Thandi Jugtein

Thandi Jugtein entertainment

12/01/2020
جب باپ🤷‍♂️بیٹا دونوں🙄ایک ہی دکان🤗چلا رہے ہوں😜😋😂🤣
11/01/2020

جب باپ🤷‍♂️بیٹا دونوں🙄ایک ہی دکان🤗چلا رہے ہوں😜😋😂🤣

11/01/2020

ایک المیہ

بازار میں خریداری کرتے وقت اگر کسی چیز کو پکڑانے میں کوئی مرد آپ کی مدد کردے اور آپ مسکرا کر اسے شکریہ ادا کردیں تو میرے بھائ وہ عورت "ہنسی تو پھنسی" کو سچ ثابت نہیں کر رہی۔

اگر کسی رش کی جگہ پر کوئی خاتون تیزآواز میں بات کرتی سنائی دے تو صاحب اسکا ہرگز مطلب نہیں کہ وہ آپ کو متوجہ کر رہی ہے۔
اگر وہ کسی رکشے والے یا کیب ڈرائیور کو یہ کہہ دے کہ اسے جلدی پہنچنا ہے تو بھائی صاحب وہ ڈیٹ پر نہیں جا رہی۔

اگر موبائل پر بات کرتے کرتے وہ کمرے سے باہر یا آفس کے کوریڈور کی طرف چلی جائے تو میاں اسکو سگنل کا مسئلہ ہوسکتا ہے وہ اپنے یار سے بات نہیں کر رہی۔

اگر آفس میں داخل ہوتے ہوئے آپ کو کسی اچھے پرفیوم کی خوشبو آئی ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہے آپ کے سگریٹ، پان اور گھٹکوں چھالیے کی بدبو سے بچنے کے لئے بھی یہ حربہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر موٹر سائیکل پر کوئی لڑکی بائک چلانے والی کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر یا کمر پر ہاتھ رکھے جارہی ہے تو وہ ضروری نہیں وہ اسکا بوائے فرینڈ ہی ہو۔

اگر کوئی خاتون روزانہ میک اپ کر کے دفتر آتی ہیں تو ضروری نہین اسے خود نمائی کا شوق ہو ہوسکتا ہے وہ چہرے کی تھکان اور بڑھاپے کو چھپانے کے لئے یہ جتن کرتی ہو۔

سوشل میڈیا پر اگر کسی پوسٹ پر کوئی خاتون لائک یا کمنٹ کردے تو محترم آپ اتنے باولے نہ ہوں وہ ان صاحب کو جانتی ہوگی، آپ بلا وجہ فیس بک ریکوئسٹ بھیج کر اپنا راستہ نہ بنائیں۔

اگر کوئی لڑکی اکیلے شاپنگ کرتے، بلز بھرتے، بینک کے چکر لگاتی یا پھر پھل سبزی گوشت کی خریداری کرتی دکھائے دے تو اسے گھومنے کا چسکہ نہیں اسکا کوئی بھائی نہیں ہوگا۔

10/01/2020

مسکرائیے😂😂😂😂😎😎😎....نہیں سبق ھے😍😍😍
پروفیسر صاحب انتہائی اہم موضوع پر لیکچر دے رہے تھے، جیسے ہی آپ نے تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کیلئے رخ پلٹا کسی طالب علم بے سیٹی ماری۔😎😎😎🙄🙄
پروفیسر صاحب نے مڑ کر پوچھا کس نے سیٹی ماری ہے تو کوئی بھی جواب دینے پر آمادہ نا ہوا۔ آپ نے قلم بند کر کے جیب میں رکھا اور رجسٹر اٹھا کر چلتے ہوئے کہا؛ میرا لیکچر اپنے اختتام کو پہنچا اور بس آج کیلئے اتنا ہی کافی ہے۔❤️😍😎
پھر انہوں نے تھوڑا سا توقف کیا، رجسٹر واپس رکھتے ہوئے کہا، چلو میں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں تاکہ پیریڈ کا وقت بھی پورا ہوجائے۔
کہنے لگے: رات میں نے سونے کی بڑی کوشش کی مگر نیند کوسوں دور تھی۔ سوچا جا کر کار میں پٹرول ڈلوا آتا ہوں تاکہ اس وقت پیدا ہوئی کچھ یکسانیت ختم ہو، سونے کا موڈ بنے اور میں صبح سویرے پیٹرول ڈلوانے کی اس زحمت سے بھی بچ جاؤں۔
پھر میں نے پیٹرول ڈلوا کر اُسی علاقے میں ہی وقت گزاری کیلئے ادھر اُدھر ڈرائیو شروع کردی۔
کافی مٹرگشت کے بعد گھر واپسی کیلئے کار موڑی تو میری نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک لڑکی پر پڑی، نوجوان اور خوبصورت تو تھی مگر ساتھ میں بنی سنوری ہوئی بھی، لگ رہا تھا کسی پارٹی سے واپس آ رہی ہے۔
میں نے کار ساتھ جا کر روکی اور پوچھا، کیا میں آپ کو آپ کے گھر چھوڑ دوں؟
کہنے لگی: اگر آپ ایسا کر دیں تو بہت مہربانی ہوگی، مجھے رات کے اس پہر سواری نہیں مل پا رہی۔
لڑکی اگلی سیٹ پر میرے ساتھ ہی بیٹھ گئی، گفتگو انتہائی مہذب اور سلجھی ہوئی کرتی تھی، ہر موضوع پر مکمل عبور اور ملکہ حاصل تھا، گویا علم اور ثقافت کا شاندار امتزاج تھی۔
میں جب اس کے بتائے ہوئے پتے ہر اُس کے گھر پہنچا تو اُس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے مجھ جیسا باشعور اور نفیس انسان نہیں دیکھا، اور اُس کے دل میں میرے لیئے پیار پیدا ہو گیا ہے۔
میں نے بھی اُسے صاف صاف بتاتے ہوئے کہا، سچ تو یہ ہے کہ آپ بھی ایک شاہکار خاتوں ہیں، مجھے بھی آپ سے انتہائی پیار ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی میں نے اُسے بتایا کہ میں یونیوسٹی میں پروفیسر ہوں، پی ایچ ڈی ڈاکٹراور معاشرے کا مفید فرد ہوں۔ لڑکی نے میرا ٹیلیفون نمبر مانگا جو میں نے اُسے بلا چوں و چرا دیدیا۔
میری یونیورسٹی کا سُن کر اُس نے خوش ہوتے ہوئے کہا؛ میری آپ سے ایک گزارش ہے۔
میں نے کہا؛ گزارش نہیں، حکم کرو۔
کہنے لگی؛ میرا ایک بھائی آپ کی یونیوسٹی میں پڑھتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اُس کا خیال رکھا کیجیئے۔
میں نے کہا؛ یہ تو کوئی بڑی بات نہیں ہے، آپ اس کا نام بتا دیں۔
کہنے لگی؛ میں اُس کا نام نہیں بتاتی لیکن آپ کو ایک نشانی بتاتی ہوں، آپ اُسے فوراً ہی پہچان جائیں گے۔
میں نے کہا؛ کیا ہے وہ خاص نشانی، جس سے میں اُسے پہچان لوں گا۔
کہنے لگی؛ وہ سیٹیاں مارنا بہت پسند کرتا ہے۔
پروفیسر صاحب کا اتنا کہنا تھا کہ کلاس کے ہر طالب علم کی نظر غیر ارادی طور پر اُس لڑکے کی طرف اُٹھ گئی جس نے سیٹی ماری تھی۔😂😂😂
پروفیسر صاحب نے اُس لڑکے کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا، اُٹھ اوئے جانور،😘😎😂😂 تو کیا سمجھتا ہے میں نے یہ پی ایچ ڈی کی ڈگری گھاس چرا کر لی ہے کیا؟🤣🤣🤣🤣😂😂😂

06/01/2020

Ak to yeh choti choti baton py naraz hony waly log paida he ni hony chahiye kanjar.

05/01/2020

صبر کی انگلی تھام کر ہم اتنا چلے...

کہ صبر رک کر بولا....

بس باجی میں تھک گیا... مینوں واپسی لئی رکشے دا کرایہ دو تے آگے آپے ای چلے جاو.... تاڈی مہربانی... 😑😑😑

😂😂😂😂

Address

Faisalbad
Shah Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thandi Jugtein posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share