شاعرانہ زندگی

شاعرانہ زندگی اداس نگری

20/07/2025

جذبات ہوں یا الفاظ
جب سمجھنے اور سننے والا کباڑی ہوں
تو اس کے لیے وہ ردی ہیں...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

میں ابھی خود کو بھی تسلیم نہیں ہوں...
S.Z
میرے اندر بھی کئی انکار پڑے ہیں...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

ذرا سا صبر تھا جو کرگئے ہم
أسے لگنے لگا تھا مر گئے ہم...
S.Z
یہ ناقدری ہماری اس لیے ہے
تیرا ہونے میں جلدی کرگئے ہم...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

اپنی اپنی مستیاں اپنا اپنا دھیان...
S.Z
دنیا ہم سے تنگ ہے ہم دنیا سے تنگ...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮩﻞ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺧﻮﺵ ﺭﮨﺎ...
S.Z
ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺁﭖ ﺧﻮﺵ ﺭﮨﯿﮟ...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

رسمی سا میل جول تھا سمجھا کہ عشق ہے...
S.Z
دل نے بڑے یقیں سے کتابِ گُماں پڑھی...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

ﺳﻮﭺ ﺍﻃﻮﺍﺭ ﺳﺒﮭﯽ ﮈﮬﻨﮓ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
لوگ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﻟﻮﮒ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﮯ ہیں...
S.Z
ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺭﻧﮕﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﺎﺭﯼ
ﺭﻧﮓ ﺭﻧﮕﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﺭﻧﮓ ﺑﺪﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

ہم عام دماغوں کا اثاثــہ ہی نہیں تھے...
S.Z
یاقوت طبیعت تھے تجھے راس نہ آئے...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

ترک اگر اپنی اَنا کرنی پڑے گی ہم کو...
S.Z
اِس سے بہتر ہے ترا ہجر گوارا کر لیں...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

مُمکِن ہی نہیں تیری کمی کا ازالہ ہو پائے...
S.Z
تجھ سا کوئی ہوتا تو تیری جگہ بھی لیتا...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

تم اپنے بخت پہ نازاں نہیں ہو حیرت ہے
ہم ایسے لوگ دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں...
S.Z
دعائیں مانگ تیری عمر مجھ سے لمبی ہو
تجھے میں جا کے دکھاؤں گا ایسے جاتے ہیں...
%*SZ"."KZ*%

20/07/2025

تُو مرے بس سے نکلتا ہُوا وہ لمحہ ہے
جو مرے بس میں کبھی ہو بھی نہیں سکتا تھا...
S.Z
میں نے کچھ دن کی توجہ پہ قناعت کر لی
میرے حق میں تُو سخی ہو بھی نہیں سکتا تھا...
%*SZ"."KZ*%

Address

TandoAllahyar
Tando Allahyar
KHANZADA

Telephone

03004994577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شاعرانہ زندگی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share