماز کی طرف جائیں تو بچے کے تحت شعور میں محفوظ ہو جائے گا کہ اذان کی آواز آئے تو کیا کرنا ہوتا ہے؟

جیسے فون کی آواز کے بعد کا رد عمل اس کے ذہن میں رہ گیا۔

اسی طرح بچہ نماز سے آشنا ہوتا ہےاور بغیر بولے ہمارے عمل سے سیکھتا ہے۔
....................... ♥️

ڈاکٹر عبدالکلام کہتے ہیں: میں نے 22 سال تک پڑھایا۔ 1. میں نے کبھی حاضری نہیں لی کیونکہ کلاس اتنی دلچسپ ہوتی تھی کہ طلباء...
08/08/2022

ڈاکٹر عبدالکلام کہتے ہیں:
میں نے 22 سال تک پڑھایا۔
1. میں نے کبھی حاضری نہیں لی کیونکہ کلاس اتنی دلچسپ ہوتی تھی کہ طلباء کو خود ہی آنا پڑتا تھا۔
2. میں نے کبھی بھی کلاس روم میں خوف پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی، کیونکہ کلاس روم طلباء کا دوسرا گھر ہوتا ہے۔
3. کوئی بھی طالب علم جو دیر سے آیا، میں نے شرکت کی اجازت دی، چاہے وہ کلاس ختم ہونے سے دس منٹ پہلے ہی کیوں نہ ہو، اس کا مطلب ہے ذمہ داری کا احساس۔
4. میں نے کبھی بھی لفظ کو دو بار سے زیادہ نہیں دہرایا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ ہر کوئی اتنی گہرائی سے سن رہا ہے کہ اسے دہرانے کی ضرورت ہی نہیں ۔
5. میں نے کبھی بھی مکمل 90 منٹ تک نہیں پڑھایا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ اچھے، اوسط اور کمزور طلبہ کی حوصلہ افزائی مختلف ہوتی ہے۔
6. میں نے کبھی نقد جرمانہ نہیں کیا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ کلاس میں کوئی یتیم یا غریب بچہ ہوگا۔
7. میں نے اپنے طالب علموں کو کبھی اپنے دروازے کے پیچھے انتظار کرنے نہیں چھوڑا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ دروازے کے پیچھے کھڑا ہونا عزت نفس کو ختم کر دے گا۔
8. میں نے ہمیشہ اجتماعی سزا کو انفرادی سزا سے بہترسمجھا ، کیونکہ میں جانتا تھا کہ گروہ ناقابل فراموش تفریح ​​ہے، لیکن فرد دل دہلا دینے والا ہے۔
9. میں نے ہمیشہ طالب علم کو بورڈ پر بلایا اور اس سے وہ پوچھتا جو کچھ وہ جانتا تھا
#منقول

23/07/2022
🌼 *محترم والدین* 🌼کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی ت...
20/07/2022

🌼 *محترم والدین* 🌼

کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟

🌸 *کبھی نبیوں کے قصے بتائے؟؟؟؟؟؟؟؟؟!*

🌸 کبھی بتایا کہ حضرت ایوب علیہ السلام نے کن حالات میں ہمت سےصبر کیا تھا؟

🌸 حضرت یوسف علیہ السلام نے کیسے فراست اور یقین سے رب کا ہاتھ تھامے رکھا؟

🌸 حضرت ابراھیم علیہ السلام کیوں رب کے فیورٹ فرینڈ تھے ؟اور کیوں اتنی قربانیاں دے کر بھی کبھی کوئی شکوہ نہ کیا؟
🌸 حضرت یونس علیہ السلام کیسے مچھلی کے پیٹ سے نکلے تھے؟

🌸 قوم لوط علیہ السلام کس جرم کی پاداش میں اتنے عظیم عذاب کی حقدار ٹہری؟

🌸 حضرت نوح علیہ السلام کی 900سالہ ثابت قدمی کا کیا نتیجہ نکلا تھا؟

🌸 حضرت آسیہ کتنے پکے ایمان والی تھیں اور اسکا انھیں کیا صلہ ملا؟

🌸 اللہ حضرت مریم کی پاکیزگی کی کیوں مثالیں دیتا ہے؟

دنیا جہان کی کتابیں تو ہمارے بچوں کے بک شیلف میں سجی ہیں مگر کس کس کےبچوں نے پوری قصص الانبیاء پڑھی ہوئی ہے؟

ہم بچوں کے نام تو شوق سے فاطمہ، ابراھیم، موسی، بلال، مریم، خدیجہ اور اسماعیل رکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا فرض پورا ہو گیا اب ہمارے بچے خود بخود نیک بن جائیں گے

مگر!!!!!!

⭕ یہ بچے ہمارے لیے کیسے صدقہ جاریہ بنیں گے ،کبھی قاری کے حوالے کرنے کے بجائے ہم نے خود ان کو قرآن پڑھانے کی کوشش کی ہے؟

⭕ قرآن کا ترجمہ پڑھایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

⭕ بتایا ہے کہ اللہ اپنی کتاب میں کہتا کیا ہے؟

⛈️ ہمارے بچوں میں کردار کی وہ اعلیٰ خوبیاں کیسے پیدا ہوں جو ہمارے جلیل القدر صحابہ، اولیاء اور انبیاء میں تھیں؟

🌼 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نرم دلی، سخاوت، وفا شعاری اور وفاداری،

🌼 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اعلی کرداری اور عدل وانصاف ،

🌼 حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شرم و حیا ، ایثاراور غناء

🌼 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جرات ، رشد اور فراست

سیف اللہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جیسے جری اور زیرک جرنیل کی دلیری

🌼 حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی وفاداری اور خدمت گزاری

🌼 حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی قربانیاں اور ثابت قدمی

🌼 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اپنے والد کے لئے پیار اور ادب و احترام

🌼 محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی جرات مندی اور بہادری

🌼 حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی علم سے محبت

💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎

*کتنے ہی ان گنت نام اور ہیں۔۔۔۔۔*

💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎

*یہی مسلم ہیروز ہیں جن کی سچی داستانیں کردار و اخلاق کی بلندیوں پر لے کر جاتی ہیں* ۔۔۔۔۔نہ کہ نیٹ فلیکس ،یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر گزارا وقت اور آوارہ گردیاں۔

*اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کا یہ فتنہ ہماری نسلوں کو لے ڈوبے ابھی ابھی وقت ہے ۔*

اس سے مکمل نجات تو شاید اب ممکن نہیں مگراس سوشل میڈیا کا مثبت استعمال خود بھی کریں اور بچوں سے بھی کروائیں ۔

Good activity for prep classGood bye orange.
28/02/2020

Good activity for prep class
Good bye orange.

Friday Good activityGood bye orangeGood activity for nursery class
28/02/2020

Friday Good activity
Good bye orange
Good activity for nursery class

24/02/2020

25 فروری بروز منگل سے ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلہ جاری ھے۔الحمداللہ وزٹ کریں
ابھی بھی کچھ سکول ھیں جو آپ کے بچوں کی زندگی بدل سکتے ھیں

03060440433:03460768678

سالانہ تقریب تقسیم انعامات
17/02/2020

سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar ul huda group of schools 38sb sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dar ul huda group of schools 38sb sargodha:

Shortcuts

Share